Common frontend top

عبدالرفع رسول


پاکستانی میڈیا اورمنی پورکی بدترین صورتحال


بھارت کا الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پاکستان کے خلاف جس پیمانے پر منفی پراپیگنڈا ،اور من گھڑت مہم جوئی کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف ہرسطح پر مہلک اور زہریلا پراپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔پا کستان میں رنگ ونسل ،زبان اور علاقائی و قومیت پرستی کے زہرناک رجحانات کو بڑھاوا دینے کے لئے بھارت کا الیکٹرانک اورسوشل میڈیا جس طرح اپنے شب وروزایک کئے ہوئے ہے۔ اس کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ الیکٹرانک میڈیاکے ساتھ ساتھ بھارت نے سوشل میڈیا پرمقامی ذات اور قبائلی ناموں سے جعلی آئی ڈیز بنا کر پراپیگنڈے کے لئے صفحات اور گروپ بنارکھے
جمعه 16 جون 2023ء مزید پڑھیے

سیاسی شعور کی نا پختگی!!

منگل 13 جون 2023ء
عبدالرفع رسول
یہ طے ہے کہ سیاسی بہروپوں کادائو وہاں چلتا ہے کہ جہاں ان کے ووٹر بے شعور ہوں۔یہ بات طے ہے کہ اس قوم کی اکثریت میں بالعموم سیاسی شعور کی نا پختگی پائی جاتی ہے ۔ پاکستان سیاسی اعتبار سے اگرچہ ایک جمہوری ملک کا تعارف رکھتا ہے اوراعلیٰ اعلان کہاجاتا ہے کہ یہاںکے باشندگان کوجملہ حقوق حاصل ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں عوام کی اکثریت نیم قبائلی اورنیم جاگیردارانہ نظام کے قعرمذلت میں اسیر ہے یہ کوئی بے دلیل بات نہیں بلکہ یہ تاریخی شواہد ہیںاور اس مملکت کی پون صدی پر محیط تاریخ
مزید پڑھیے


ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کااحوال!!

بدھ 07 جون 2023ء
عبدالرفع رسول
افغانستان میں بگرام ائیر بیس، عراق میں ابوغریب جیل ،کیوبا میں گوانتاناموبے امریکہ کے تمام عقوبت خانے انسانیت کے مذبح خانے کہلاتے ہیں جہاں دنیا بھر سے لائے گئے قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی دل دہلانے والی داستانوں میں سے ایک خوفناک اورغمزدہ کہانی دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہے جنہیں ایک سیاہ ترین اوربد نام زمانہ امریکی فیصلے کے تحت 3 جون 2082ء تک امریکی عقوبت خانے میں پابند سلاسل رکھنے کی سزا سنائی جا چکی ہے۔30 مئی 2023ء منگل کو20 برس بعد پہلی بار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ
مزید پڑھیے


منی پورمیں نسلی فسادات !!

هفته 03 جون 2023ء
عبدالرفع رسول
منی پوربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ ،میزورم اور آسام میں سے ایک کثیر لسانی ریاست ہے جوپیچیدہ آبادیاتی اختلاط رکھتی ہے۔ منی پورمیں 3 مئی2023ء کو ہندوئوں اورمسیحیوںکے مابین فسادات پھوٹ پڑے جوہنوز جاری ہیںاورفرقہ وارانہ اور نسلی کشیدگی کے باعث حالات بدستورکشیدہ ہیں۔ہندومسیحی فسادات میں اب تک دوسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو کر ریاست بھر کے امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ منی پورکے10 سے زائد اضلاع میں فسادات سے اب تک 54 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔200 گرجا گھر، 20 پولیس سٹیشن اور 2
مزید پڑھیے


چین نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی

پیر 22 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
چین نہیں بلکہ آنے والے کل کے سپرپاور نے یہ کہتے ہوئے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی کہ کشمیر جیسے متنازع خطے میں کوئی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر چین کاچیں بجبیں ہونا دراصل بھارت کے توسیع پسندانہ رحجانات اور اس کی نفسیات بدلنے کے لئے آلارم ہے۔19مئی 2023 ء کو چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’چین متنازعہ علاقوں میں جی 20 کا کوئی بھی اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی
مزید پڑھیے



مقبوضہ جموں کے میڈیکل کالج میں کشت وخون

جمعرات 18 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک برپاہونے اورپھر2014کو بھارت میں مودی کے برسر اقتدارآنے کے بعد جموں کے ہندوڈوگرہ زہریلے اژدھوںکی شکل اختیار کرچکے ہیں جنکی پھنکارسے مقبو ضہ جموں میں زیرتعلیم کشمیری طلباء اورتجارایک بڑے آزارمیںمبتلا ہیں۔بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میںآرایس ایس کی حکومت قائم ہونے کے بعد جموں کے ہندوڈوگرے جن کی خصلت بغل میں چھری منہ میں رام رام ہے، اجتماعی انحطاط پر اتر آئے ہیں اوروہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ہنگامہ وپیکارکھڑاکرنے اوراوران کے خلاف تخریب وانتشار کی فضاقائم کے لئے ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتے اوروہ عملی طورپردشنہ حجام بن گئے
مزید پڑھیے


جی 20کشمیرپرجبری قبضے پر سندجواز!!

منگل 16 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
یہ عصر حاضرکے حوادث میں سے ایک سنگین حادثہ ہے اورموجودہ المیوں میں المیہ کہ ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اورہر دن وہ اپنی پلکوں میں آزادی کاخواب سجائے ہوئے آشفتہ گاں، اسیران قفس اورخاک بسر کشمیریوں پر اپنے جرائم میں بے پناہ اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔سری نگر کی گلی وکوچوں میں سفاک بھارتی فوج دھاڑ اور چنگاڑ رہی ہے اور اس کی کھلی دہشت گردی سے ارض کشمیر لالہ گوں اورخون مسلم سے لالہ زارہے۔ ایک لاکھ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے ،دس ہزار
مزید پڑھیے


غزہ پر اسرائیل کی تازہ جارحیت

جمعرات 11 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
9مئی 2023منگل کو علیٰ الصبح اسرائیلی درندوں نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر اچانک فضائی حملے کئے جن میں10سے زائد فلسطینی مسلمان جن میں چار بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں شہید ہوئے۔اسے قبل2مئی 2023منگل کو اسرائیلی حراست میں فلسطین کا ممتاز جانباز خضرعدنان جو ارض فلسطین کی آزادی کا علم لیکر بدترین دہشت گرداسرائیل کی غنڈہ گردی کو للکارتا رہا، قبلہ اول اورسرزمین انبیاء کی بازیابی کے لئے اس نے اپنا سینہ آگے کردیا تھا اور رضائے رب العالمین پر دار ومدار رکھ کریہودی صہیونیت کاانکارکرتے ہوئے ڈٹاہواتھابالآخر صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوکراسرائیلی تعذیب خانے میں
مزید پڑھیے


ایک تھی عافیہ صدیقی !!

بدھ 10 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خون کے آنسو رلا دینے اور رنج والم سے بھرپور کہانی سے عملی طور پر اب ہمیں کوئی سروکار نہیں رہا۔عافیہ سال 2003ء سے آج تک بدستور امن ،انصاف ،مساوات اوربہبود انسانیت کو اپنا نصب العین قرار دینے والے مگر حقیقت میں انسانیت سے عاری اورحیوانی خواہشات کے حامل امریکہ کے قید میں پابند سلاسل ہیں ۔اغوا ہونے کے آغاز پر پہلے وہ افغانستان میں بگرام کے امریکی ائیر بیس کے بدنام زمانہ عقوبت خانے میں پابہ زنجیر رہیں جہاں ان پر ابتلاء کے پہاڑ توڑے گئے ۔ زمین شق کرنے اورآسمان لرزانے
مزید پڑھیے


پونچھ اورراجوری میں قابض فوج پرحملے!!

منگل 09 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ جموں وکشمیر میںگزشتہ دو ہفتوں کے دوران کشمیری مجاہدین کے دوالگ الگ حملوں میں کم از کم 10 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے ان کارروائیوں کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مجاہدین نے 20 اپریل 2023 ء کومقبوضہ جموںو کشمیرکے پیرپنچال علاقے پونچھ سیکٹر کی بھمبر گلی میں بھارتی فوج کے ایک ٹرک کو ہدف بنایا۔ حملے کے دوران فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے پانچ فوجی زندہ جل گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ۔ اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں