Common frontend top

عبدالرفع رسول


بھارت :سچ لکھنے والے کشمیری صحافی زیرعتاب


ماہ مئی کی پہلی تاریخ کویوم مزدور جبکہ اس مہینے کی 3 کو یوم صحافت کے طور پرمنایاجاتا ہے ۔حقائق سامنے رکھ کرجب بات کریں گے تو دونوں زبانی جمع وخرچ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ دنیامیں صرف اور صرف سینہ زوری چلتی ہے۔چاردانگ عالم افراد ،جتھے اورحکومتیں جو جس قدر رعونت اورنخوت کے حامل ہوں وہ کھلم کھلامزدوروں کی چمڑی اتارنے اورسچ لکھنے والے اہل صحافت کوقتل کرنے یا انہیں زندانوں میں ڈالنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ۔جب سے میں سن شعور کوپہنچاتومجھے ایسے ظالموں کے مجسم فساد کوکوئی عالمی فورم اورکوئی اقوام متحدہ
اتوار 07 مئی 2023ء مزید پڑھیے

’’دی کیرالا سٹوری ‘‘ ایک اورمسلم دشمن فلم

جمعرات 04 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
آرایس ایس ،بی جے پی اورانکی تمام ذیلی تنظیمیں بھارت میںجنہیں ’’سنگھ پریوار‘‘یا سنگھی بریگیڈکے نام سے جاناجاتاہے اسلام اورمسلمان دشمنی حوالے سے ایک بے ننگ ونام داستان کی حامل ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے ۔اس کے تن متعفن کے انگ انگ سے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف یاوہ گوئی ،تضحیک ،استہزا،دشنام طرازی، اشتعال اورشرانگریزی ٹپک رہی ہے۔ ۔ متعصب ہندو دین مطہرہ پرمسلسل رقیق حملے کرنے کامرتکب ہو رہا ہے، دنیاکی مقدس اورپاکیزہ ہستیوں،مسلمانوں کی اولوالعزم شخصیات کی توہین، کعبہ المکرمہ کے بارے میں ہرزہ
مزید پڑھیے


بلاول بھٹوکادورئہ بھارت اورکشمیر !

بدھ 03 مئی 2023ء
عبدالرفع رسول
جب بھارت مقبوضہ کشمیر کے مرکزسری نگرمیں’’ جی ٹونٹی کانفرنس ‘‘کا انعقاد کرکے دنیا پر واضح کرناچاہتا ہے کہ ’’کشمیرہمارا ہے‘‘ایسے میں پاکستان کے وزیرخارجہ کو 4 اور5 تاریخ کو بھارتی ریاست گوا میں منعقد ہونے والی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کرنی چاہیے ۔ انہیں کشمیر میں’’جی ٹونٹی‘‘کانفرنس منعقد کرانے کے خلاف ردعمل کے طور پر بھارت نہیں جانا چاہئے ۔ مانا کہ اسلامیان کشمیر بھارتی بربریت سے کچلے ہوئے ہیں، بے پناہ بھارتی مظالم کے باعث ان کی نبضیں ڈوب چکی ہیں، وہ اپنی گلوگیر آواز میں اپنی بپتا سنانے کی تاب نہیں رکھتے ۔مانا کہ بھارت کی
مزید پڑھیے


ماؤ نواز کے بھارتی فوج پر حملے

اتوار 30 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
26 اپریل2023 بدھ کے روز ماؤ نواز وں’’نکسلیوں‘‘ نے ریاست چھتیس گڑھ کے دانتے واڑا میں گھات لگا کر حملہ کیاجس میں بھارتی فوج کے 10اہلکار ہلاک جبکہ 12زخمی ہوئے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران باغیوں کا یہ ایک بڑا حملہ تھا۔اس سے قبل فروری سال 2018 میں سکما کے بھیجی میں نکسلیوں کے ساتھ لڑائی میں سکما میں ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم میں بھارت کی نیم فوج سی آر پی ایف کے 24 اہلکار مارے گئے تھے ۔3اپریل سال 2021 ہفتے کو بیجاپور اور سکما اضلاع کی سرحدوں سے متصل ٹیرام کے جنگلوں میںبھارتی پولیس اور بھارت کی نیم
مزید پڑھیے


بلوچی بابا حدیث رسولﷺ کی عملی تعبیر!!

جمعه 28 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
سعودی میڈیا پر رمضان المبارک کے آخری ایام سے ایک سفید پوش نورانی چہرے والے معمرشخص کی ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو ئی ہے ۔ یہ بابا سعودی میڈیا کی نظروں میں اس وقت آگئے کہ جب ستائیسویں رمضان المبارک کی شب کو وہ روضہ مبارک رسول اکرم ﷺ پر آکر الوداعی سلام کہہ کر واپس جا رہے تھے۔کیمرے کی آنکھ نے جھٹ سے اس باباکے چال ڈھال اور وضع قطع کو محفوظ کرلیا اور چند ہی سیکنڈوں میں اس کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی۔عرب میڈیا نے اس بابا جی کی شکل و صورت، وضع قطع اور
مزید پڑھیے



سوڈان کاالمیہ!

جمعرات 27 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
19 اپریل 2023بدھ سے ہنوز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور ملک کے بہت سے دوسرے علاقے سماعت شکن دھماکوں ،جنگی طیاروں کی دل دہلا دینے والی آوازوں سے دہل رہے ہیں، انسانی آبادی پرگرائے جانے والے بموں سے آسمان سیاہ دھوؤں کے بادلوں سے ڈھک چکاہے ، دارالحکومت خرطوم میںگولیاں چلنے کی تڑ تڑاہٹ اور راکٹ چلنے کی دھمک سے فضا خوفناک بنی ہوئی ہے۔جنگی طیاروں سے کی جانے والی بمباری اورگولیاں اورراکٹ چلانے والی کسی دوسرے ملک کی جارح اورقابض فوج نہیں بلکہ المیہ یہ ہے کہ سوڈان کے دومتصادم اورمتحارب فوجی جرنیلوں کے زیر کمان فوج ہے
مزید پڑھیے


مسجد اقصیٰ کے خون میں لت پت نمازی !!

منگل 25 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
امسال بھی پورے رمضان بالخصوص اس ماہ مبارک کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ درندہ صفت اسرائیلیوں کے محاصرے میں رہی۔ نمازیوں پر ناقابل بیان تشدد ہوا۔ مسجد اقصیٰ کے نمازی فریادکناں بنے رہے لیکن دنیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ کرہ ارض پر پون صدی سے ارض فلسطین اورارض کشمیر پر مظلوم مسلمان اپنی آنکھوں میں بسائے خوابوں کی تعبیر پانے ، فضائوں سے نور اترنے اور اندھیروں میں روشنیاں پھوٹنے کے انتظار میں جابر،غاصب اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں، انہیں خاک اورخون کے کتنے ہی دریا درپیش ہوں لیکن اس کے باوجود ان
مزید پڑھیے


کشمیرمیں تصورعید!!!

هفته 22 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
آزاد خطوں کے مسلمان عید کے دن اپنے رشتہ داروں ،دوستوں اور پیاروں کے پاس جا کر ان سے عید ملتے ہیںلیکن ملت اسلامیہ کشمیر عید کے دن اپنے عزیزوں کی قبروں کی زیارت کے لئے جاتے ہیں جنہیں گزشتہ 33 برسوں کے دوران درندہ صفت بھارتی فوج نے شہید کردیا ہے۔ یہ ہے کشمیرمیں تصورعید ۔رمزآشنااورمحرم رازعلامہ حسن البناء شہید ؒنے کیاخوب فرمایاکہ ’’تمہاری حقیقی عیداس دن ہوگی جس دن تمہاری سرزمینیںآزاد ہو گی۔ اوردنیا میںقرآن کی حکمرانی ہوگی ‘‘یقیناًاس دن نہ صرف ہماری حقیقی عید ہوگی بلکہ وہ دن امت مسلمہ کے لئے عہدآفریں بھی ہوگا
مزید پڑھیے


فلسفہ زکوۃ

بدھ 19 اپریل 2023ء
عبدالرفع رسول
اسلام کی ہمہ گیریت اس امر کی متقاضی ہے کہ صرف انسان کے روحانی تقاضوں ہی کی تکمیل نہ کی جائے بلکہ سب سے پہلے اس کی مادی اور دنیاوی ضروریات کی فراہمی کا سامان کیا جائے اس لئے کہ اسلام میں ترک دنیا اور رہبانیت کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔ کسب معاش ، تجارتی اصول اور ضوابط ، آپسی لین دین ، آجر و اجیر کے حقوق و فرائض وغیرہ وغیرہ جیسی ہر چیز کی وضاحت و ہدایت دے دی گئی ہے ۔ شعبہ معاشیات کو سب سے اہم اور حیرت انگیز نظام جو اسلام نے
مزید پڑھیے


عہد فاروقی کے نظام عدل!

جمعه 24 مارچ 2023ء
عبدالرفع رسول
سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ وہ شخصیت ہیں، جنہیں رسول پر نور شافع یوم النشورصلی اللہ علیہ وسلم نے بارگاہِ خداوندی سے مانگ کر لیا تھا۔ آپ اعلان نبوت کے چھٹے سال 27 برس کی عمر میں حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔علامہ شبلی نعمانیؒ آپ رضی اللہ عنہ کی سیرت وکردار کے متعلق کیاخوب کہتے ہیں:’’تمام دنیا میں تاریخ ہمیں ایسا کوئی حکمراں نہیں دکھا سکتی جس کی معاشرت یہ ہو کہ قمیص میں دس دس پیوند لگے ہوں۔ جہاں جاتا ہو، اکیلا و تنہا چلا جاتا ہو۔ اونٹوں کے بدن پر اپنے ہاتھ سے تیل ملتا ہو،
مزید پڑھیے








اہم خبریں