Common frontend top

عبدالرفع رسول


توشہ خانہ لوٹ مار


پاکستان کے توشہ خانے کی فہرست کی ایک قسط منظر عام پرآنے سے ملکی نظام پر سے اعتماد متزلزل ہوا ہے اور اس سے دیکھ کراس امرپریقین راسخ ہوا ہے کہ یہ ملک اشرافیہ کی ذاتی ملکیت بن چکی ہے۔ اشرافیہ کے لیے ہی اشرافیہ قانون سازی کرتی ہے۔پارٹی اختلافات کے باوجود یہ سب اپنے مفادات کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ریاست پاکستان کو ملنے والے بیش قیمت تحائف کو اشرافیہ کے مفاد میں بنائے گئے قوانین کے ذریعے کوڑیوں کے مول ہتھیا لیا جاتا رہا ہے۔پاکستان کی ایک تازہ حکومتی فہرست سے پتا چلا ہے کہ
اتوار 19 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

حیاڈے منانالائق تحسین اقدام

اتوار 12 مارچ 2023ء
عبدالرفع رسول
مملکت پاکستان میں مغربی تہذیب کی یلغارروکنے جبکہ اسلامی اقداراورمشرقی روایا کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل جماعتوں اورتنظیموںمیں شامل پاکستان کی بڑی طلباء تنظیم اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے امسال بھی گزشتہ دنوںپاکستان کے تمام بڑے تعلیمی اداروں، کالج اور یونیورسٹی کیمپس میں یومِ حیا منایا گیا۔گلوبل ویلیج کا نعرہ مغرب سے آیا اور مغرب کے پیروکاروں نے اِسے پھیلایا جس کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کو ایک تہذیب کے زیر اثر لایا جائے جہاں ایک نظام ہواور اِ سے وسری تہذیبیں قبول کریں۔ اب 14 فروری کے آتے ہی ویلنٹائن ڈے کی تیاری ہونے لگتی ہے۔
مزید پڑھیے


سکھ جج کامسلمان ملزم کے حق میں منفردفیصلہ

بدھ 08 مارچ 2023ء
عبدالرفع رسول
اس میں کوئی دورائے نہیں کہ بھارتی سپریم کورٹ سے لیکرنچلی عدالتوں تک بھارت کاسارا عدالتی نظام ہندوتوا کاآلہ کار بن چکاہے۔تاریخی بابری مسجد جیسے فیصلوں نے ثابت کیا ہے کہ حکومت بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارتی سپریم کورٹ مودی کی حکومت کو مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے سے روکنے سے انکار کے بعد اقلیتوں کیلئے اذیت کا باعث بن چکی ہے۔ ا س سے پہلے مسلمان لڑکیوں کو حجاب پہننے سے روکنے کے ایک معاملے میں کرناٹک کی ایک ہائی کورٹ نے مارچ میں کہا تھا کہ سر
مزید پڑھیے


خالصتان کی دبی چنگاری سلگ رہی ہے

هفته 04 مارچ 2023ء
عبدالرفع رسول
یہ تاریخ کانوشتہ ہے کہ انصاف کی میزان پر پورااترتی اوراصولوں پر مبنی تحریکیں کبھی دم نہیں توڑتیں ہاں یہ ضرور ہے کہ وہ بعض وجوہات کی وجہ سے کمزروری کا شکار ہوجاتی ہیں۔بایں ہمہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھوںکی خالصتان تحریک اصولوں پر مبنی ہے جو وقتی طور پراگرچہ دب چکی ہے لیکن یہ کہنا ہرگز درست نہیں کہ وہ مرچکی ہے ۔آپریشن بلیو سٹار کے ذریعے کمانڈر بھنڈرانوالہ اوراس کے کئی اہم ساتھیوں کی موت کے باعث سکھوں کی خالصتان تحریک کوبے پناہ نقصان ضرورپہنچاہے لیکن بھارت سے آزادی کی مشعل میںچنگار ی سلگ رہی ہے
مزید پڑھیے


دو بھارتی مسلمانوں کو زندہ جلانے کا سانحہ

بدھ 01 مارچ 2023ء
عبدالرفع رسول
ظالم اپنا اصل چہرہ چھپائے لیکن چھپ نہیں سکتا بالآخر وہ بے نقاب ہو جاتا ہے ۔ علیٰ ہذاالقیاس بھارتی چہرے سے تمام نقاب اٹھ چکے ہیں ۔ایک جانور جسے گائے کہتے ہیں کے نام پر بھارتی مسلمانوں کو نہایت بے دردی سے قتل اورانہیں بہیمانہ طریقے سے زندہ جلادینا ہی بھارت کا اصل چہرہ ہے۔ اگرچہ روز اول سے ہی بھارت میں مسلمانوں پر کافیہ حیات تنگ کر دیا گیا تھا لیکن اب سر عام ان پرتشدد ایک معمول بن گیا ہے اور اس کو اب برا بھی نہیں سمجھا جاتا کیونکہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ پیش آئے
مزید پڑھیے



مودی کی میڈیا دشمنی

بدھ 22 فروری 2023ء
عبدالرفع رسول
برطانوی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک ڈاکیومنٹری فلم مین آج سے کوئی بیس برس قبل یعنی سال 2002 ء میں بھارتی ریاست گجرات میں ہوئے مسلم کش فسادات کو مودی کی کارروائی قرار دے کرحقائق سامنے لانے پر مودی حکومت آپے سے باہر ہوگئی اوراس عالمی نشریاتی ادارے کو کچا چبانے کے در پے ہو گئی ۔ریاستی دہشت گردی کے متعلق یہ سچائی مودی حکومت اوربھارتی انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائی اور مودی پر دو اقساط پر مشتمل سلسلہ وار سیریز کا اجراء کرنے پرادارہ زیرعتاب آگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارہ
مزید پڑھیے


تہاڑجیل کے درودیوار گواہ رہنا

منگل 14 فروری 2023ء
عبدالرفع رسول
تہاڑجیل کے درودیوار تم اس بات کے گواہ رہنا کہ کشمیر کے فرزندان تمہارے نصب کردہ تختہ دار کو قبول توکرلیتے ہیں لیکن بھارت کی غلامی انہیں ہرگزقبول نہیں۔ظلم وبربریت ،سانحات کی تلخی، کڑواہٹ، سختی اور درشتگی سے کوئی انکارنہیںلیکن قاتل کومعلوم نہیں ہوتاکہ جسے وہ قتل کرتا ہے تواس کا لہوایسا پکار اٹھتا ہے کہ قاتل چھپ نہیں سکتا ۔ اگرکسی کواس میں شک ہے تو وہ افضل گوروکے قتل اورپھراس کے لہوکی پکارسننے کے لئے سری نگرکے لال چوک میں کھڑاہوجائے۔اسے پتاچلے گا کہ ملت اسلامیہ کشمیر بھارتی بربریت پرکس طرح کا ردعمل دیتے ہیں۔اس میں کوئی دورائے
مزید پڑھیے


تحریک آزادی کشمیر کے ناقابل فراموش ہیرو ز

اتوار 12 فروری 2023ء
عبدالرفع رسول
کئی برسوں سے لگاتار کشمیری مسلمان تحریک آزادی کشمیرکے نامورہیروزافضل گورواورمقبول بٹ کی یاد میں اورعالمی ضمیرکوجھنجوڑنے کے لئے کشمر میںپڑتال کرتے ہیں ۔کشمیرکے شہید تحریک آزادی کشمیر کے ناقابل فراموش ہیرو زاور ایک ایسے روشن چراغ کے مانندہیں کہ جواپنی شہادت سے قبل اپنی لوسے بے شمارچراغ روشن کرچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج 2021 تک سرزمین کشمیر پربھارتی جبروقہر کے باعث ایک کے بعد ایک چراغ گل ہوتاچلاجا رہا ہے لیکن یہ چراغ ختم نہیں ہورہے۔ کشمیرکے ہرشہیدکی شہادت کی الگ الگ کہانی ہے لیکن سب نے ایک ہی عظیم مقصد ’’کشمیرکی آزادی ‘‘کے لئے اپنے جانوں
مزید پڑھیے


جاہلیت!

بدھ 01 فروری 2023ء
عبدالرفع رسول
جاہلیت دراصل قرآن و حدیث سے ماخوذ اصطلاح ہے جو اسلام سے پہلے جزیرۃ العرب کی اخلاقی، اعتقادی اور ان کے رہن سہن کی روش و رفتار کی نسبت استعمال ہوتی ہے اوراسے زمانہ جاہلیت کے نام سے یاد کیاجاتا ہے۔ زمانہ جاہلیت میں جہل اور اس کے مشتقات کا استعمال علم و دانائی کے مقابلے میں استعمال ہونے کی بجائے زیادہ تر کردار و رفتار کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ قرآن مجید نے جزیرہ نمائے عرب میں، تاریخ عرب کے ایک خاص دور کو توجہ دیتے ہوئے اس زمانے کے لوگوں بالخصوص ان کے رئوسا کی اخلاقی بدحالی
مزید پڑھیے


آسام کے مسلمانوں کا کرب

پیر 23 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
آج بھارتی ریاست آسام کے مسلمانوںکے دل دہلا دینے والے کرب ناک منظرکشی کے لئے رقمطرازہوں ۔ بھارت میں اگرچہ روزاول سے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب ان کی بستیوں،ان کی آبادیوں،ان کے گھروں اورمدرسوں کی مسماری کے باعث وہ خوف کی نفسیات میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔کئی علاقوں میں مسلمان بے خانماں ہونے پر احتجاج کی بھی ہمت نہیں کر پا رہے ۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں گزشتہ دو سال سے مسلمانوں کے گھروں کومسمارکرنے کاظلم بلا روک ٹوک جاری ہے۔ جس کے نتیجہ میں اب
مزید پڑھیے








اہم خبریں