Common frontend top

عبدالرفع رسول


مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیرکاداخلہ !


3جنوری 2023 ء بروزمنگل کو اسرائیلی میڈیا کو اسرائیلی وزیر بین گویرکی فوجی حصار میں مسجدالاقصیٰ کے صحن میں تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئیں۔جس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیرکا مسجد اقصیٰ کے صحن میں پہنچنا اس امر کو واشگاف کر رہاہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو کنیسا میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ بین گویر کا یہ اقدام ایک ’’سرخ لکیر‘‘ کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔باقی رہا عرب ممالک کی طرف سے اسرائیلی وزیر کی تازہ ترین گستاخی، اشتعال انگیزی پر ان
بدھ 18 جنوری 2023ء مزید پڑھیے

مقبوضہ کشمیر : مسلمانو ں کی جائیدادوں کی قر قی

پیر 16 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
بھارت نے ملت اسلامیہ کشمیر کے خلاف جو چومکھی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور سرزمین پرظلم وجبر کی منہ زور لہریںجاری ہیں۔بھارتی رام راج اہل کشمیر کوتیرہ وتاریک سرنگ میں ٹھونسنے کی پیہم کوششیں کررہا ہے ۔جس کے باعث ہرلمحہ اسلامیان کشمیر کے لئے سوہان روح بناہواہے۔کشمیر کے خاک نشینوں پر بھارت نے ظلم وستم کاجوبازار گرم کررکھاہے اس کامقصد اسلامیان کشمیر کوتحریک آزادی سے دستکش ہوکر گوشہ عزلت اختیار کرانے پرمجبورکراناہے تاکہ کشمیرکے تاریخی حقائق دھندلائے جائیںاورپھر بھارت اپنے طورپر مقبوضہ جموں وکشمیر کواسی طرح ہضم کربیٹھے جس طرح اسرائیل فلسطین کوہضم کرچکاہے ۔کشمیری مسلمانوں کوانکی عظمت اوربلند وقار
مزید پڑھیے


کشمیریوں کے آشیانے بلڈوز!

منگل 10 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
ارض کشمیر پر بھارتی بربریت لگاتارجاری ہے اورہر نئے دن کے ساتھ بھارتی مظالم نئے مہیب چہرے کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔یہ بھارت کی طرف سے اسلامیان کشمیر پر ڈھائے جانے والے ایک تازہ ستم کی کہانی ہے ۔ بھارتی فتنہ ساز دماغوں میں کشمیری مسلمانوں کو زیر کرنے کے لئے ظلم کی یہ نئی واردات بھارتی ریاستوں اترپردیش سے درآئی ہے ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے کے لیے بلڈوزر کے بڑے پیمانے پر استعمال کی وجہ سے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو’’آدتیہ ناتھ بلڈوزر‘‘کا لقب دیا گیا ہے۔آدتیہ ناتھ
مزید پڑھیے


قاضی حسین احمداورکشمیرکاز

اتوار 08 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
قاضی حسین احمد امت اسلامیہ کا ایک عظیم سرمایہ تھے۔مرحوم کی وحدت اسلامیہ اور مسلمانوں کی سربلندی کے حوالے سے لائق تحسین کاوشیں ہمیشہ یادرکھیں جائیں گی۔ان کی وفات سے امت اسلامیہ بالخصوص پاکستان میںایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کو پر کرنا بلاشبہ مشکل نظر آرہا ہے۔پاکستان کے داخلی انتشار اور خلفشار کا معاملہ ہو یا کسی دوسرے مسلمان ملک کی دشوار گزارصورتحال دونوں حوالوں سے قاضی حسین احمدغمخواراور درد مند کی حیثیت سے سامنے آتے رہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر خوفناک صورتحال کے خاتمے اور مختلف مکاتب فکر کے مابین وحدت و ہم آہنگی
مزید پڑھیے


کشمیر:اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی

جمعه 06 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
5 جنوری1949ء اہل کشمیر کے حافظے کی لوح پر ایک بھیانک یاد کے طور پر سوالیہ نشان بن کر محفوظ ہے جب بھی یہ دن آتا ہے تو کشمیریوں کو اپنے مقدر کی وابستگی کی وہ تاریخی داستانیں یاد آتیں ہیں جن کے اثر سے آج بھی کشمیری مسلمان باہر آنے کیلئے ہر گز تیار نہیں ہیں۔یہ اقوام متحدہ کے قیام کے ابتدائی سال تھے۔ لیگ آف نیشنز کے نام سے ایک عالمی تنظیم جنگ عظیم دوئم کی بھڑکنے والی آگ میں بھسم ہو چکی تھی۔ اقوام عالم نے مجلس اقوام کواس وقت تاریخ کی قبر میں دفن کر دیا
مزید پڑھیے



جب مسکان نے زعفرانیوں کو للکارا۔۔۔

پیر 02 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
بھارت کے متعصب زعفرانی ہندوستان کے اس جھتے نے زعفرانی رنگ کے رومال ہاتھوں میں لہراتے ہوئے ’’جے شری رام‘‘ کانعرہ لگا کر مسلمان خواتین کے عزت وعظمت کی علامت حجاب کے خلاف اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے8 فروری سال 2022 ء منگل کو گاندھی کالج اوڈوپی کرناٹک میں زیرتعلیم مسکان بنت محمد حسین خان کے کالج میں داخل ہونے پر ان کا راستہ روکنے کی ناپاک کوشش کی۔ دختراسلام مسکان نے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے نہ صرف ان کے غلیظ ارادے خاک میں ملادیئے بلکہ زعفرانیوں کے غلاظت سے بھرے ہوئے دماغ کویہ بات سمجھا دی کہ بھارت کی
مزید پڑھیے


سری نگرنے برف کی چادراوڑھ لی

اتوار 01 جنوری 2023ء
عبدالرفع رسول
سری نگر نے برف کی چادراوڑھ لی ، برف باری سے وادی کے قدرتی حسن کو چارچند لگ جاتے ہیں، برف کے ڈھکے درختوںسے جھک جانے سے ایسا لگ رہاہے کہ شجرات الارض رب الکریم کے سامنے سجدہ ریزہوچکے ہیںجبکہ کشمیر کے تاج میں نگینہ قرار دی جانے والی دل جھیل بھی سردی کی شدت کے باعث کئی مقامات پر منجمد ہوچکی ہے۔ وادی کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے امیدوں کو ایک نئی جِلا بخشی ہے، کیونکہ مسلسل خشک موسم کے سبب وادی میں خشک سالی کا سلسلہ ٹوٹ جانے سے آلودہ ہوائیں بھی صاف
مزید پڑھیے


قائداعظم اورکشمیر

منگل 27 دسمبر 2022ء
عبدالرفع رسول
’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘‘قائدکے اس فرمان نے گزشتہ75برس سے اہل کشمیر کو ہندوبنیاکے سامنے حریت وآزادی کا علم بلندکرنے کی ہمت بندھائی ہے۔اسی عزم وہمت کی یہ کرشمہ سازی ہے کہ کشمیر ی مسلمانوں کی خونین جہدمسلسل جاری ہے ۔کشمیر کی بھارت سے مکمل آزاد ی اورپاکستان سے الحاق کشمیریوں کی آرزو ہے۔یہ اس لئے نہیں کہ یہ ملک کسی عمران خان ، کسی زرداری ،کسی مشرف ،کسی نواز شریف کی جاگیر ہے ۔نہیں ہرگز نہیں ۔بلکہ اسلامیان کشمیر کا یہ موقف اس عظیم اسلامی فکروفلسفے کے عین مطابق ان کے ایمان کاحصہ ہے جس میں فرمایا
مزید پڑھیے


رویش کمار‘بھارت کا ایک صاف گو صحافی

جمعرات 22 دسمبر 2022ء
عبدالرفع رسول
دنیابھر میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان یوٹیوب چنیلز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی بربریت کوطشت ازبام کررہے ہیں دنیا کو بھارت کی سیاہ کاریوں سے آگہی دینے کے اس مربوط نیٹ ورک میں رکاوٹ کھڑنے کرنے کے لئے بھارت نے ایسی متعدد چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق اس نے ایسی35 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس، دو ٹوئٹر اکاؤنٹ، دو انسٹاگرام اور ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بلاک کردیاہے ۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں یہ
مزید پڑھیے


چین کے ہاتھوں بھارت کی پھر پٹائی

جمعرات 15 دسمبر 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت کے کثیرالاشاعت انگریزی اخباردی ہندو نے بھارتی دفاعی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ اروناچل کے علاقے توانگ میںچینی فوج نے بھارتی فوجیوں پرچڑھائی کی۔چینی فوج نے اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارتی فوج پرکئے گئے اس حملے میں بھارت کے کم ازکم تین درجن فوجی زخمی ہوئے ہے جن میں 20فوجیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔بھارتی فوج کے ترجمان نے اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحدپرچینی فوج کے ہاتھوں بھارت کوپڑی مار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جھڑپ 9 دسمبر 2022 کو ہوئی
مزید پڑھیے








اہم خبریں