Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


کورونا فنڈ مریم کھا گئیں


غزہ آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے اخبار نے لکھا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے دنیا بھر میں یہودیوں سے نفرت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایک اور اسرائیلی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ میں یہود مخالف Anti semeticواقعات میں 438فیصد یعنی لگ بھگ ساڑھے چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل کے ایک اخبار ہارٹیز کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ ہم نے غزہ میں تباہی اور بربادی تو پھیلا دی لیکن اسرائیلیوں کی زندگی بھی (حماس کے حملوں نے) تہس نہس کر دی۔ خونریزی کا نیا دور بھی ختم ہوا اور دونوں
پیر 24 مئی 2021ء مزید پڑھیے

امریکہ پر اعتماد رکھیں

بدھ 19 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
محشرستان فلسطین کی خبریں کچھ یوں آئی ہیں۔ بمباری کا آٹھواں روز‘ مرنے والوں کی تعداد سواسو ہو گئی‘ ساٹھ بچے بھی شہداء میں شامل۔ یعنی جو بھی مرا اس نے گنتی کے کل سکور میں اضافے کے لیے ایک سکور بنایا۔ خبر یہ بھی تھی کہ بمباری سے تمام گھر والے شہید‘ دس کے دس مارے گئے۔ مطلب ایک چھکا اور ایک چوکا بھی آ گیا‘ سکور ایک دم بڑھ گیا۔ جو مر گیا‘ وہ یہ احتجاج بھی نہیں کرسکتا کہ میری ذات کی ہستی‘ میرے وجود کی نفی کر کے مجھے ایک نمبر کیوں بنا دیا گیا ہے۔ مرنے والے
مزید پڑھیے


عید ‘عید اور عید

پیر 17 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اس عید پر فلسطینی بچوں کو موت کی عیدی ملی یا پھر زخموں کی۔ عید پر ان کے گھر سجائے نہیں گرائے گئے۔ بہتوں کو یتیمی کا تحفہ ملا اور ان کی بستیاں مٹی اور ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں۔ پوری دنیا نے موت کے رقص کو دیکھا اور داد دی۔ مدد کے لئے کوئی نہیں آیا۔کہنے کو 52اسلامی ملک ہیں لیکن سب کو اپنی پڑی ہے اور فلسطین پرایا قضیہ ہے۔اپنی نبیڑ تو والا رویہ سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ تین چار دنوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے اور سینکڑوں زخمی۔ اتنی عمارتیں گرائی گئیں کہ
مزید پڑھیے


مہربانی۔نقد نہیں‘ادھار

منگل 11 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل

ہر خبر کا ردعمل دوسری خبر ہوتا ہے۔چنانچہ خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے اپنے معاہدے پر نظر ثانی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی طرف نئے (تاحال) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا۔ چنانچہ ردّعمل کے طور پر ’’خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 93پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ویسے بدخواہ عناصر تو یہی کہیں گے کہ آئی ایم ایف مان جاتا تب بھی بجلی کے نرخ بڑھنے ہی تھے کہ حکومت کو بجلی مہنگی کر کے مزا لینے کی عادت پڑ گئی ہے اور یہ
مزید پڑھیے


علی گیلانی سے تعزیت

پیر 10 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
مقبوضہ کشمیر کے جہاد آزادی کے رہنما اشرف صحرائی کی وفات جسے شہادت کہنا چاہیے‘ تحریک آزادی کے لیے شاید کسی نقصان کا باعث نہیں کہی جا سکتی۔ تحریک آزادی کا قافلہ پہلے ہی ایسی وادی بے سمت و بے دور میں محصور ہے کہ اس کے لیے ہر نئی شہادت غم اور صدمے کا باعث تو بن سکتی ہے لیکن نقصان کا نہیں۔ پرایوں سے زیادہ اپنوں کی نوازشات نے قافلے کو اب سودوزیاں کے چکر سے آزاد کردیا ہے۔ 80 سالہ اشرف صحرائی دو سال سے بھارت کی قابض فوج کی قید میں تھے اور قید بھی کیسی۔ ایسی
مزید پڑھیے



سب سے بڑی خبر

منگل 04 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
پچھلے کچھ دنوں کی سب سے بڑی خبر کیا تھی؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی خبر؟ارے نہیں۔ وہ اتنی بڑی خبر نہیں تھی۔ ٹھیک ہے‘ کچھ آئین مخالف حضرات نے ایک سازش کی‘ ناکام ہو گئی۔ سازش کا یہی ہوتا ہے۔ کبھی ناکام ہو جاتی ہے کبھی کامیاب۔ ہاں اس کیس کی اصل خبر یہ تھی کہ قانون دان طبقہ اور عوامی رائے دونوں جسٹس صاحب کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور سازش کمزور ہو کر پہلے ٹھاہ‘ پھر ٹھس ہو گئی اور اس میں کچھ خاص بات نہیں ہے۔ ہاں‘ یہ ضرور ہے کہ آنے والے دنوں میں اس
مزید پڑھیے


اسے کہتے ہیں وژن

پیر 03 مئی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
رمضان المبارک گزر چلا۔بس ایک عشرہ رہ گیا۔حسب توقع اور حسب روایت پاکستان میں اس ماہ مبارک کے دوران جرائم اور مہنگائی سمیت ہر برائی بڑھی۔باقی انچاس مسلم ممالک میں اس مہینے جرائم کم ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ بھارت میں بھی جو غیر مسلم ملک ہے لیکن 22کروڑ مسلمانوں کی وجہ سے اس کا کچھ تشخص’’مسلم‘‘ بھی بن جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ الٹی گنگا کیوں بہتی ہے۔ کمزور‘ بے بس عورتوں اور بچوں کو ہلاک کر کے اپنی ’’مردانگی‘‘ کا سکہ جمانے والے سورما بھی اسے مہینے اور زیادہ بے باک ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ
مزید پڑھیے


مصر اور بلے بلیاں

منگل 27 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
خبر ہے کہ مصر اپنی ماورائے تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کے لئے ملک بھر سے کتے اور بلیاں پکڑ کر انہیں چین وغیرہ کو برآمد کرے گا۔ کئی ملکوں میں ان جانوروں کی بہت مانگ ہے۔لوگ بلے بلیاں اور کتے زندہ بھون کر یا زندہ جلا کر کھا جاتے ہیں۔ مصر وہ ملک تھا کہ دنیا بھر میں اس کی کپاس کی دھوم تھی۔ یورپ میں مصر ہی کی کپاس جاتی تھی۔قدیم دور میں جب رومنوں نے مصر ختم کیا تو ایک سیاح نے واپس جا کر لکھا کہ مصر وہ ملک ہے جہاں اون بھیڑ بکریوں پر سے
مزید پڑھیے


اعظم گڑھ سے بستی نظام الدین براستہ پٹھانکوٹ

پیر 26 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اسلام کے بے مثال مفسر اور شارح مولانا وحید الدین خان ساڑھے96 سال کی عمر میں بزم دنیا میں رخصت ہوئے۔ اعظم گڑھ سے شروع ہونے والا سفر براستہ پٹھانکوٹ دہلی کی بستی نظام الدین میںختم ہوا۔ ان کی زندگی اور فکر الٰہی تین مقامات کے گرد محور گردش رہی‘ جغرافی نہیں‘ روحانی اور عقلی طور پر۔ مولانا کا الرسالہ مشن دنیا کے ہر ملک میں ہے اور ان کا ماہانہ جریدہ الرسالہ اردو اور انگریزی زبانوں میں دنیا کے ہر گوشے میں پڑھا جاتا ہے۔ حلقے کے لوگ اپنے طور پر اس کے تراجم دیگر زبانوں میں بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے


گڑ گاواں کا خاموش مجاہد

منگل 20 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
مرحوم صحافی کو گڑ گاواں کی مناسبت سے آئی اے رحمن دہلوی بھی لکھا جا سکتا تھا لیکن چونکہ انہوں نے اپنی نسبت دہلوی نہیں رکھی ،اس لئے کسی اور نے بھی یہ نسبت جوڑنے کا تردّد نہیں کیا حالانکہ مرحوم اپنی رواداری اور شرافت کی روایات کے حساب سے سراپا دہلوی تھے۔ گڑ گانواں (یا گڑ گائوں) گو کہ ہریانے میں ہے لیکن دہلی سے اتنا متصل ہے کہ اسی کا جزو معلوم ہوتا ہے۔ چودہ پندرہ لاکھ کی آبادی کا یہ الگ شہر اب اس نام سے نقشے پر نہیں ملے گا کیونکہ نام بدلو مہم کے دوران
مزید پڑھیے








اہم خبریں