Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


عورت مارچ اور عورتوں کے حالات


کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت عورت مارچ نے خوب رونق لگائے رکھی۔مارچ کی شرکاء اپنے لباس‘ گیٹ اپ‘ میک اپ‘ وضع قطع‘ طرز گفتار و رفتار سے ایلیٹ کلاس کی لگتی تھیں۔ نعرے لگانے اور رقص کرنے کا انداز بھی’’اشرافی‘‘ تھا۔ مڈل کلاس کی بھی کچھ ہوں گی‘ لوئر مڈل کلاس کی کوئی نظر نہیں آئی اور لوئر کلاس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مطالبات درست البتہ اشارے کنائے ذومعنے تھے۔ قابل اعتراض بھی۔ بعض تو کھلی۔ بے حیائی کے ذیل میں آتے تھے لیکن ان کی تردید یا تاویل آ گئی۔یہ ایلیٹ کلاس35 برس سے بلا شرکت غیرے
پیر 15 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

متحدہ اور لاپتہ افراد کا نوحہ

منگل 09 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
متحدہ کے سر پر غیر جانبدار ڈنڈا تنا رہتا ہے‘ چنانچہ چیں تو کبھی نہیں کرتے البتہ موقع مل جائے تو چراں کرنے کی جرأت کر ہی گزرتے ہیں۔ اعتماد کے ووٹ کا موقع آیا تو ووٹ دیتے ہی بنی۔ ورنہ جانتے ہیں کہ ڈنڈا سر پر ہے۔ بگڑے تگڑوں کا اور متحدہ سے زیادہ ڈنڈا شناس کون ہو سکتا ہے۔ آمدم برسر مطلب‘ متحدہ نے ووٹ تو دے دیا یعنی چیں تک نہیں کی البتہ ووٹ دینے کے بعد ذرا سی چراں کر ڈالی اور اپنے سو سے زیادہ لاپتہ شدگان کی بازیابی کے لیے ایک بے ضرر اور محتاط
مزید پڑھیے


اس میں وہ سولہ بھی شامل ہیں

پیر 08 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
مبارک، خوشخبری مارچ کی چھ تایخ کو یہ ملی کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے۔ اپنے 181حامیوں میں سے انہیں 178ووٹ ملے۔ ایوان میں اپوزیشن موجود نہیں تھی البتہ اس کے بعض ارکان انصاف پسند حلقوں سے یک طرفہ مار کھا رہے تھے جبکہ غیر جانبدار حلقے قریب ہی کھڑے کامل غیر جانبداری کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ اپوزیشن کی وجہ سے نہیں لیا۔ اپوزیشن نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا کوئی اعلان
مزید پڑھیے


پانڈے اور مشرا لاہور میں

منگل 02 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اکبر بادشاہ کے نورتن تھے ، ان نو میں سے ایک رمتانو پانڈے بھی تھے۔یہ گوالیار کے علاقے کے تھے اور دھرپد کے استاد۔دربار اکبری کے درباری گویا تھے۔ اسی دور میں دربار گوالیار کے ایک گویے کا بھی شہرہ تھا۔ بائجی ناتھ مشرا۔ یہ بھی گوالیار ہی میں پیدا ہوئے اور راگ دھرپد کے استاد تھے۔ رمتانو پانڈے کے استاد سوامی ہری داس تھے۔ لکھا ہے کہ بائجی ناتھ مشرا بھی سوامی جی کے چیلے تھے لیکن یہ ٹھیک نہیں۔وہ سوامی سے سینئر تھے‘ ان کے شاگرد کیسے ہو سکتے تھے۔ روایت ہے کہ دربار اکبری میں ان دونوں
مزید پڑھیے


سو گئے کیا؟ نہیں جاگ گئے

پیر 01 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
مسلم لیگ کے رہنما پرویز رشید کے لہجے میں ملائمت ہے اور شخصیت میں بھی۔ لوگوں سے گرم جوشی کے ساتھ ملتے ہیں اور سخت بات نہیں کرتے‘ لہجہ بھی نرم اور دھیما ہے البتہ اپنے نظریات میں انتہا پسند ہیں اور نظریات کیا ہیں؟ انسانی حقوق کے حامی ہیں۔ جمہوریت سے وفاداری پر استواری رکھتے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حرمت کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ معاشی انصاف کی غیر دانشمندانہ سوچ بھی ان کا طرہ امتیاز ہے۔ گویا مختصر الفاظ میں باقی سب توعلیک لیکن عقیدہ درست نہیں۔ بوجوہ درج بالا کاتبان تقدیر نے ان کے
مزید پڑھیے



مکان در مکان

منگل 23 فروری 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
امریکی خلائی ادارے ناسا نے مریخ پر اپنا روبوٹ اتار دیا ہے۔ روبوٹ کامیابی سے ایک گڑھے میں اترا تو ناسا کے کنٹرول روم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خوشی ہونی بھی چاہیے۔ آج روبوٹ اترا ہے‘ کل انسان بھی اترے گا۔ ناسا کی خلائی ترقی قابل تعریف ہے لیکن دنیا کا عام آدمی یہ سمجھ نہیں پارہا کہ مریخ یا چاند پر مشن بھیجنے سے انسان کا کیا بھلا ہوگا۔ کہانی یہ ہے کہ زمین پر جگہ کم پڑ جائے گی تو مریخ پر آبادکاری ہوگی لیکن سائنس ساتھ ہی یہ بھی بتاتی ہے کہ مریخ ہو یا ہمارے
مزید پڑھیے


ذکر رفتگاں

پیر 22 فروری 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
تھوڑے دنوں کے وقفے سے دو جی دار سیاستدان بزم جہاں کو الوداع کہہ گئے۔ پہلے حافظ سلمان بٹ‘ پھر مشاہد اللہ خاں‘حافظ سلمان بٹ زمانہ طالب علمی میں بڑے قد آور رہنما تھے ۔ ان کی ’’دہشت‘‘ کے بارے میں افسانوں کی دھوم تھی ۔کہا جاتا تھا کہ بہت مارپیٹ کرتے ہیں ۔ ایک طالب علم کو تو انہوں نے قتل بھی کیا۔ یہ افسانے سراسر جھوٹ تھے لیکن اتنی کثرت اور سرعت سے پھیلائے گئے کہ اب بھی بہت سے لوگ ان کا اعتبار کرتے ہیں۔ بعدازاں وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور لاہور کی قیادت تک
مزید پڑھیے


وزیراعظم اور حسن طلب

منگل 16 فروری 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیراعظم نے عوام کو خوشخبری دی ہے‘ بالکل مفت اور ساتھ ہی مشورہ بھی دیا ہے‘ وہ بھی بلاقیمت۔ فرمایا ہے :کہ حالات جلد اچھے ہونے والے ہیں‘ عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی پر صبر کریں۔خوشخبری پر اعتبار کرنا چاہیے اور مشورے پر عمل۔ خوشخبری پر اعتبار اس لیے کرنا چاہیے کہ وزیراعظم نے اب تک جتنی بھی خوشخبریاں دی ہیں، ساری کی ساری پوری ہوئی ہیں۔ یقین نہ ہو تو شبلی فراز‘ فردوس عاشق اعوان وغیرہ سے ہی پوچھا جا سکتا ہے اور مشورے پر عمل اس لیے ضروری ہے کہ اور کوئی چارہ بھی نہیں۔ دونوں باتوں یعنی خوشخبری اور
مزید پڑھیے


ملکہ میری کو بھی مات

پیر 15 فروری 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اس ہفتے تقریباً 24گھنٹوں میں بجلی ریکارڈ مہنگی کی گئی۔ پہلی بار یہ اعلان ہوا کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ والی مد میں بجلی ایک روپے 53پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کا نام پچھلی حکومتوں میں کبھی کبھار سننے میں آتا تھا لیکن تبدیلی آنے کے بعد سے یہ نام لوگوں کو حفظ ہو گیا ہے کہ ہر مہینے ہوتا ہے۔ دوسری مد میں اضافے والی الگ ہیں۔24گھنٹے گزرنے سے پہلے نیپرا کا ایک اور اعلان آیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر بجلی مزید 83پیسے مہنگی ہو گی۔ یہ کوئی نئی مد ہے۔ تبدیلی
مزید پڑھیے


کشمیر بذریعہ تقدیر

منگل 09 فروری 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے کشمیریوں کو دلچسپ تجویز دی ہے۔ کوٹلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کشمیر جب پاکستان میں شامل جائے گا تو ہم کشمیریوں کو یہ حق دیں گے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ یعنی یہ فیصلہ کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر آزاد ملک بننا چاہتے ہیں۔ تجویز ازحد معقول ہے لیکن ڈر ہے کہ کہیں یہ تجویز شادی بیاہ کے موقع پر بھی یار لوگ زیر عمل نہ لے آئیں۔ یعنی بے جوڑ نکاح کر دیا اور کہا کہ لو‘ اب نکاح ہو گیا ہے تو فیصلہ کر لو۔ ساتھ ساتھ رہنا
مزید پڑھیے








اہم خبریں