Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


تو قیمتیں بڑھائے جا


دسمبر کے آخری ہفتے میں ہر سال دو عالمی جشن ہوتے ہیں۔ ایک 25دسمبر کو کرسمس کا اور دوسرا 31دسمبر کی نصف شب سال کے الوداع ہونے کا۔ کرسمس کا خوشی قابل فہم ہے کہ ایک جلیل القدر پیغمبر کا یوم ولادت ہے لیکن سال ختم ہونے پر خوشی کے کیا معنے؟۔ عمر کا ایک برس اور گزر گیا، مہلت عمل اور کم ہوئی، موت کا دن اور قریب آ پہنچا یہ تو سوگ، پریشانی اور پشیمانی کا لمحہ ہے نہ کہ اچھل کود اور شور شرابے کا۔ بہت پہلے شاعر نے کہا تھا کہ غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا
پیر 04 جنوری 2021ء مزید پڑھیے

ٹک ٹاک نہیں، پکنک

منگل 29 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول سیاسی طنزو مزاح میں اپنے اسلوب کی وجہ سے شرپسند حلقوں میں بہت مقبول ہیں چنانچہ ان کا شاید ہی کوئی کلپ ہو جو ’’بری طرح‘‘ وائرل نہ ہوا ہو۔ تازہ کلپ ایک ٹی وی پروگرام کا ہے جس میں انہوں نے حکومت پر تین شرپسندانہ حملے کئے ہیں۔ فرمایا 1۔یہ حکومت نہیں‘ ٹک ٹاک کمپنی ہے۔2۔تمام وزیروں کی کارکردگی صفر ہے اور 3۔ 70فیصد وزیر مشیر کرپٹ ہیں۔ اس تین نکاتی چارج شیٹ پر غیر شرپسندانہ تبصرہ کچھ یوں کیا جا سکتا ہے کہ یہ کہنا تو سخت زیادتی ہے کہ 70فیصد وزیر مشیر
مزید پڑھیے


لوہ ترنگ

پیر 28 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے عوام کو کیا ہی مبنی برحقیقت نصیحت ارشاد فرمائی کہ وہ موجودہ مشکل حالات میں صبر سے کام لیں۔ مشکل حالات میں جان لیوا اور خودکشی افزا مہنگائی اور دیگر ایسے ہی مشکل مقامات شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو معلوم ہونا چاہیے کہ عوام پہلے ہی صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور محض صبر ہی نہیں‘ضبط سے بھی کام لے رہے ہیں اور ضبط وہ ڈوری ہے جس کی کوئی ضمانت نہیں‘کب اور کیسے ٹوٹ جائے‘ ایک تڑاختے سے وزیر اعظم نے یہ نصیحت پولیس کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب گویا سرکاری ملازموں
مزید پڑھیے


اشاریئے اور اشارہ

منگل 22 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
پراپیگنڈے کی طاقت میں کسی کو شبہ نہیں۔ حکایت نہیں‘ ایک سچا واقعہ ہے‘ کسی کی خودنوشت میں پڑھا تھا کہ کالج کے زمانے میں انہوں نے اور ان کے چند ساتھیوں نے ایک دن یہ احساس کر کے آج پروفیسر صاحب نے سوال جواب کرنے ہیں اور تیاری ہم نے کی نہیں‘ یہ فیصلہ کیا کہ آج پروفیسر موصوف کو کلاس میں آنے ہی نہیں دیا جائے گا۔ تشدد سے نہیں‘ عدم تشدد سے یعنی پروپیگنڈہ سے۔ چنانچہ پروفیسر کے کالج آنے سے ذرا پہلے تمام ساتھی کہ کل تعداد چھ یا سات تھی‘ راستے میں اپنے اپنے مورچے
مزید پڑھیے


جانوروں کا دوزخ

پیر 21 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
اسلام آباد کا چڑیا گھر بالآخر بند ہو گیا ہے۔ یہ محض قید خانہ نہیں‘ جانوروں کا مستقبل بھی تھا۔ باقی چڑیا گھر بھی بند ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ نے اپنے بیان میں تمام چڑیا گھر بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ کسی سیلبیریٹی نے ایسا مطالبہ کیا اور حیرت کی بات ہے کہ اصل میں یہ مطالبہ جن کی طرف سے آنا چاہیے تھا وہ اس مسئلے سے قطعی ناواقف ہیں۔ مراد مذہبی رہنمائوں سے ہے۔ مسلمان‘ہندو‘مسیحی۔ نام مذاہب حیوانات پر ظلم کے مخالف ہیں اور گاندھی جی نے کہا تھا کسی
مزید پڑھیے



برطانیہ کا شرمناک اقدام

منگل 15 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
برطانیہ نے یہ کیا کیا‘ پاکستان کے عظیم قومی اثاثے رائو انوار پر سفری پابندی لگا کر برطانیہ میں ان کے وہ اثاثے ضبط کر لئے جو انہوں نے انسانی فلاحی سرگرمیوں یعنی حق حلال کی کمائی سے بنائے تھے۔ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رائوانوار چار سو سے زیادہ بے گناہ افراد کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ توبہ‘ توبہ۔ یہ چار سو افراد تو اس نے خس کم‘ ملک پاک کے اصول پر مارے تھے۔ ان میں وہ نقیب اللہ محسود بھی تھا جس کے نام میں شامل
مزید پڑھیے


ماشاء اللہ

پیر 14 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیراعظم نے ایک مبارکباد دی۔ پیغام ٹوئٹ فرمایا جس میں عوام کو اطلاع دی گئی کہ ماشاء اللہ‘ چینی 81 روپے کلو میں مل رہی ہے۔ ماشاء اللہ۔ ٭٭٭٭ اور ماشاء اللہ کہنے کے محل تو اور بھی بے شمار ہیں۔ جیسے ماشاء اللہ ادرک نو سو روپے کلو ہوگئی‘ ماشاء اللہ گھی آٹھ روپے کلو اور مہنگا ہوگیا‘ ماشاء اللہ۔ بجلی اس ہفتے 50 پیسے یونٹ اور مہنگی ہونے والی ہے اور ماشاء اللہ۔ انڈے 220 روپے درجن ہو گئے۔ غریب انڈے نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اس کی قدروقیمت اتنی بڑھ جائے گی۔ ماشاء اللہ چشم بد
مزید پڑھیے


ورنہ تھانے چلو

منگل 08 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے پھیلائو کی شرح سب سے زیادہ ایبٹ آباد میں ہے۔ پھر راولپنڈی‘ اس کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں اس کی شرح سب سے زیادہ ہے اور سب سے کم شرح گوجوانوالہ میں یعنی 0.5فیصد۔گوجرانوالہ میں گزرے مہینے اپوزیشن نے بہت بڑا جلسہ کیا تھا اور لوگ کہتے ہیں گوجرانوالہ میں ایسا بڑا جلسہ پہلے نہیں ہوا تھا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلسوں سے کورونا پھیلتا ہے لیکن گوجرانوالہ میں تو ایسا کچھ نہیں ہوا۔ تو پھر حکومت کا دعویٰ درست مان لیجیے۔اس نے صاف کہا تھا کہ صاف کہہ رہی ہے
مزید پڑھیے


چڑیا گھر آخر کیوں ہیں؟

پیر 07 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
عبدالقادر حسن بھی الوداع کہہ گے۔انّاللہ و انّا الیہ راجعون۔ مرحوم صحافت کے استاذالاساتذہ کا درجہ رکھتے تھے اور کالم نویسی میں تو انہیں امام بھی کہا جا سکتا ہے۔ نصف صدی سے بھی زیادہ عرصہ تک ان کا کالم تقریباً بلا ناغہ(بیچ کے ایک کئی سال کے وقفے کو چھوڑ کر )شائع ہوتا رہا اور قارئین سے داد پاتا رہا۔ ان کی صحافتی خوبیوں اور خدمات کو ایک دنیا جانتی ہے اور لکھنے والوں نے اس پر لکھا بھی ہے لیکن بطور آدمی بھی وہ بہت بڑے انسان تھے۔ شائستہ‘خوش اخلاق‘ ہمدرد‘راقم نے ان کے’’ ہفت روزہ آواز جہاں‘‘ میں
مزید پڑھیے


غیر ذمہ دار میڈیا

منگل 01 دسمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کیسی سچی بات کردی۔ فرمایا‘ سیاستدان اپنی بڑی بڑی حویلیوں میں پرتعیش زندگی گزارتے ہیں۔ بہت افسوسناک حقیقت ہے۔ یہ سیاستدان تین سو کنال میں بنی جنت میں رہتے ہیں۔ زمین پر پائوں نہیں دھرتے‘ چارٹرڈ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں پر اڑے اڑے پھرتے ہیں۔ کبھی زمین پر سفر کرنا پڑ جائے تو ان گنت گاڑیوں کے بری بیڑے کے ہمراہ سفر کرتے ہیں اور ہر گاڑی کروڑوں کی ہوتی ہے‘ لاکھوں کی ایک بھی نہیں ہوتی۔ تین سو کنال کی جنت میں ناشتہ دیسی مرغیوں کا‘ لنچ ثابت بھنے ہرن کا اور ڈنر نایاب پرندوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں