Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


پوتا جی کے دادا جی


ایک ولی، ایک درویش ایک مرد حر، ایک عالم دینی علوم کا، ایک سکالر سماجیات کا، ایک مرد حق آگاہ و حق گو، ایک مجاہد صخریٰ صفت، کتنے ہی افراد مل کر ایک سید منور حسن بنے جو کورونا کی خون آشام بلا نگل گئی۔ مولانا مودودی مرحوم کے تربیت یافتہ افراد اب شاید ہی جماعت میں بچے ہوں۔ خاص طور سے کراچی سے تو وہ ساری کی ساری پنیری دست اجل لے اڑی جو مولانا نے اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔ کراچی کبھی جماعت اسلامی کا اور دینی طاقتوں کا گڑھ تھا لیکن جو مرد مومن مرد حق ضیاء
پیر 29 جون 2020ء مزید پڑھیے

اسد عمر کا اعلان فتح

منگل 23 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی خبر اخبار میں چھپی ہے۔ لکھا ہے‘ وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا کے خلاف ہمارا سمارٹ لاک ڈائون پروگرام بہت کامیاب رہا‘ آنے والے مہینوں میں کورونا کے کیسوں کی گنتی بہت اوپر جائے گی۔ بہت عمدہ‘ دو فقروں میں ساری کہانی بتا دی۔ آپ لوگ سمجھ تو گئے ہوں گے وزیر موصوف نے ’’کامیابی‘‘ کا دریا دو فقروں کے کوزے میں سمو دیا۔ کامیابی کی مزید تشریح یہ ہے کہ مریضوں کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے تیرہ اور مرض کے پھیلائو کی رفتار کے اعتبار سے چار چوٹی کے
مزید پڑھیے


ڈریے مگر نوشتے سے

پیر 22 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
رواں ہفتے کی ایک بڑی خبر یہ تھی کہ سرکار کی چٹھی رد کر دی گئی ہے۔نوے فیصد عوام اس کے خلاف تھے اس لئے شروع میں سارا ملک خوشی سے جھوم اٹھا لیکن پھر شکوک نے آ لیا اور اس کے بعد یہ شکوک یقین کی حد تک پہنچ گئے۔ ایک قانون دان نے لکھا‘ یہ دوسرا نیب ہے۔ایک اور قانون دان نے لکھا کہ یہ دراصل ایک اور جے آئی ٹی ہے اس لئے ڈر لگتا ہے۔ برسبیل تذکرہ‘ قانون دانوں سے یاد آیا کہ پاکستان میں قانون دان اور قانون پڑھانے والے تعلیمی ادارے ہوتے ہی کیوں ہیں۔یہاں
مزید پڑھیے


سلیکٹڈ لاک ڈائون

منگل 16 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کے نادر روز گار منصوبے کی شاندار کامیابی کے بعد اس سے بھی بڑھ کر نوادرہ روزگار منصوبے ’’ہاٹ سپاٹ‘‘ لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔ یعنی ان مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندیاں سخت کی جائیں گی جہاں درد حد سے گزر کر پہلے ہی دوا بن چکا ہے۔اس زحمت کی بظاہر ضرورت نہیں کہ ان علاقوں میں جو ہونا تھا ہو چکا‘ اب کیسا ہی سخت لاک ڈائون کر لیا جائے‘مرض کا وائرس تو گھر گھر پہنچ چکا۔ اس لئے ہاٹ سپاٹ کا دائرہ تنگ کرنا پتھر میں دھان کی پنیری لگانے کے
مزید پڑھیے


قومی خسارہ

پیر 15 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
تعریف کرنے میں کفایت شعاری کرنے والے احباب کو کچھ فراخدلی دکھانی چاہیے اور اس بات پر حکومت کی ستائش کرنی چاہیے کہ اس نے حالیہ بجٹ میں عوام کے مختلف طبقات کو اطمینان بخش حد تک ریلیف دیا ہے۔ مثال کے طور پر سرکاری ملازمین کو یہ شاندار ریلیف ملا کہ ان کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی حالانکہ کئی بدخواہ یہ بتا رہے تھے کہ تنخواہوں میں کٹوتی ہو گی۔ دیکھ لیجیے ایسا کچھ نہیں ہوا اور تمام سرکاری ملازمین نے یہ سن کر اطمینان کا سانس لیا کہ ان کی تنخواہیں محفوظ ہیں اور محفوظ
مزید پڑھیے



اگر یہ کلام میرا ہے تو…!

منگل 09 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
چینی کا معاملہ طے ہو گیا ہے۔ حکومتی اعلان ہے‘ قیمت کم نہیں ہو گی اور سکینڈل نیب وغیرہ دیکھیں گے۔ چلیے رات گئی بات گئی۔ اب مٹی پائو چلئے کوئی اور قصہ چھیڑتے ہیں۔ مرزا نوشہ ابھی غالب تخلص نہیں کرتے تھے بلکہ اسداللہ اسد کہلاتے تھے کہ ان کی شاعری کی دھوم ادھر نواح دہلی سے ادھر ادھر،یو پی میں دور تک پھیل گئی۔ پھر ایک دن ایسا سانحہ ہوا کہ آپ نے تخلص بدل دیا اور اسداللہ خاں اسد سے اسداللہ خاں غالب ہو گئے۔ سانحہ یہ ہوا کہ ایک عقیدت مند آپ کی شاعری کی داد
مزید پڑھیے


نیا قومی اثاثہ

پیر 08 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
پتہ نہیں اخبار والے ایسی خبریں کیوں چھاپتے ہیں جن میں کوئی خبریت نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر آج ہی کے اخبار دیکھ لیجیے‘ دو بیانات خبر کی صورت چھپے ہیں۔ ایک مولانا فضل الرحمن کا اور دوسرا بلاول بھٹو زرداری کا مولانا نے کہا ہے کہ کورونا پاکستان میں عمران خاں نے پھیلایا۔ یہی بات بلاول نے بھی کہی۔ البتہ انہوں نے احتراماً عمران خاں کا نام نہیں لیا‘ احتیاطاً ان کی جگہ وفاقی حکومت کا نام لے دیا۔ اب بتلائیے اس میں کیا خبریت ہے؟یہ تو بالکل ایسے ہی ہے کہ کوئی ہے’چاندنی چاند پھیلاتا ہے یا
مزید پڑھیے


بجلی دو روپے یونٹ

بدھ 03 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
بجلی دوپاکستان میں کوروناکی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے۔ یہ دہائی اپوزیشن نے نہیں دی، میڈیا نے بھی نہیں دی، خود حکومت کے ایک اہم ذمہ دار نے دی ہے اور مزے کی بات! بلکہ بہت ہی مزے کی بات یہ ہے کہ یہ عزت مآب وہی ہیں جن کو پاکستان میں کورونا لانے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے اور یہ ذمہ داری انہوں نے اکیلے ہی نہیں نبھائی کورونا پاکستان لانے میں ان کے ساتھ ایک اور عزت مآب بھی شامل تھے۔ بعد میں کورونا پھیلانے کی ذمہ داری بھی اہم ذمہ داروں نے قریہ بہ
مزید پڑھیے


عشرہ رفتہ

پیر 01 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
ہفتہ رفتہ بلکہ عشرہ رفتہ کے دوران کئی واقعات ہوئے۔ کچھ بڑے کچھ کم بڑے، نسبتاً ہلکا پھلکا واقعہ جس کی میڈیا پر کم اور سوشل میڈیا پر زیادہ شہرت رہی۔ وزیر اعظم کا بنا پروٹوکول کے نتھیا گلی کا دورہ تھا۔احباب نے بقدر ذوق و شوق خوب داد دی۔ دورے میں گاڑیاں ضرور تھیں اور بہت سی تھیں لیکن ان میں پروٹوکول کی ایک بھی نہیں تھی۔ سبھی سکیورٹی کی تھیں۔ پروٹوکول اور سکیورٹی میں وہی فرق ہوتا ہے جو کھاٹ اور کھٹیا میں ہوتا ہے۔ اچھی بات یہ بھی تھی کہ کوئی سڑک بند نہیں کی گئی۔ ہاں
مزید پڑھیے


جھاڑو پھیرنے کی پھر سے ضرورت

منگل 19 مئی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
عید کے بعد کیا ہو گا؟ کراچی کے معاصر کی شہ سرخی ہے کہ نیب نے مسلم لیگ کیخلاف بڑے کریک ڈائون کی تیاری کر لی۔ شیخ رشید نے اطلاع دی ہے کہ نیب 31جولائی تک اپوزیشن پر جھاڑو پھیر دے گا۔ شیخ جی نے فرمایا کہ اپوزیشن(مراد مسلم لیگ ہی ہے زیادہ تر) میں کچھ دم نہیں۔ بلا شبہ، جب تک شہباز شریف مسلم لیگ کے قائد ہیں، یہ بے دم ہی رہے گی اور دم بدم بے دم ہوتی جائے گی لیکن اگر دم نہیں ہے تو پھر اتنے بڑے جھاڑو پھیرنا شروع ہو گا اور دو مہینے
مزید پڑھیے








اہم خبریں