Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


بدرقہ…… (2)


کل بات کشتہ گندم اور اس کے بدرقے پر ہوئی اور یاد آیا کہ کشتہ گندم تو جناب آدم بھی تھے لیکن یہ کشتہ اور ہے۔ یہ وہ نہیں ہے جس کی جمع کشتہ جات کہلاتی ہے بلکہ یہ وہ کشتہ ہے جس کی جمع کشتگان لکھ کرظاہر کی جاتی ہے۔ کشتگان خنجر تسلیم را یعنی یہ کشتہ گندم بر ’’وزن‘‘ کشتہ ستم،کشتہ روز گار اور کشتہ فلک ہے یا ان کی قبیل سے ہے۔ خدا نے جناب آدم کو گندم کھانے سے مناہی کی تھی بلکہ اس کے پودے کے پاس جانے سے بھی روکا تھا لیکن ابلیس بدبخت
منگل 28 دسمبر 2021ء مزید پڑھیے

بدرقہ

پیر 27 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
قارئین سنا تو یہی تھا کہ جب کسی شے کی خریداری کم ہو جائے تو اس کی قیمت بھی کم ہو جایا کرتی ہے لیکن اب کہ ہم کچھ اور دیکھ رہے ہیں۔بجلی کی خریداری کم ہو گئی لیکن قیمت بڑھ گئی اور اتنی بڑھ گئی کہ فیول چارج ملا کر یونٹ اتنے روپے کا ہو گیا کہ پطاس کے نوٹ ہاتھ سے چھنتا لگتا ہے ۔خریداری اس لئے کم ہوئی کہ دور بابرکت کا ورود ہوتے ہی کارخانے دھڑا دھڑ بند ہونے لگے‘نئے کارخانے لگے نہیں اور بجلی ’’سرپلس‘‘ ہونے لگی اور پھر سرپلس ہوتی ہی گئی۔لیکن بجلی ہے
مزید پڑھیے


بربادی کا اعتراف

منگل 21 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ ملک کی حالیہ بدحالی کی وجہ نواز شریف اور بھٹو کے خاندان ہیں‘ایسے موقع کے لئے بھی کہا جاتا ہے کہ ع یہاں تک تو پہنچے یہاں تک تو آئے اب تک حکومت کے وفاقی اور صوبائی وزراء جن کی تعداد درجنوں میں ہے‘وزرائے مملکت جن کی تعداد البتہ خاصی کم ہے اور ترجمانوں اور مشیروں‘جن کی تعداد نامعلوم ہے یعنی خاصی سے بھی زیادہ ہے‘کی طرف سے قوم کو یہ اطلاع ان گننت بار دی جا چکی ہے کہ بدحال ملک کو خوشحال بنایا جا چکا ہے‘ معیشت
مزید پڑھیے


بڑی خبروں میں ایک چھوٹی خبر

پیر 20 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ایک چھوٹی سی خبر اخبارات میں چھوٹی سی جگہ بھی نہیں پا سکی۔ایک آدھ اخبار نے البتہ مہربانی کی اور دو تین سطریں لگا ہی دی۔ اخبارات بھی کیا کریں‘بڑی بڑی خبریں آ رہی ہیں‘زیادہ جگہ انہیں دینا پڑ رہی ہے۔مثلاً پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک بن گیا۔ یہ خبر اتنی بڑی تھی کہ ایک اخبار نے ایک ہفتے میں دو بار اسے اپنی مرکزی شہ سرخی کے ساتھ چھاپا۔باقی نے بھی حسب توفیق اسے زیادہ جگہ دی۔یا پھر یہ کہ معیشت بحال ہو گئی۔نواز شریف نے تین سو کروڑ چوری کر لئے‘بزدار کی زیر قیادت پنجاب ترقی کر
مزید پڑھیے


گوادر

منگل 14 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
موجودہ حکومت کے اتحادی اور سابق سے سابق حکومت کے سابق ڈپٹی پرائم منسٹر نے انتباہ کیا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کے لالے پڑے ہوئے ہیں‘یہی صورتحال رہی تو حکومت کی ساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ مہنگائی تو متنازعہ امر ہے۔حکومت کہتی ہے کوئی مہنگائی نہیں۔ابھی دو دن پہلے مشیر خزانہ نے فرمایا کہ منی بجٹ آ رہا ہے لیکن اس کے آنے سے کوئی مہنگائی نہیں ہو گی۔ان کے بیان کے ساتھ ہی یہ خبر بھی نمایاں شائع ہوئی ہے کہ اکثر یعنی زیادہ تر اشیا مہنگی ہو جائیں گی۔اس فقرے میں مہنگائی
مزید پڑھیے



محبت اور دکھ جانوروں کے

پیر 13 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
بی بی سی نے ایک دلچسپ سوال اٹھایا ہے۔اس کے ویب پیج پر مضمون چھپا ہے‘ پوچھا گیا ہے کہ کیا پاکستان میں چڑیا گھر ہونے چاہئیں؟مضمون نگار نے کراچی کی ایک نیک دل نوعمر خاتون عائشہ چندریگر کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو لوگوں کے تشدد کا شکار جانوروں کو اٹھا کر اپنے شیلٹر ہوم میں لے آتی ہیں اور انہیں روٹی کپڑا اور مکان کی بنیادی سہولت فراہم کرتی ہیں۔عائشہ چندریگر کا شیلٹر پاکستان کے لئے ایک عجوبہ تصور ہے کیونکہ پاکستان میں عوام اور خواص کی بھاری اکثریت یہی سمجھتی ہے کہ جانوروں کے کوئی حقوق
مزید پڑھیے


دولت کا سیلاب

منگل 07 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا کے تین مہنگے ترین ممالک میںشامل ہو گیا ہے۔ غنی صاحب اڑھائی تین ماہ پرانی رپورٹ کا حوالہ دے رہے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ برازیل اور ترکی پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا نمبر تیسرا ہے اور غالباً اسی رپورٹ کے مثبت پہلو سے متاثر ہو کر حکومت نے عوام کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ پاکستان اب بھی دنیا کے کئی ممالک سے سستا ہے۔ بادی النظر میں انہوں نے دو کا ترجمہ کئی سے
مزید پڑھیے


سیالکوٹ سے سیالکوٹ تک

پیر 06 دسمبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
سیالکوٹ میں جو ہوا‘بہت برا ہوا۔سری لنکن فیکٹری منیجر کو کچھ لوگوں نے ہجوم کر کے مار ڈالا اور کہا کہ مرنے والا توہین رسالت کا مرتکب ہوا ہے۔ دنیا میں اس واقعے کی بہت شہرت ہوئی اور پاکستان مخالفوں نے اسے اور بھی اچھالا۔ کیا بدقسمتی ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور سے پاکستان جب بھی دنیا میں مشہور ہوا، ایسے ہی کاموں کی وجہ سے ہوا‘جہاں کہا جا سکتا ہے کہ بھارت کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا۔مذہب کے نام پر تشدد ہمارے ہاں ہی اتنا زیادہ کیوں ہے۔ عجیب سا سوال ہے کہ دنیا میں چھوٹے بڑے
مزید پڑھیے


سروے سے آسمانی سچائی کی تائید

منگل 30 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
شوبز کی ایک محترمہ عفت عمر صاحبہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیے۔ ایک ٹی وی کے شو میں بطور مہمان انہوں نے فرمایا کہ حالات اتنے خراب تو ضیاء الحق اور مشرف کے دور میں بھی نہیں تھے۔ایک سروے کرنے والے ادارے نے اپنے تازہ سروے میں بتایا ہے کہ 87فیصد عوام کے خیال میں پاکستان نیچے جا رہا ہے۔صرف چھ فیصد نے کہا کہ حالات ٹھیک ہیں‘باقی سات فیصد نے رائے نہیں دی۔ بظاہر منفی سوچ پروان چڑھ رہی ہے اور مغالطہ آفریں بیانیہ زور پکڑ رہا ہے۔محترمہ ہی کو دیکھ لیجیے۔
مزید پڑھیے


وہی سسلین مافیا

پیر 29 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ایک مولوی صاحب ہر خطے میں ارشاد فرماتے کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا نہیں چاہیے۔محنت کر کے کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔خود مانگنے ہر ایک کے گھر پہنچ جاتے تھے بلکہ کبھی تو اصحاب ثروت کو بلا کر مانگتے۔کسی نے پوچھا‘مولوی صاحب یہ کیا فرمایا‘یہ تو ’’فتوحات‘ ہیں۔اصحاب مدرسہ و خانقاہ مانگے تانگے اور چندے کی رقومات کو’’فتوحات‘‘ قرار دیا کرتے ہیں اور انہیں اپنی’’عظمت‘‘ کی دلیل مانتے ہیں۔ عمران حکومت تین سال سے قرضے پہ قرضہ لئے جا رہی ہے اور خیر سے اب پاکستان پر قرضوں کی مالیت پچاس ہزار ارب سے بھی زیادہ ہو چکی ہے لیکن
مزید پڑھیے








اہم خبریں