Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


جعلی آڈیو کے شغل پارے


پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ۔ یہ پہلا مصرعہ ہے اور دوسرا کچھ یوں ہے کہ پردے اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ۔ آپ نے ٹھیک کہا کہ کیا بے جوڑ‘ کیا الٹا پلٹا کلام ہے‘ اس سے اچھا تو و ہ فلمی گیت ہے کہ ایک پردہ اٹھے‘ ایک پردہ گرے‘ بات پردے کی پردے میں رہنے دو، لیکن حضور ماجرا یہ ہے کہ وطن عزیز میں ان دنوں ہر شے الٹ پلٹ ہے‘ ایسی الٹ پلٹ کہ کبیرا دیکھ پاتا تو رونا بھول جاتا۔ کبیرا ( بھگت کبیر) کسی بھی چیز کو الٹ پلٹ دیکھتا تو رو دیتا
جمعرات 25 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

بہارو پھول برسائو

بدھ 24 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
بہارو پھول برسائو کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور ساتھ ہی کامیابی کا ثبوت بھی مل گیا کہ پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخ 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی نیپرا کو درخواست دے دی۔ پانچ روپے ہی سمجھئے۔ اس سے پہلے دو روپے اور اڑھائی روپے کے حساب سے بجلی مہنگی کی جاتی رہی ہے۔ یوں حساب لگائیے تو پتہ چلے گا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کی شرح دوگنی رہی۔ بہارو کچھ زیادہ ہی پھول برسائو۔ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے مزید کامیابیوں کی
مزید پڑھیے


نصاب تعلیم در مدح ایوب خان

منگل 16 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
خان صاحب کی بڑے خاں صاحب یعنی ایوب خان کے ساتھ عقیدت وارفتگی کی حد سے بھی آگے ہے اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔وہ کئی برسوں سے بار بار ایوبی دور کا ذکر خیر کرتے رہتے ہیں‘ان کے دور کی ’’ترقی‘‘ ’’خوشحالی‘‘ اور ’’ملکی وقار‘‘کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔حتمی طور پر اس سے یہ بھی واضح ہو جاتا ہے کہ ترقی و خوشحالی اور ملکی وقار سے وہ کیا معنی لیتے ہیں۔خیر یہ لمبا موضوع ہے یہاں تذکرہ خاں صاحب کی حکومت کی اس تازہ کوشش کا ہے،جس میں مارشل لاء کا بین السطور جواز تلاش کیا
مزید پڑھیے


وزیروں کے فرمودے

پیر 15 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو انتباہ کیا ہے کہ وہ دھرنے یا لانگ مارچ کا خیال دل سے نکال دے۔ وہ اسلام آباد آئے تو ایسی کٹ (مار) پڑے گی کہ نسلیں یاد کریں گی۔ اسی طرح جیسے عوام کو تین سالہ کٹ لگائی ہے؟ اور ان کی بھی نسلیں یاد رکھیں گی یا پھر اسی طرح جیسے لبیک والوں کو کٹ لگائی تھی اور کٹ کی یادگار کے طور پر ایک معاہدہ بھی کرلیا تھا؟ یا اور بھی کوئی طریقہ ہے؟ وزیر نے مزید فرمایا کہ میڈیا میں اپوزیشن کے سہولت کار بھی سدھر جائیں۔ ان سدھر جائیں کے الفاظ کے
مزید پڑھیے


تاحیات ایڈیٹر

منگل 09 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
کراچی کے نواحی علاقے میں پیش آنے والا واقعہ دو معاشرتی اور ایک ریاستی رویے کی ترجمانی کرتا ہے۔یہاں ایک حکومتی ایم پی اے جام اویس جوکھیو نے ایک نوجوان ناظم الدین جوکھیو کو محض اس لئے قتل کر دیا کہ اس نے ان عربوں کو اپنے گائوں میں معصوم پرندوں کے شکار سے روکا تھا، جو مذکورہ قاتل ایم پی اے کے مہمان تھے۔مقتول کے لواحقین نے جن کا تعلق سالار گوٹھ ضلع ملیر (کراچی) سے ہے‘قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سندھ حکومت کو قاتل کی گرفتاری کا حکم
مزید پڑھیے



153روپے کی دریا دلی

پیر 08 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
دو دن پہلے ہی حکومتی ترجمانوں نے یہ اطلاع دینا شروع کر دی تھی کہ وزیر اعظم خطاب فرمانے والے ہیں۔اس میں وہ غریب عوام کے لئے ایسا امدادی پیکیج جاری فرمانے والے ہیں،جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی، جب یہ خطاب ہوا تو پتہ چلا ‘حکومتی ترجمانوں نے کسر نفسی سے کام لیا تھا۔وزیر اعظم نے جس امدادی پیکیج کا اعلان کیا‘اس کی مثال پاکستان تو کیا‘براعظم ایشیا کی تاریخ میں بھی نہیں ملے گی۔سچ تو یہ ہے کہ سچ یہ موخر الذکر فقرہ بھی نہیں اور سچ یہ ہے کہ اس کی مثال نہیں
مزید پڑھیے


اردو کے ’’مجے‘‘ (2)

منگل 02 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
نظر انتخاب دنیا بھر میںگھومی اور نصرت فتح علی پر اٹک گئی۔اس عظیم منظر کا کرب واضح کرنے کے لئے نصرت سے بہتر کوئی کردار نہیں ہو سکتی تھی، چنانچہ نصرت نے سر ارو لے کا جادو جگایا اور یوں دنیا پہلی بار ان سے ہمہ گیر حد تک واقف ہوئی۔یہ فلم بھی 1988ء میں ریلیز ہوئی یعنی اسی سال جب یہ غزل انہوں نے گائی۔ گائیکی میں نصرت کا کیا مقام تھا‘اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ سلطان باہو کا لازوال کلام ’الف اللہ چنبے دی بوٹی جانے کب سے پنجاب بھر میں گایا جا رہا ہے لیکن
مزید پڑھیے


اردو کے ’’مجے‘‘

پیر 01 نومبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
محترم ذوالفقار احمد چیمہ صاحب سابق آئی جی پولیس نے اپنے کالم میں شکوہ کیا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار اردو کو ختم کر کے ہندی سے بدلنے کی مذموم سازش کر رہی ہے۔بہت اچھا لکھا ہے لیکن اردو کو ختم یا کم یا ہندی میں ضم کرنے کا کام تو آزادی کے بعد سے ہی بھارت سرکار نے شروع کر دیا تھا‘اب کچھ تیزی آ گئی ہو گی۔مجھے اس کے بارے میں کچھ خاص نہیں لکھنا ہے‘بس ایک خیال کسی بات کا آیا ہے‘اسی پر لکھنا ہے اور وہ خیال یہ ہے کہ جب تک بھارت کی فلمی
مزید پڑھیے


سنجیدہ سیاست کے تقاضے

منگل 26 اکتوبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
یادش بخیر‘عرصہ بعد مسیحائے قوم (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا ذکر سننے بلکہ پڑھنے کو ملا۔عرصہ ہو گیا آپ مفقود الخبر ہیں۔کچھ عرصہ پہلے آپ کی خیر خیریت کی خبر کسی نہ کسی ویڈیو کلپ کے ذریعے مل جایا کرتی تھی جس میں آپ گاہے گلاس بدست‘گاہے گلاس برسردوش یا سر جھولتے ڈولتے نظر آیا کرتے تھے۔پس منظر میں بھارتی فلمی نغمے گونج رہے ہوتے تھے اور پیش منظر میں جنت نگاہ متحرک نظارے۔پھر یہ ویڈیوز آنا بند ہو گئیں۔سننے میں آیا کہ نصیب دشمناں آپ کی صحت خراب ہے۔اب عرصے بعد آپ کا ذکر ایک خبر میں آیا۔خبر یہ ہے
مزید پڑھیے


اور ہم ہو گئے سرفہرست

پیر 25 اکتوبر 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اوپر کی سطح پر کچھ حساس قسم کے بحران چل رہے ہیں، جن پر کچھ لکھنا کہنا ٹھیک نہیں کیونکہ لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام والا معاملہ ہے۔ نیچے کی سطح پر حالات کے دھارے کچھ اور ہیں کہ زیست دشوار سے دشوار ہوئی جاتی ہے بلکہ دشوار سے دشوار کی جا رہی ہے۔ پلس نامی ادارے کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس آبادی کی شرح 68 فیصد ہو گئی ہے،جو اب اپنے اخراجات پورے نہیں کرپاتے ،یعنی ٹھیک سے روٹی بھی نہیں کھا پاتے۔ سروے مہینہ بھر پہلے کیا گیا تھا‘ اب
مزید پڑھیے








اہم خبریں