Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


بے دھڑک لاک ڈائون لگائیے صاحب


کورونا جاتے جاتے پلٹ آیا۔اڑھائی تین ہفتے پہلے زور بہت مدھم ہو گیا تھا۔اب پھر زوروں پرہے‘شرح سات آٹھ فیصد ہو چکی ہے‘روزانہ ستر اسی اموات ہو رہی ہیں۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ جب بھی کورونا کا زور کم ہونے لگتا ہے‘حکومت پابندیاں ہٹا لیتی ہے۔کمزور پڑتے عفرت میں پھر سے جان پڑ جاتی ہے۔لگتا ہے‘حکومت کو کورونا سے جدائی قبول نہیں‘وہ جانے لگتا ہے تو یہ پکارتی ہے‘ارے بھیا کورونا‘ رکونا‘سونا اور کورونا صاحب رک جاتے ہیں۔اب تیسری چوتھی بار ہوا اور پھر حکومت کو یہ ضد بھی ہے کہ مان لو‘ہماری حکمت عملی کی ساری دنیا معترف ہے۔ کورونا
منگل 03  اگست 2021ء مزید پڑھیے

وہ ایک تصویر

پیر 02  اگست 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
یہ ایک تصویر تو تاریخ کے ویرانے میں نقش ہو گئی۔ بنجر بیابان میں ایک مفلوک الحال غریب عورت جب بے کسی کے عالم میں بیٹھی ہوئی ہے۔ دیکھنے سے صاف لگتا ہے کہ ہوش و حواس کھو چکی ہے۔ بالکل پاس ہی پائوں کے قریب ایک ننھا منا بچہ سو رہا ہے لیکن نہیں۔ یہ مر چکا ہے۔ اسے قتل کیا گیا ہے‘ چودہ مہینے کے بچے کو خنجر گھونپ کر مارا گیا ہے‘ ننھی سی جان کو زیادہ دیر تڑپنا نہیں پڑا ہوگا۔ جان جلد ہی نکل گئی ہوگی۔ مردہ بچہ لیکن اب بھی لگتا ہے کہ سو
مزید پڑھیے


مسلم لیگ کو اضافی سیٹیں مبارک

منگل 27 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
افغانستان میں جنگ جوبن پر آ گئی ہے۔پچھلے روز ایک ہی دن میں دو سو افراد مارے گئے۔امریکہ کے چلے جانے کے بعد اب جنگ میں کوئی کافر نہیں مر رہا۔دونوں طرف سے مسلمان ہی مر رہے ہیں اور دونوں طرف سے افغان ہی مر رہے ہیں۔طالبان سرکاری فوجیوں کو کافر تو نہیں‘البتہ کافر نواز کہتے ہیں۔سرکاری فوجی اپنے مسلمان ہونے پر مصر ہیں۔فیصلہ کرنے کے لئے ہمارے ہاں سے بھی مولوی حضرات کا وفد جائے تو بات بنے۔ طالبان کو کراچی کا ایک اخبار’’طالبان مجاہدین‘‘ کہنے بلکہ لکھنے کا التزام کر رہا ہے۔پچھلے دو تین عشروں سے یہ محض طالبان
مزید پڑھیے


عارف نظامی۔حریت فکر کا مجاہد

پیر 26 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
عارف نظامی مرحوم کی وفات کی صدمہ انگیز خبر برقی جھٹکے کی طرح تھی۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن علالت کی خبر چونکہ میڈیا پر نہیں آئی اس لئے وفات کی خبر اچانک آئی تو یقین نہیں آیا اور یقین جب آیا تو صدمے کی لہر نے دیر تک لپیٹ میں لئے رکھا۔ عارف صاحب بہت بڑے صحافی اور صاحب طرز مدیر تھے۔دی نیشن کے ایڈیٹر کے طور پر کئی بار اداریہ وہ خود لکھا کرتے اور ان کی تحریر سے آشنا قارئین کو پتہ چل جاتا۔صاحب طرز مدیر ہونے کی بات اس لئے
مزید پڑھیے


قتل بے کساں……(2)

منگل 20 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
گنتی کے حساب سے مرغیوں کے بعد سب سے زیادہ مظلوم جانور سوّر ہے۔ امریکہ‘یورپ ‘ آسٹریلیا ‘ روس‘ چین وغیرہ بہت سے ممالک میں سوّر پروری کے کارخانے ہیں یعنی بریڈنگ سنٹر‘ پیدائش کے بعد سے انہیں دو فٹ چوڑے‘چار فٹ لمبے پنجرے میں بند کر دیتے ہیں۔ وہ اپنی مقررہ عمر تک انہی پنجروں میں بند رہتے ہیں‘ سر تک نہیں گھما سکتے یہاں تک کہ وزن پورا ہو جانے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار کر بھوکے‘ جنم جنم کے بھوکے پیٹوں کا ایندھن بنا دیا جاتا ہے۔ سوّر کے جو بچے میڈیکل معائنے میں
مزید پڑھیے



قتل بے کساں

پیر 19 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ایک خبر بظاہر انوکھی دراصل شرمناک تھی۔ یہ کہ کراچی میں ان دو کتوں کو زہرکا ٹیکا لگا کر قتل کردیا گیا جنہوں نے دس بارہ دن پہلے ایک وکیل پر حملہ کر کے زخمی کردیا تھا۔ کتے ایک شہری ہمایوں خان کے تھے اور وکیل کا نام مرزا اختر علی تھا۔ وکیل کی بچت ہو گئی‘ کوئی سنگین زخم نہیں آئے لیکن معاملہ سنگین تھا۔ صلح صفائی یوں ہوئی کہ کتوں کے مالک نے وکیل کو ہرجانہ دیا اور صلح کی یہ شرط مان لی کہ کتے قتل کردیئے جائیں۔ کتوں کا قصور کیا تھا؟ انہیں مالک نے ٹریننگ دی
مزید پڑھیے


ایک روٹی واپس لے جائو

منگل 13 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کی منظوری مجاز فورم نے دی۔ نیب کا یہ کیس تھا ہی نہیں کہ شاہد خاقان عباسی نے کوئی مالی فائدے حاصل کئے۔ نارووال سپورٹس کمپلکس کے ریفرنس میں بھی ہائی کورٹ نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیارات سے تجاوز کرنا قرار دیا اور کہا کہ احسن اقبال پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں اور ریکارڈ پر ایسا کچھ ہے اور اس منصوبے کی منظوری مجاز فورمز نے دی۔ نیب
مزید پڑھیے


ریلیف ۔تیز سے تیز تر

پیر 12 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
تین کالمی خبر ایک معاصر نے یوں چھاپی کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا۔ نیچے خبر میں 22اشیاء کی فہرست ہے جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بلا محابہ ہوا۔ خبر کی سرخی یوں بھی ہو سکتی تھی کہ بجٹ کے بعد سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا لیکن اخبار نے یہ مروت نہیں برتی۔ چنداں فرق اس لئے نہیں پڑتا کہ بیشتر اخبارات بدستور مروت برت رہے ہیں، یعنی مثبت رپورٹنگ کے تقاضے نبھا رہے ہیں۔ ادھر سرکار کا محکمہ شماریات’’متوازن‘‘ رپورٹ جاری کرتے رہنے کی کوشش میں ہے۔ یعنی یوں
مزید پڑھیے


2002ء پہلے آیا‘ پھر 2001ء آیا

منگل 06 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فرنس آئل کے ہر جہاز پر ایک ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ بات درست ہے تو کرپشن کی رفتار کم ہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ ایل این جی کے بجائے فرنس آئل سے بجلی بنانے کے عوض چالیس پچاس ارب روپے کی رشوت کس نے وصول کی ہے۔ یہ چالیس پچاس جہاز ہو جائیں گے ‘ تب جا کے اصل زر وصول ہو گا‘نفع بعدازاں شروع ہو گا۔ اب ہم جیسوں کو کیا پتہ کہ ایک جہاز کے بعد دوسرا جہاز کتنے دنوں بعد آتا ہے۔اطلاعات کے بعد رشوت وصولی کے
مزید پڑھیے


آج کے اخوان الصفا

پیر 05 جولائی 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وفاقی بجٹ کسی شور شرابے کے بغیر پاس ہو گیا۔ پن ڈراپ سائلنس تو خیر نہیں تھی لیکن بحیثیت مجموعی راوی نے بجٹ منظوری کے سارے مرحلے میں چین ہی چین لکھا بلکہ سکون ہی سکون لکھا۔ غنیمت ہے سکوت نہیں لکھا اور سکوت مرگ تو بالکل نہیں لکھا۔ شہباز شریف اور ان کے حامی ارکان قومی اسمبلی نے سخت تعمیری کردار ادا کیا۔’’سکون‘‘ پر غور فرمائیے‘ اس میں ’’ن‘‘ دراصل ن لیگ کا ہے۔ ٭٭٭٭٭ وفاقی بجٹ کے بارے میں آج کے اخوان الصفا کا انفاق ہے کہ اس میں غریبوں کو اتنا ریلیف دیا گیا ہے کہ ماضی میں کسی
مزید پڑھیے








اہم خبریں