Common frontend top

عدنان عادل


سیاسی اشرافیہ کی طاقت


سیاسی اشرافیہ وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہے اور ان کے خلاف متحد ہوگئی ہے۔ عمران خان ایک ایسے بلّے سے باؤنسر کھیل رہے ہیں جوٹوٹ چکا ہے۔سیاسی کلاس ان کا ساتھ چھوڑ چکی ہے یا چھوڑنے والی ہے۔ پاکستان کی سیاسی کلاس اقتدار کے کھیل میں مقتدرہ(اسٹیبلشمینٹ)کے بعد اہم ترین کردار کی حامل ہے۔ ان دنوں اس کی طاقت کا اظہار اپنے جوبن پر ہے۔ اسی ہئیت ‘ تاریخ اور خواص کا مختصرسا جائزہ دلچسپی سے خالی نہیں۔بعض لوگ سیاسی اشرافیہ کے لیے سیاسی کلاس کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ ہم ادل بدل کر یہ الفاظ استعمال کرلیتے ہیں۔عام
جمعه 18 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

مسابقت یا تصادم

بدھ 16 مارچ 2022ء
عدنان عادل
سیاست مختلف گروہوں میں کشمکش اور مقابلہ کا نام ہے۔یہ ایسا کھیل ہے جس میںتقریباً ہم پلہ حریفوں کے درمیان مسابقت ہوتی ہے۔ وہ حکومت لینے کی خاطرایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک گروہ بہت بڑا‘ طاقتور ہو اور دوسرا چھوٹا اور کمزور۔ ان کے درمیان توکشتی ہو نہیں سکتی۔ یہ کرسی کی جنگ ہے جسے لڑنے والے اشرافیہ کے اندر بننے والے مختلف گروہ ہوتے ہیں۔سیاست کی مقابلہ بازی کبھی تو قاعدے قانون‘ دستور کے مطابق ہوتی ہے جیسے الیکشن کے ذریعے ‘ پارلیمان میں اکثریت کی بنیاد پر اور بعض صورتوں میں قواعد
مزید پڑھیے


یوکرین جنگ کے اثرات

اتوار 13 مارچ 2022ء
عدنان عادل
امریکہ اور یورپ نے یوکرین پر رُوس کی فوج کشی کی راہ ہموارکی اور جب جنگ چھڑ گئی تو بی جمالو کی طرح خود باہر سے بیٹھ کر تماشا دیکھ رہے ہیں۔ کئی برسوں تک ماسکو مطالبہ کرتا رہا کہ مغرب اسے ضمانت دے کہ اسکے ہمسایہ ملک یوکرین کو نیٹو کے فوجی اتحاد میںشامل نہیں کریگا۔ لیکن ان ممالک نے یہ گارنٹی نہیں دی۔ امریکہ نے اپنے تزویراتی مقاصد کی خاطریوکرین کی سوا چار کروڑ آبادی کوتباہ و برباد ہونے کیلئے روس کے سامنے پھینک دیا۔ تین ہفتوں کی جنگ کے بعد سولہ لاکھ یوکرینی ملک سے مہاجر ہوچکے۔
مزید پڑھیے


گلا سڑا کلچر

جمعه 11 مارچ 2022ء
عدنان عادل
لاہور پولیس کے ایک مرکز میں چھوٹا سا ہسپتال قائم ہے جسے صوبائی محکمہ صحت کی ایک نیم خود مختارکمپنی چلاتی ہے۔چند ہفتے پہلے کی بات ہے۔وہاں تعینات ڈاکٹر صاحب کے کمرہ کے باہر درجنوں مریض بیٹھے تھے ۔ ڈیوٹی اوقات تھے۔ معالج انہیں چھوڑ کر ذاتی کام سے باہر چلے گئے۔ایک پولیس افسر نے کمپنی کے سربراہ سے شکایت کی۔کمپنی نے کنٹریکٹ پر بھرتی ڈاکٹر کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر نظم و نسق کی خلاف ورزی پر کاروائی شروع کردی۔ ڈاکٹر کے خلاف پہلے بھی کئی شکایات آچکی تھیں۔ ڈاکٹر نے کمپنی کے سربراہ پر سفارشوںکے ذریعے بیچ
مزید پڑھیے


امکانات

بدھ 09 مارچ 2022ء
عدنان عادل
پاکستانی تاریخ سیاسی عدم استحکام سے عبارت ہے۔جمہوری دور میں سیاستدان وزارتیں بنانے اور گرانے کے کھیل میں مصروف رہتے ہیں۔ انیس سو پچاس کی دہائی سے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔ آج جو سیاسی منظر نامہ ہے وہی ستّر سال پہلے تھا۔صوبوں اور مرکز میں وزارتیں بنتی اور ٹوٹتی تھی۔ پنجاب میں ممتاز دولتانہ اپنی ہی جماعت کے وزیراعلیٰ افتخار ممدوٹ کی حکومت گرانے کے لیے سرگرداں تھے۔ نہ کوئی اصول تھا نہ نظریہ ۔ بے بنیاد الزمات تھے اورصرف کرسی کی لڑائی۔ یہی اب ہورہا ہے۔سیکولر اور لبرل ہونے کا دعوی کرنے والے اقتدار کی لڑائی میں قدامت
مزید پڑھیے



دہشت گردی کی جڑیں

اتوار 06 مارچ 2022ء
عدنان عادل
دہشت گردی صرف بیرونی طاقتوں کا گھناؤناکھیل نہیں ۔ اس میں اندرونِ ملک موجود عناصر اور قوتیں بھی ملوث ہیں۔جب دہشت گردی کا کوئی ہولناک خوں ریزی کا واقعہ ہوتا ہے ‘ یہ کہا جاتا ہے کہ اس میں بیرونی دشمن طاقتیں ملوث ہیں خاص طور سے انڈیا۔ بات ٹھیک ہے کہ پاکستان کے دشمن ممالک دہشت گردی کروانے میں ملوث ہیں۔ انڈیا کے ساتھ ساتھ بعض سامراجی ممالک اس کام میں شریک ہیں۔ وہ بلواسطہ طور پر دہشت گردوں کو فنڈنگ‘ اسلحہ اور تربیت فراہم کرتے ہیں لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک کے اندر
مزید پڑھیے


ایک اورایمنسٹی سکیم

جمعه 04 مارچ 2022ء
عدنان عادل
حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کی خاطر سخت اقدامات کرے تو کاروباری حضرات اور میڈیا شور مچاتے ہیں کہ بیوپار کے ماحو ل کو خراب کردیا ہے۔ معاشی ترقی کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔ اگر حکومت معیشت کے پھیلاؤ کی غرض سے غیر رسمی معیشت کوباقاعدہ بنانے کی کوشش کرے اور کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کے اقدامات کرے تو ماہرین اعتراض کرتے ہیں کہ یہ کام غیر اخلاقی ہے۔ اس سے ایمانداری سے ٹیکس دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ غرض کچھ لوگوں کا روّیہ ایسا ہے کہ چور سے کہتے ہیں چوری کرلو‘ تھانیدار سے کہتے
مزید پڑھیے


ناسٹیلجیا

جمعرات 03 مارچ 2022ء
عدنان عادل
انیس سو ستر کی دہائی مجھے اپنی زندگی کا خوبصورت ترین دور لگتا ہے۔ آج کچھ ناسٹیلجیا ہوجائے۔ اس بات کو نصف صدی گزر گئی ۔ میرے گھر کے بزرگ ‘داد ا‘ والد ‘ چچا ‘ پھوپھیاں‘سب اخبار بینی اور ریڈیو سننے کے شوقین تھے۔ گھر میں سیاست پربحث مباحثہ عام تھا۔ کم سنی سے ہی حالات ِحاظرہ کی لت پڑ گئی جو آج تک قائم ہے۔بچپن کی باتیںزیادہ اچھی طرح یاد ہیں۔تازہ واقعات جلد بھول جاتے ہیں۔ انیس ستّر کے الیکشن کے وقت میری عمر چار برس تھی۔ یاد ہے کہ میری والدہ کالا برقع اوڑھ کر ووٹ ڈالنے گئیں
مزید پڑھیے


میڈیاکی ریگولیشن

منگل 01 مارچ 2022ء
عدنان عادل
رُوس کے یوکرائن پر حملہ کے بعدیورپی یونین نے ماسکو کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل’ آر ٹی‘ کی نشریات دکھانے پر اپنے رکن ممالک میں پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ اور یورپ کے اتحادی ممالک لیٹویا اور لیتھوینیا نے دو سال پہلے ہی اس ٹیلی ویژن کو ممنوع کردیا تھااور یوکرائن نے آٹھ برس پہلے۔یہ وہ ممالک ہیں جو دنیا میں آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی کے سب سے بڑے علمبردار ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ بحران کے دنوں میں ان کے مخالف ملک کا نقطۂ نظر عوام الناس تک پہنچے۔ امریکہ میں آرٹی ٹیلی ویژن ایک ایسے
مزید پڑھیے


ایندھن کی گرانی

اتوار 27 فروری 2022ء
عدنان عادل
تیل بڑی مقدار میں برآمد کرنے والے تین ممالک رُوس‘ ایران اور وینزویلا امریکی پابندیوں کا شکار ہیں،جس کے باعث دنیا میں اسکی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ پاکستان ایسے پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے والے ممالک بہت مشکل صورتحال کا شکار ہیں۔ ان ملکوں میں نہ صرف مہنگائی بڑھ رہی ہے بلکہ یہ زرمبادلہ کی قلت کا شکار ہیں ۔ ان کے کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جسے پورا کرنے کو انہیں مزید بیرونی قرضے لینا پڑیں گے۔یہ ایسا منحوس چکر ہے جسکا فائدہ تیل کی ملٹی نیشنل کمپنیاں اورعالمی سود خور بینک اٹھاتے ہیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں