Common frontend top

عدنان عادل


دریائے چناب کی آلودگی


پاکستان کے تمام دریا آلودگی کا شکار ہیں۔ شہروں سے نکاسیٔ آب کا گندا پانی اور کارخانوں سے خارج ہونے والاکیمیکل ملا پانی دریاؤں میں شامل ہورہا ہے۔ کئی شہروں میں کچرا (سالڈ ویسٹ) بھی دریاؤں میں بہایا جارہا ہے۔ہم اس طرزِ عمل سے چشم پوشی کیے ہوئے ہیں لیکن آنے والے وقت میں اسکے بھیانک نتائج ہوں گے۔ اِسوقت بھی بعض مقامات پر آبی آلودگی کے مضر اثرات ظاہر ہوچکے ہیں جنکا تذکرہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں کیا گیا۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جسکی آبادی گیارہ کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ آبا دی میں
جمعرات 14 اکتوبر 2021ء مزید پڑھیے

مہنگائی

بدھ 13 اکتوبر 2021ء
عدنان عادل
عوام حکومت سے مہنگائی کے باعث نالاں ہیں اور حکومت کو اسکا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔عام آدمی معاشی باریکیوں میں پڑنا نہیں چاہتا ۔ وہ موٹی بات دیکھتا ہے ۔آپ لاکھ سمجھائیں کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتیں زیادہ ہونے سے ہمارے ملک میں چیزوں کے دام بڑھ گئے ہیں ۔ہم افغانستان کے حالات سے متاثر ہورہے ہیںلیکن عام شہری کی تان اسی بات پر ٹوٹتی ہے کہ حکومت کس مرض کی دوا ہے؟ حکومت اُسکے لیے آسانی پیدا کرے۔ لوگ حکومت کو جادوگر سمجھتے ہیں جو ہر کام کرسکتی ہے۔ مہنگائی کے معاملہ کا کسی
مزید پڑھیے


امریکہ سے ہیٹی مہاجرین کی بے دخلی

اتوار 10 اکتوبر 2021ء
عدنان عادل
امریکی ریاست کا نسل پرستانہ ‘ دوغلا چہرہ دیکھنا ہو تو اسکے قریب واقع غریب‘ چھوٹے سے ملک ہیٹی کے مہاجرین سے اسکے سلوک پر نظر ڈالنی چاہیے۔ہزاروں میل دُور رہنے والے افغانوں سے ہمدردی جتانے والا یہ ملک اپنے ہمسایہ میں واقع آفت زدہ ملک کے مہاجروں سے غیرانسانی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں امریکہ اپنی سرحد سے تیس ہزار ہیٹی مہاجرین کو گرفتار کرکے ملک بدر کرچکا ہے۔ انہیں عارضی مہاجر کی حیثیت سے بھی قبول کرنے کیلیے تیار نہیں۔ ان میں سے کچھ کو امریکی ہوائی جہازوں میں بٹھا کر ہیٹی لے جایا
مزید پڑھیے


ہمارے اَدھورے بچے

جمعرات 07 اکتوبر 2021ء
عدنان عادل
بچوں کی نامکمل اور ناقص نشوونما پاکستان کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہمارا ملک دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں لاغرنمو والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار دل دہلادینے والے ہیں۔ پانچ برس عمرکے چالیس فیصدبچوں کے جسم اور دماغ کی نشوونما پوری طرح نہیں ہوتی‘ ناقص رہ جاتی ہے۔ اسکی دو بڑی وجوہ ہیں متوازن خوراک کی کمی اور پیٹ کے کیڑے۔ غربت کے باعث اکثر ماں باپ اپنے بچوں کو اچھی غذا جیسے دودھ‘ پنیر‘انڈہ وغیرہ مہیا نہیں کرسکتے بلکہ تین وقت پیٹ بھر کے موٹا جھوٹا کھانا بھی
مزید پڑھیے


نظام ِحکمرانی کے مسائل و مشکلات

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
عدنان عادل
ملک میں گورننس‘ نظامِ حکمرانی کے بارے میں ایک عمومی بے اطمینانی پائی جاتی ہے ۔ معاشرہ کے مختلف طبقات کی کچھ مشترکہ اوربعض اَلگ اَلگ شکایات ہیں۔ مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کی نوعیت بھی مختلف ہے۔ فہرست خاصی طویل ہے۔ مثلاًملک میں نظامِ انصاف مؤثر طریقے سے کام نہیں کررہا۔ تنازعات کے فیصلے ہونے میں بہت طویل عرصہ لگ جاتا ہے ۔ بہت پیسہ بھی خرچ ہوتا ہے ۔نچلی عدلیہ میں کرپشن ہے۔ پولیس عام آدمی سے رشوت لیے بغیراُسکی داد رسی نہیں کرتی‘امیر اور بااثر لوگوں کے حق میں کام کرتی ہے۔اس میں
مزید پڑھیے



ایران ‘آذربائیجان میں تناؤ

اتوار 03 اکتوبر 2021ء
عدنان عادل
ایران اور آذربائیجان کے تعلقات میں تناؤ چل رہا ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک میں ایک دوسرے کے بارے میں شدید بداعتمادی پائی جاتی ہے۔ باکُو سمجھتا ہے کہ اسکے مخالف ہمسایہ ملک آرمینیا کو ایران سے فوجی امداد مل رہی ہے جبکہ تہران کے حکمرانوں کاخیال ہے کہ آذربائیجان میں اسرائیل کے جاسوسی مراکز قائم ہیں جو ایران کے خلاف کام کررہے ہیں۔ایران اور آذربائیجان دونوں مسلم ممالک ہیں۔ دونوں کی اکثریتی آبادی ایک ہی مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔ نسلی رشتے بھی ہیں۔ ثقافتی مماثلت بہت زیادہ ہے۔ اسکے باوجود انکے قومی مفادات ہم آہنگ نہیں۔ مغربی فکر سے
مزید پڑھیے


خارجہ پالیسی کے چیلنج

جمعرات 30  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
افغانستان میں طالبان کی حکومت آجانے کے بعد پاکستان کی معیشت تو مشکل صورتحال کا شکار تھی لیکن اب خارجہ پالیسی کے محاذ پر بھی نئے خطرات منڈلانا شروع ہوگئے ہیں۔پاکستان نے امریکہ کو اپنی سرزمین پر فوجی اڈہ دینے سے جو انکار کیا تھا،اسکی سزا دینے کیلیے امریکی لابیاں اور قانون ساز سرگرم ہوچکے ہیں۔ اگلے روز امریکی سینٹ میں طالبان کی حمایت کرنے والے ممالک اور اداروں پر پابندیوں کا بل پیش کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ قانون کا ایک بڑا ہدف پاکستان ہے۔اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے بائیس ری پبلکن سنیٹروں نے ایک بل ایوان
مزید پڑھیے


آگے کا راستہ

بدھ 29  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد‘ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں حکومت کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں۔ عام انتخابات میں بمشکل دوبرس باقی رہ گئے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ وزیراعظم اور انکے ساتھی لمبے سانس کھینچیں ‘ سر جوڑ کر بیٹھیں اوراس بات کا گہرائی سے جائزہ لیں کہ حکومت میں جو وقت گزر گیا انہوں نے کیا پایا اور کیا کھویا۔ وہ قوم کیلیے کیا مثبت کام کرسکے اور انکی ناکامیاں کیا ہیں؟اَب جومدت بچی ہے اس میں وہ عملی طور پر کیا کرسکتے ہیں؟ لوگوں کے بڑے مسائل کیا ہیں اور انہیں حل کرنے کیلیے کون
مزید پڑھیے


مراکش میں اسلام پسند پارٹی کی شکست

اتوار 26  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے حالیہ عام انتخابات میں مذہب پسند حکمران جماعت کو بہت بُری طرح شکست ہوگئی ہے جبکہ آزاد خیال ‘ بادشاہ کی حامی جماعتوں نے اکثریتی ووٹ حاصل کیا ہے۔ ملک میں آٹھ ستمبر کوہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت ‘حزب ِعدل و ترقی ‘ کاتقریباً صفایا ہوگیا ہے۔ اسکی دس سالہ حکومت ختم ہوگئی ہے۔حتیٰ کہ پارٹی کے قائد اور انکے نائب تک اپنی نشستیں ہار گئے ہیں۔ سات دیگرجماعتوں نے اس سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جن میں سب سے زیادہ کامیابی لبرل ‘ آزاد خیال جماعتوں کو ملی ہے۔ پونے چار
مزید پڑھیے


مسلم لیگ (ن) کی سیاست

جمعرات 23  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
کچھ عرصہ سے مسلم لیگ (ن) کی داخلی سیاست‘ شخصی لڑائیاں اورجماعت کے اندرایک دوسرے سے مختلف سوچ رکھنے والے دھڑوں کی آپسی کشمکش کھُل کر‘ زیادہ شدّت کے ساتھ سامنے آگئی ہے۔ بنیادی طور پر مسلم لیگ(ن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی شخصیت کے گرد گھومتی ہے لیکن سپریم کورٹ اُنہیں کوئی عوامی عہدہ رکھنے کیلیے تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔ ایک احتساب عدالت سے انہیں بدعنوانی کے دو مقدمات میں قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہوچکی ہے۔ وہ علاج معالجہ کے بہانہ سے جیل سے نکلے اورپونے دو سال ہوئے ملک چھوڑ کر لندن جا بیٹھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں