BN

عمران خان



عمران کل امریکہ جائینگے ، پرسوں ٹرمپ سے ملاقات ہوگی

هفته 20 جولائی 2019ء
واشنگٹن(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورہ پر امریکہ روانہ ہوں گے ۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کانگریس ارکان، کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم امریکہ میں مختلف تقاریب میں نیا پاکستان وژن سے آگاہ کریں گے ۔ وزیراعظم امریکہ
مزید پڑھیے


جو مرضی دھمکیاں دیں ، ڈرامے کریں، احتساب ہوکررہیگا وزیراعظم

هفته 20 جولائی 2019ء

اسلام آباد،میانوالی، موسیٰ خیل ،ماڑی شہر،پپلاں ( سپیشل رپورٹر ،خصوصی نیوز رپورٹر،وقائع نگار خصوصی، نامہ نگاران ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جو مرضی دھمکیاں دیں ، ڈرامے کریں، احتساب ہو کر رہے گا۔ میانوالی میں نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا انسانیت کی بھلائی کے کام کرکے انسان کو روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ امیر آدمی کو کبھی دنیا یاد نہیں کرتی، جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جائے دنیا انویں یاد کرتی ہے ۔ آج بھی صوفیا کرام کے مزاروں پر لاکھوں
مزید پڑھیے


پاکستان کلبھوشن کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کریگا، پنجاب حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے : وزیراعظم

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نمائندہ؍ خبرنگار خصوصی؍ سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو صحت کے شعبے کیلئے مختص بجٹ اور وسائل کا موثر اور بطریق احسن استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔وزیر اعظم نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو یہ ہدایات لاہور میں شعبہ صحت کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے بعد جاری کیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ انصاف صحت کارڈ کا
مزید پڑھیے


شاہد خاقان کی گرفتاری نیب ، حکومت ملی بھگت: مغرور اور نا اہل وزیراعظم جان لے یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا: شہباز شریف

جمعه 19 جولائی 2019ء
لاہور( سٹاف رپورٹر،اپنے نیوز رپورٹر سے ، 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے کہا ہے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف سے قربت کی سزا دی گئی ۔مسلم لیگ ن کو عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے لیکن عمران خان جان لے یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا نیب اور عمران خان کی ملی بھگت سے ن لیگ پر ایک اور وار کیا گیا ۔ یہ وہ تماشا ہے جو عمران
مزید پڑھیے


ٹرمپ پینٹاگون کے دباؤ پر عمران خان سے ملاقات پر قائل ہوئے، مذاکرات کا ایجنڈا فائنل

جمعه 19 جولائی 2019ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون) کے دبائو پر صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر قائل ہوئے ، یہ ملاقات 22 جولائی پیر کو ہو رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیداروں نے وائٹ ہاؤس کو پیغام بھجوایا تھا کہ پاکستان کی نئی لیڈرشپ کیساتھ معاملات کو احسن طورپر حل کرنیکا بہترین طریقہ یہی ہے کہ عمران خان کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی جائے اور فیس ٹو فیس مذاکرات کے ذریعے بعض تصفیہ طلب ایشوز پر کھل کر بات کی جائے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات
مزید پڑھیے




وزیراعظم آج میانوالی میں ہسپتال و میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ٹرین کا افتتاح کرینگے

جمعه 19 جولائی 2019ء
میانوالی(92 نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرمیانوالی جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم موسیٰ خیل کے قریب 500بسترکے ہسپتال،میانوالی میں میڈیکل کالج کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے اور میانوالی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کرینگے ۔
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کا صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید کو خط

جمعه 19 جولائی 2019ء
ابوظہبی (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا خط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو موصول ہو گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق خط میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ذکر کیا گیا ہے ، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے ۔ خط میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے


موجودہ ٹیکس نظام غیرمنصفانہ، ہڑتالوں سے ڈر کر پیچھا ہٹا تو ملک سے غداری ہوگی: وزیراعظم

جمعرات 18 جولائی 2019ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ہڑتالوں سے ڈر کر پیچھے ہٹ جاؤں گا تو وہ سمجھ لے ، میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، پیچھے ہٹنے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے ، اگر ہم تھوڑا تھوڑا بھی ٹیکس دیں تو قومی خزانے میں اتنا پیسہ آجائے گا کہ قرض کی دلدل سے نکل جائیں گے ۔گزشتہ روز یہاں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ماضی میں جیسے ملک
مزید پڑھیے


کاروباری برادری حکومت کو کاروبار دوست سوچ کا حامل پائے گی: وزیراعظم

بدھ 17 جولائی 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت اس سوچ اور نقطہ نظر کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کومعیوب گردانا جاتا تھا اور اس کی حوصلہ شکنی کے لئے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالا جاتا تھا،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے (ایز آف ڈوئنگ بزنس) پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ اور کاروبار سے متعلقہ وزارتیں سرمایہ کاروں کی سہولت کاری کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمود خان کی سربراہی میں یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں
مزید پڑھیے


گھر بنانے کیلئے قرضوں کا حصول آسان بنائینگے : وزیراعظم

منگل 16 جولائی 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍اے پی پی؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لئے ہائوسنگ سکیمیں بنتی تھیں، پہلی مرتبہ حکومت کم آمدنی والے طبقات کے لئے ہائوسنگ سکیم شروع کر رہی ہے ، اندرون و بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو دعوت دے رہے ہیں، اس سلسلے میں نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی، چھوٹی کمپنیاں بنا کر کاروبار شروع کرنے والوں کی معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، گھروں کی تعمیر کے لئے فنانسنگ کے عمل کو آسان بنانے
مزید پڑھیے