Common frontend top

عمران خان


شہباز کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی، سمجھوتہ ہونے تک نواز شریف واپس نہیں آئینگے وزیراعظم

جمعه 31 دسمبر 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ،صباح نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے ، نواز شریف کا سن رہے ہیں آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں، وہ سعودیہ گئے تب بھی یہی سنتے تھے ، جب تک سمجھوتہ نہیں ہوتا وہ واپس نہیں آئینگے ۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے مگر حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی کا2013کاآئین کالعدم قراردے کر2015کاپارٹی آئین بحال کردیاگیا،ذرائع کے مطابق
مزید پڑھیے


ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی منظور،پاکستان ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا:وزیراعظم

منگل 28 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خصوصی نیوز رپورٹر) قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دے دی۔ اب پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت 36 ویں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوا ۔اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک، شیخ رشید، فواد چودھری، شوکت ترین، شیریں مزاری، معید یوسف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور سینئر سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم
مزید پڑھیے


پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی نگرانی خود کرونگا: وزیراعظم

جمعه 24 دسمبر 2021ء

لاہور( وقائع نگار، 92نیوزرپورٹ ،نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کوپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کاحکم دیدیا،وزیراعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی خودنگرانی کابھی فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاہور میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماؤں نے مشاورت کی، وزیراعلی عثمان بزدار، گورنر چودھری سرور، وفاقی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود اور معاون خصوصی شہباز گل،وزیر بلدیات محمود الرشید اور وزیر صحت یاسمین راشد نے مشاورت میں شرکت کی ۔وزیراعظم نے پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی ہوم ورک فوری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی
مزید پڑھیے


کے پی الیکشن: غلط امیدواروں کاخمیازہ بھگتا: وزیراعظم

بدھ 22 دسمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں تحریک انصاف نے غلطیاں کیں اور ان کا خمیازہ بھگتا۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا خمیازہ بھگتنے کی بڑی وجہ غلط امیدواروں کا انتخاب تھا ۔انہوں نے کہا اب خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اورپورے پاکستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا، تحریک انصاف مضبوط تر ہوکرسامنے آئے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں قانون اورمیرٹ لاناہے ،سب کچھ ٹھیک ہوجائے
مزید پڑھیے


وزیراعظم سے سعودی عرب، ایران، ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں

پیر 20 دسمبر 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب، ایران، ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقات کی۔ سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات میں عمران خان نے کہا امیدہے عالمی برادری افغانستان کوتنہانہیں چھوڑے ،افغان عوام کی فوری مددکرے ، پاک سعودی دوطرفہ تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ نے وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پرپاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امیدہے افغانستان کی مددکیلئے عالمی برادری متحرک ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا افغانستان میں معیار زندگی کو بہتر بنانے اور معاشی انہدام سے بچنے کیلئے
مزید پڑھیے



سمندرپار پاکستانی اثاثہ، زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں: وزیراعظم

اتوار 19 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) وزیرِ اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کوملک کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ ہدایت انہوں نے مشیرِ سمندر پار پاکستانیز امور ایوب آفریدی سے ملاقات میں کی۔دریں اثناء وزیرِ اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطی و بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے حکومت کے اقدامات ،اسلامی تعاون تنظیم وزرا خارجہ کانفرنس اور مشرقِ وسطیٰ کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔وزیراعظم کے الجزیرہ ٹی وی
مزید پڑھیے


سہولیات فراہمی سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا: عمران خان

جمعه 17 دسمبر 2021ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے ، سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوربہتر سڑکوں کی تعمیر سے مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کوسہولت ملنے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گااور علاقے میں اقتصادی خوشحالی آئے گی، پاکستان کی متنوع اور دلکش مقامات کی حامل سیاحت پاکستان کا اثاثہ بن سکتا ہے ،سیاحت کے شعبہ میں گلگت بلتستان سے سالانہ 30 سے 40 ارب ڈالرحاصل کئے جاسکتے ہیں اور مقامی لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع بھی
مزید پڑھیے


افغانستان سے لا تعلقی دنیا کیلئے تباہ کن ہو سکتی:وزیراعظم

جمعرات 16 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا،افغانستان سے لا تعلقی دنیا کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپیکس کمیٹی برائے افغانستان کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شیخ رشید، اسد عمر، مشیران شوکت ترین اور عبدالرزاق دائود، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ،قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔ اعلامیہ
مزید پڑھیے


کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت:وزیراعظم

منگل 14 دسمبر 2021ء

لاہور؍ اسلام آباد(وقائع نگار؍ سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے اور ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے ، قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے ، دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، اس کے باوجود ہمیں خطرناک ملک کہا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا قوموں کے درمیان فرق ہی قانون کی
مزید پڑھیے


مل بیٹھ کرمسائل حل کرنا چاہتے ،کرپٹ افرادکے سوا سب سے مفاہمت کو تیار: عمران خان

اتوار 12 دسمبر 2021ء

اسلام آباد؍ میانوالی(سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنیوالوں کے سوا سب سے مفاہمت کو تیار ہیں،دائیں اور بائیں بازو کے تمام گروپوں، بلوچستان، وزیرستان کے لوگوں کے ساتھ بات چیت سے مسئلے حل کرینگے ۔انہوں نے کہا اپنے مسائل امن سے بیٹھ کرحل کرنا چاہتے ہیں،بڑے ڈاکوئوں کواین آراودینے کوتیارنہیں، میری حکومت این آر او دے گی نہ ہی مفاہمت کریگی، سزا ملنے تک چوروں کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، ڈیل کرنیوالی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں،عوام کوکبھی مایوس نہیں کرونگا، جو عوام کے لئے بہتر ہو،
مزید پڑھیے








اہم خبریں