Common frontend top

عمران خان


سندھ حکومت وفاق کی ترقیاتی سکیموں میں حصہ لے :وزیراعظم

هفته 11 دسمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو ملک کی ترقی کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پورا پاکستان خوشحال ہوتا ہے ، ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت وعدوں پر عمل جاری ہے ، بنڈل آئی لینڈ سے سندھ کو فائدہ ہوگا، عوامی مفاد کے منصوبوں میں ایک دوسرے سے تعاون اور مل کر چلنے سے سب کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی کے شہریوں کے لئے جدید ترین سفری
مزید پڑھیے


کسی بلاک کا حصہ نہیں: وزیراعظم، امریکہ، چین ثالثی کی پیشکش

جمعه 10 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے امریکہ اور چین میں ثالثی کی پیشکش کردی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سرد جنگ ہوئی تو کسی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے ، امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ کے حوالے سے فاصلے بڑ ھ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان بڑھتے ہوئے فاصلوں کو کم کریں، کشمیر کامسئلہ بندوق اور بم سے نہیں، مذاکرات سے حل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں ایک پر امن و خوشحال جنوبی ایشیا کے موضوع پر کانفرنس کے افتتاحی سیشن
مزید پڑھیے


سانحہ سیالکوٹ: ابتدائی رپورٹ وزیراعظم ، وزیراعلی کو پیش؛ 900 ملزموں پر دہشتگردی کا مقدمہ

اتوار 05 دسمبر 2021ء

لاہور، سیالکوٹ، کولمبو ( کامرس رپورٹر،کر ائم رپو رٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں )سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دلخراش واقعے کا مقدمہ900 نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل و دیگر دفعات شامل ہیں،پرنتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی لاہور پہنچ گئی، باڈی کی نجی ہسپتال میں انٹرنیشنل پروٹوکول کے تحت پیکنگ کی جائیگی پھر اسلام آباد منتقل کیا جائیگا، ڈیڈ باڈی کل سری لنکا روانہ کی جائیگی۔وزیراعظم اور وزیراعلی کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن اور کام لینے کی
مزید پڑھیے


نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح: عمران خان

اتوار 05 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سپورٹس پالیسی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی ازسرِ نو تشکیل پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیرِ مملکت اطلاعات فرخ حبیب، چاروں صوبوں کے کھیلوں کے وزرائ، چیئرمین پاکستان سپورٹس بورڈ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلی ٰخیبر پختونخوا نے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
مزید پڑھیے


اپنی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنیوالا جو بھی ہو، گرفت میں لایا جائے : وزیراعظم

جمعه 03 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے ، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں،جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔ وزیر اعظم سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔ وزیراعظم نے کہا سابقہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق
مزید پڑھیے



سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ؛چینی، آٹا ، کھاد ،پٹرول کی سمگلنگ ،منی لانڈرنگ روکی جائے : وزیراعظم

جمعرات 02 دسمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، خصوصی نیوز رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے ۔سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینئر حکام شریک تھے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا ملکی مفاد کیلئے طویل المدت منصوبوں کیلئے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے
مزید پڑھیے


3ماہ اہم، وزرا بیرون ملک دورے نہ کریں: وزیراعظم

بدھ 01 دسمبر 2021ء
اسلام آباد ( سید نوید جمال؍ سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کو درپیش مختلف چیلنجزکے پیش نظر وفاقی وزرا کو بیرون ملک دوروں سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکم دیا کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، کوئی وزیر اجازت لئے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ملک کو بحرانوں کا سامنا ، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے ، ایسی صورتحال میں وزراغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں، اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں
مزید پڑھیے


کسی ملک پرکرپٹ لیڈرسے بڑاعذاب کوئی نہیں:وزیراعظم

منگل 30 نومبر 2021ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب کرپشن کو برائی نہ سمجھا جائے تو معاشرے میں محنت کون کرے گا، بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا،اپنی آئندہ نسلوں کو سیرت النبی ،اولیاکرام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور کردار سازی کے لئے القادر یونیورسٹی اور رحمت اللعالمین اتھارٹی تحقیق کے اہم مراکز ہوں گے ، القادر یونیورسٹی مسلم امہ کو درپیش فکری مسائل کو سلجھانے کے حوالے سے عالمی سکالرز کے تعاون سے تحقیق و مباحثہ کا محور بنے گی ، قرانی احکامات کے باوجود معاشرے میں اجتہاد سے دوری بدقسمتی
مزید پڑھیے


سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کا افتتاح،آئی ایم ایف کے بھنور سے نکلنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر: وزیراعظم

جمعه 26 نومبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ نا گزیر ہے ، برآمدات اور درآمدات میں حائل خلیج دور کرنے کیلئے سمندر پار پاکستا نیوں کی بھجوائی جانے والی ترسیلات زر بہت اہم ہیں ۔وہ جمعرات کو سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی ، اس سال ہماری برآمدات تاریخ کی بلند تر ین سطح پر ہوں گی تاہم ماضی میں برآمدات پر توجہ
مزید پڑھیے


امریکی کانگریس ارکان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں،افغانستان میں امن واستحکام کیلئے باہمی روابط ضروری:وزیراعظم

منگل 23 نومبر 2021ء

اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی،اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں اراکین کانگریس گریگوری ویلڈن میکس اور ایمرش بابولعل بیرا کا خیر مقدم کیااور کہا کہ امریکی کانگریس کے وفد کا دورہ پاک امریکا تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے گا۔دونوں ممالک میں انتظامیہ سمیت تمام سطح پر مزید اعلیٰ سطح تبادلے ہونگے ،یہ تبادلے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائینگے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، انسانی
مزید پڑھیے








اہم خبریں