Common frontend top

عمران خان


امریکہ پاکستان سے بھارت جیسے تعلقات رکھے :عمران خان

جمعرات 16  ستمبر 2021ء

واشنگٹن، لاہور، اسلام آباد ( ندیم منظور سلہری سے ، مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان امریکہ سے ایسے تعلقات چاہتا ہے جیسے اسکے بھارت کیساتھ ہیں ،ایسے تعلقات نہیں چاہتے کہ وہ پیسے دے اور کام کرائے ، پاکستان کے چین کیساتھ تعلقات امریکہ کیساتھ تعلقات پر منحصر نہیں ۔ سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن سے ٹیلیفون پر رابطہ نہیں ہوا، وہ بہت مصروف ہونگے لیکن امریکہ کیساتھ رشتہ صرف ایک فون کال پر منحصر نہیں۔ امریکہ
مزید پڑھیے


وزیراعظم کو روسی صدر کا فون، قریبی رابطوں پر اتفاق؛ عالمی برادری افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے :عمران خان

بدھ 15  ستمبر 2021ء
اسلام آباد؍ماسکو(سپیشل رپورٹر؍شاہد گھمن ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کر کے افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پرامدادکی فوری فراہمی
مزید پڑھیے


صحت کارڈ منصوبے پرموثر عملدرآمد کیلئے خصوصی سیل بنایا جائے: وزیراعظم

هفته 11  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزرائے صحت کو ہدایت کی کہ مختلف ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے جہاں یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے ، وہاں اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہسپتالوں میں آنے والے افراد خصوصا کم تعلیم یافتہ افراد کی مناسب رہنمائی کی جائے ۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔صحت کارڈ کے ذریعے معیاری سروس کو یقینی بنانے کے
مزید پڑھیے


نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس:عدالتی، سول اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

جمعه 10  ستمبر 2021ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملکی سلامتی یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت طے کئے گئے قلیل، وسط اور طویل المدتی اہداف کے حصول کیلئے موثر اقدامات اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کااجلاس جمعرات کو ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ شیخ رشید ،وزیر
مزید پڑھیے


سارے مافیا حکومت گرانے کیلئے اکٹھے ،بلیک میل کرکے این آر او لینا چاہتے ہیں:وزیراعظم

بدھ 08  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت سارے مافیا ہماری حکومت گرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ، قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک پیچھے رہ گیا، مہذب معاشرہ طاقتور کو قانون کے نیچے لے کر آتا ہے ،سارے اکٹھے ہو کر کہتے ہیں این آراو دے دو، علیحدہ قانون بنا دو، پرویز مشرف نے انہیں این آر او دے کر بہت ظلم کیا، آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ، قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی ، میں نے انصاف کا بول
مزید پڑھیے



نظام ٹھیک کرنے کی جنگ لڑ رہے ،حکومت پر حملہ کرنیوالے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے :وزیراعظم

منگل 07  ستمبر 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں ،حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے ،قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک خوشحال نہیں ہوسکتا، قانون کی بالادستی ہوگی تو اوورسیز پاکستانی آکرسرمایہ کاری کریں گے ، پرانے لوگوں نے اربوں روپے چوری کرکے باہربڑے محلات بنالئے ،کراچی سے پیسہ لیکر دبئی میں لگایاجاتا، سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ان کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے ، ہماری حکومت سسٹم کو ٹھیک کرنے اور قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ
مزید پڑھیے


سیکرٹری جنرل یواین کا رابطہ ،افغان تنازع ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے :وزیراعظم

اتوار 05  ستمبر 2021ء

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن، سلامتی اور جامع سیاسی حل اہمیت کا حامل ہے ، 40 سال سے جاری افغان تنازع کو ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے تاکہ افغانیوں کو پائیدار امن،سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوسکے ، پاکستان اقوام متحدہ کو افغانستان کیلئے انسانی مشن میں مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم
مزید پڑھیے


نظام بدلنے میں وقت لگتا، نیا پاکستان جدوجہد کا نام، بٹن دبانے کا نہیں: وزیراعظم

هفته 04  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کدھرہے نیا پاکستان؟ نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے ، بٹن دبانے کا نام نہیں،سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتاہے ،بٹن دباتے ہی نیاپاکستان نہیں آسکتا۔پاکستان پراپرٹی ،ہائوسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو2021کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاپاکستان میں تمام را مٹیریل موجود ہے ،ملک میں دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں،پاکستان میں تنخواہ دارطبقے کاکسی نے نہیں سوچاتھا، اب بینک لوگوں کوہائوس فنانس کیلئے پیسے دیں گے ،عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لئے
مزید پڑھیے


اب کمیشن سے لندن فلیٹس نہیں خریدے جائینگے، سابق حکمران سڑکیں بنانے کے دعویدار، ہم 3 گنا زیادہ بناچکے :وزیراعظم

جمعه 03  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں جو موٹرویز بنائی گئیں ان کا ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا، اب سڑکوں کے کمیشن سے لندن میں فلیٹس نہیں خریدے جائیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں سیالکوٹ۔کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا صنعتی سرگرمیوں سے ہی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، جب تک آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا قرضے نہیں اتار سکتے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے
مزید پڑھیے


وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی: وزیراعظم

بدھ 01  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے جدید علوم میں اعلیٰ تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے ،وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی زیر صدارت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 16.69 ارب روپے مالیت کے منصوبے کے لئے ایکنک منظور ی دے چکی ہے ۔سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی وفاق اور حکومت پنجاب مشترکہ طور پر قائم کرے گی۔وزیراعظم سے ڈاکٹر عشرت
مزید پڑھیے








اہم خبریں