Common frontend top

عمران خان


طالبان امن کی بات کررہے، دنیا مدد کرے : وزیر اعظم

جمعه 27  اگست 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے ہم نے طے کر لیا اب کسی کی جنگ میں حصہ نہیں بننا ، طالبان امن کی بات کررہے ہیں اسلئے دنیا ان کی مدد کرے ۔جناح کنونشن سنٹراسلام آبادمیں پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تقریب میں موجود آزادکشمیر کے صدر ، وزیراعظم ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ ، اراکین اسمبلی، پارٹی اراکین اور عہدیداروں سمیت سب کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا میری اقتدار میں آنے سے قبل 22سالہ جدوجہد بہت سخت تھی، ایسے وقت
مزید پڑھیے


ہماری تنزلی کی بڑی وجہ تعلیمی نظام ہے، موبائل کے غلط استعمال سے جنسی جرائم بڑھ رہے : وزیراعظم

جمعرات 26  اگست 2021ء
لاہور، شیخوپورہ ( وقا ئع نگار ،جنرل رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔لاہور میں ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا مینار پاکستان کا واقعہ شرمناک ہے ،جو حرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچراور دین کا حصہ نہیں ، ہم جو تباہی دیکھ رہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے ہمارے بچوں کی صحیح تربیت نہیں ہورہی، ہمیں اپنے بچوں کوسیرت النبیﷺ سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے ،ہماری
مزید پڑھیے


سیرت النبی ﷺ ہی نئی نسل کیلئے مشعل راہ،یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد جلد مکمل کیا جائے :وزیراعظم

منگل 24  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍وقائع نگار) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ ہی ہماری نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیر کو قومی یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ شفقت محمود نے اجلاس کو نصاب تعلیم میں شامل سیرت النبی ﷺکی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔عمران خان نے کہاکہ سیرت النبی ﷺ ہی ہماری نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے ،نبی آخر الزماں ﷺکی سیرت کا سب سے اہم پہلو اخلاق و آداب اور حسن معاشرت ہے ۔ انہوں نے
مزید پڑھیے


وزیراعظم کا برطانوی، ڈینش ہم منصبوں، جرمن چانسلر، ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردوان، جرمن چانسلر انجیلا مرکل، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈرکسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کر کے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ تمام افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ حفاظت بھی بہت اہم ہے ۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ایک جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا
مزید پڑھیے


افغان وفد کی ملاقاتیں؛ پاکستان افغان مسئلے کے حل کیلئے مددکوتیا ر : وزیراعظم ، آرمی چیف

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ، آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہشمند کوئی ملک نہیں، افغان رہنما ملکر پائیدار امن، استحکام و ترقی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان سے آئے سیاسی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں صلاح الدین ربانی ، محمد یونس قانونی ،استاد محمد کریم خلیلی ،احمد ضیاء مسعود،استاد محمد محقق،احمد ولی مسعود،عبد الطیف پدرام اور خالد نور شامل تھے ۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے افغان عوام کے ساتھ
مزید پڑھیے



پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کیا جائے عمران خان کا بورس جانسن سے مطالبہ

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دو طرفہ تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے بات چیت کے دوران پاکستان کی طرف سے کوویڈ- 19 پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے وسیع اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ متعلقہ ڈیٹا برطانیہ کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے برطانوی وزیراعظم جانسن پر زور دیا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے خارج کیا جائے ۔
مزید پڑھیے


سرمایا کاروں کو راغب کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل تیز کیا جائے :وزیراعظم

اتوار 15  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے ، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے ،سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے اور برآمدات میں تنوع اور درآمدات کا متبادل تلاش کیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملک میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لینے کے
مزید پڑھیے


قبل ازوقت منصوبہ بندی ضروری،10 برس میں 10 ڈیم بنائینگے :عمران خان؛ 5ویں تربیلا توسیعی منصوبے کاسنگ بنیاد

جمعه 13  اگست 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار؍ سپیشل رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،10 سالوں میں 10 نئے ڈیم بنائیں گے ، مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا ڈیم2028 میں مکمل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو تربیلا 5 توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چین دنیا میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، چین مستقبل کی قبل از وقت منصوبہ بندی کرتا ہے ِ، مستقبل کے لئے وقت سے پہلے منصوبہ بندی
مزید پڑھیے


ملک سیدھے راستے پر چل پڑا، اب سرمایہ کاری لانا ہدف: وزیراعظم

بدھ 11  اگست 2021ء
کراچی؍لسبیلہ(سٹاف رپورٹر؍ صباح نیوز؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ خوشی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، غیر ملکی امداد پر انحصار نے ملک کو کمزور کردیا تاہم اب اﷲ کے کرم سے پاکستان صحیح راستے پر آ گیا، ہمارا ہدف سرمایہ کاری لانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورے پر کراچی میں شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم(ایس ایل اینڈ ٹی ایس) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا جس طرح ماضی میں ہم آگے بڑھ رہے تھے ،
مزید پڑھیے


بچوں کے مستقبل کی فکر ہے تو ایک درخت ضرور لگائیں:وزیراعظم

منگل 10  اگست 2021ء

لاہور؍ اسلام آباد( وقائع نگار؍سپیشل رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں مصروف دن گزارا۔میاواکی جنگل میں پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور صوبائی وزرا سے ملاقاتیں کی اور ہم ملکی ایشوز پر بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، عوام کے ریلیف کے اقدامات، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لائحہ عمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو حکومتِ پنجاب کے انتظامی ڈھانچے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں