Common frontend top

عمران خان


لگتا ہے آئندہ انتخابات ایسے ہونگے جس کے نتائج سب قبول کرینگے :وزیراعظم

پیر 09  اگست 2021ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بنائی گئی، جس کی تیاری پر شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے ۔وزیراعظم نے اولمپکس میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے
مزید پڑھیے


رحیم یار خان میں مندر پر حملہ، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس؛ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے :وزیراعظم

جمعه 06  اگست 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍خبر نگار) وزیراعظم عمران خان نے رحیم یارخان میں مندرپرحملے کی مذمت کی ہے جبکہ آئی جی پولیس پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتارکیاجائے ۔وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب کوملزمان کی گرفتاری کے احکامات دے رکھے ہیں۔وزیراعظم نے کہا حکومت متاثرہ مندرکوبحال کرے گی۔علاوہ ازیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں مندر جلا ئے جا نے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے معاملہ آج عدالت میں
مزید پڑھیے


اشرافیہ کو این آر او دیدیں گےتو نظام نہیں چل سکتا: وزیر اعظم

بدھ 04  اگست 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار؍سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو این آر او دیدیں گے تو نظام نہیں چل سکتا، اشرافیہ کی چوری ملک تباہ کر دیتی ہے ، سیاسی کیریئر کے آغاز پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے شمولیت کی دعوت دی تھی، دونوں کی کرپشن ختم کرنے کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔اسلام آباد میں کتاب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا برطانیہ میں کسی سیاست دان پرکرپشن کا الزام لگ جائے تواسے کسی تقریب میں نہیں بلایا جاتا، اگرکرپٹ لوگ ٹی وی چینل پرآجائیں توان کا وہ
مزید پڑھیے


ایٹم بم بناسکتے ہیں تو چھوٹی، چھوٹی چیزیں کیوں نہیں؟،ترقی کیلئے برآمدات بڑھانا ہونگی:وزیراعظم

منگل 03  اگست 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے اور غربت میں کمی کے لئے وژن پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، پاکستان ایٹمی قوت بن سکتا ہے تو چھوٹی چھوٹی چیزیں کیوں نہیں بنا سکتا؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پاک چائنہ سنٹر میں 3 روزہ آئی سی ای سی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملکی آمدنی نہ ہونے کی وجہ سے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا
مزید پڑھیے


لاک ڈائون کرکے معیشت تباہ نہیں کرسکتے :وزیراعظم

پیر 02  اگست 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی؍ این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی صورت لاک ڈاؤن کر کے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، بغیر سوچے سمجھے لاک ڈائون لگانے سے بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا ،سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے یومیہ اجرت کمانے والے کا سوچے ۔وزیراعظم عمران خان نے آپ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے ، ایسے حالات میں علما کرام کا
مزید پڑھیے



کورونا :62 اموات، بڑے شہروں میں مزید پابندیوں کا امکان، آج وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جائینگی

پیر 02  اگست 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید62افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد23422ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.82فیصد رہی، 5026نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز69756ہو گئے ،3208مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این سی او سی میں اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وبا کے پھیلاؤ کے حوالے
مزید پڑھیے


حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، قابو پانے کی کوشش کر رہے : عمران خان

پیر 02  اگست 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کررہے ، تنخواہ دار طبقے کے لئے واقعی مشکل وقت ہے ، پاکستان سب سے سستا ملک ہے ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہے ،اس کے باوجود تیل درآمد کرنے والے تمام ملکوں سے سب سے سستا پٹرول اور ڈیزل ہمارے ملک میں ہے ،دنیامیں پٹرول کی قیمتیں 47فیصدبڑھیں،پاکستان میں 11فیصدبڑھائی گئیں، اس بارپاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جس
مزید پڑھیے


نورمقدم کے قاتلوں کو نہیں بخشا جائے گا:وزیراعظم

پیر 02  اگست 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل سے متعلق سوال کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو راہ فرار کا موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا مبینہ قاتل اثر و رسوخ والے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ کسی مجرموں نہیں بخشا جائے گا، اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ وہ امریکی شہری اور بچ جائے گا تو ایسا نہیں، یہ بات خیال سے نکال دیں۔وزیر اعظم نے کہا واقعہ سے پورے ملک کو صدمہ پہنچا، اسی طرح افغان سفیر کی بیٹی
مزید پڑھیے


ایف بی آر کی زائد وصولیاں حکومتی پالیسیوں کی عکاس: وزیراعظم

اتوار 01  اگست 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے جولائی میں 410 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا اب تک جولائی میں 410 ارب روپے اکٹھے کئے جاچکے ہیں جو کہ تاریخی طور پر ماہِ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22 فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا ان وصولیوں سے پائیدار معاشی نمو اور بحالی کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔


مزید پڑھیے


ای ٹینڈرنگ جیسے اقدامات کرپشن کے خاتمے کیلئے اہم:وزیراعظم

هفته 31 جولائی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) حکومت نے رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص رقم میں 40 فی صد اضافے کے بعد ترقیاتی کاموں کی رفتار اور فنڈز کے موثر وصحیح استعمال کی نگرانی کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کرلی۔جمعہ کو وزیرِ اعظم عمران خان کے زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی کے مؤثر استعمال پر اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار کو آسان اور منظم کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اس میں لچک پیدا کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں