Common frontend top

عمران خان


امریکہ، یورپی ملک چاہتے ہیں پاکستان ایک سائیڈ چن لے ،چین کو نہیں چھوڑیں گے :وزیراعظم

بدھ 30 جون 2021ء

اسلام آبا د(سپیشل رپورٹر؍ صباح نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی دبائو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے ۔وزیر اعظم نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان کے لئے چین کی خصوصی اہمیت ہے اور چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا امریکہ اور چین میں مخاصمت بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں، دبائونامناسب ہے ۔وزیر اعظم نے کہا
مزید پڑھیے


نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لئے تیار رہیں: وزیراعظم

پیر 28 جون 2021ء
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ نیٹ نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لئے تیار رہیں۔وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام پاکستانی خصوصاً نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لئے تیار رہیں، ملک کو سرسبز بنانے کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں فی فرد 10 ہزار 163 درخت، گرین لینڈ میں 4 ہزار 964، آسٹریلیا میں 3 ہزار 266، امریکہ
مزید پڑھیے


’’سافٹ امیج‘‘ احساس کمتری، پاکستانیت کو فروغ دینا ہوگا:وزیراعظم

اتوار 27 جون 2021ء

اسلام آباد (وقائع نگار؍سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سافٹ امیج کوئی چیز نہیں، یہ ایک احساس کمتری ہے ، سافٹ امیج یہ نہیں کہ ہم ان جیسے کپڑے پہن لیں بلکہ یہ سافٹ امیج خودداری سے آتا ہے ، ہمیں اپنے سافٹ امیج کو فروغ دینا ہے تو ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا، وہ ہمارا سافٹ امیج ہے ،امریکی جنگ میں ساتھ دیا لیکن ہمیں ہی برا بھلا کہا گیا،مجھے طالبان خان بھی کہاگیا،فلم انڈسٹری میں فحاشی کے کلچر کے بجائے اصل مواد لانا ہوگا۔وزیراعظم نے نیشنل ایمچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب
مزید پڑھیے


طالبان کیخلاف فوجی ایکشن نہیں لیں گے، افغانستان پر قابض ہوئے تو سرحدسیل کردینگے :وزیراعظم

هفته 26 جون 2021ء
نیویارک؍اسلام آباد (ندیم منظور سلہری؍ سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کریگا، امریکہ کے دبائو پر پاکستان نے بدقسمتی سے فوج القاعدہ کے خلاف قبائلی علاقوں میں بھیجی، طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا تو پاک افغان بارڈر سیل کردیں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی کا حصہ نہیں بننا چاہتا،صرف وہ افغان حکومت تسلیم ہوگی جسے افغان عوام چنیں گے ، افغان صدر کویقین دلایا ہے کہ امن کیلئے ہرکردار ادا کرنے کو تیارہیں، بدقسمتی سے افغان حکومت محسوس کرتی ہے کہ پا
مزید پڑھیے


افغانستان میں قیام امن کے لئے تیار مگر اڈے نہیں دیں گے

هفته 26 جون 2021ء
پاکستان امریکہ کے اشتراک سے افغانستان میں امن کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے مگر امریکی افواج کے اعلان کردہ انخلائکے تناطر میں ہم مزید کسی تنازع کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ۔ دونوں ممالک کے طویل عرصے سے مسائل کے شکار ملک افغانستان کے لئے یکساں مفادات ہیں جن میں سیاسی تصفیہ ،استحکام ، معاشی ترقی اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ شامل ہیں ۔ ہم افغانستان میں کسی بھی قسم کے نیم عسکری تسلط کی مخالفت کرتے ہیں جو صرف دہائیوں پر محیط خانہ جنگی کا شاخسانہ ہوجیسا کہ طالبان تمام
مزید پڑھیے



انتخابی دھاندلی روکنے کیلئے پہلی بار حکومت بھرپور کوشش کر رہی: وزیراعظم

جمعه 25 جون 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے ، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے ،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس پراسیس پر قوم کی نظریں ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں آئینی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ ملک کے انتخابی عمل کا
مزید پڑھیے


دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ؛ وزیر اعظم کی زیر صدارت انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں کی منظوری

جمعرات 24 جون 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ،آن لائن،این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس انٹرسروسز انٹیلی (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز میں ہوا ۔وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر استقبال کیا ۔ترجمان کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی 22 جنوری کو قائم کی گئی تھی جس کا مقصد نیشنل انٹیلی جنس سے متعلق تام متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانا اور یکساں پالیسی تشکیل دینا ہے
مزید پڑھیے


حیرت ہے بائیڈن نے ابھی تک عمران سے رابطہ نہیں کیا؛ افغان انخلا، پاکستان کونظراندازکرناتباہی: امریکی سینیٹر

بدھ 23 جون 2021ء
واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے ، لنزے گراہم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے ، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں، لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا، میر ے خیال میں بائیڈن انتظامیہ کا
مزید پڑھیے


امریکہ کو اڈے دیئے تو پھر پاکستان میں دہشتگردی بڑھ جائیگی:وزیراعظم

بدھ 23 جون 2021ء
اسلام آباد؍ واشنگٹن (سپیشل رپورٹر؍ این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور امریکہ 20 برس میں افغانستان کے اندر جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے ؟ اگر امریکہ کو افغانستان کے خلاف ہوائی اڈے دیئے گئے تو پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی بڑھے گی، پاکستان افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کے لئے امریکہ کے ساتھ شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے تاہم افغانستان سے امریکی
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر حل ہوجائے تو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں:وزیراعظم

منگل 22 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی حل کے بغیر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے ، اگر طالبان کو افغان جنگ میں مکمل فتح حاصل ہوگئی تو بڑے پیمانے پر خون ریزی ہوگی جس کے نتیجے میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، امریکہ کو انخلا سے قبل لازما سیاسی حل نکالنا ہوگا،عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو سوائے روبوٹ کے مردوں پر تو اثر پڑے گا، جوہری ہتھیاروں کے خلاف ہوں،کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا تو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں رہے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغانستان سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں