Common frontend top

عمران خان


1980 کے بعد پہلی مرتبہ، لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح کو مزید گرنے سے روک لیا:وزیراعظم

پیر 21 جون 2021ء

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1980کے بعدپہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز ثمربار ہورہی ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مؤثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز، نئے ایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگٹڈ ایکشنز سے 1980 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیاہے ۔وزیراعظم نے لاہور میں پانی کی سطح گرنے کے حوالے سے چارٹ
مزید پڑھیے


امریکہ کو اڈے ہرگز نہیں دیں گے :وزیراعظم

اتوار 20 جون 2021ء

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکہ کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کردیا۔امریکی ٹی وی ایچ بی او کے پروگرام ایگزیوس کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے ؟اس سوال کے جواب میں وزیراعظم نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہرگز نہیں، کسی بھی صورت ہم اپنے
مزید پڑھیے


مہنگی بجلی مہنگائی لیکر آتی،داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی تکمیل سے گرانی میں بھی کمی آئیگی:وزیراعظم

هفته 19 جون 2021ء

اسلام آباد؍ داسو (سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے ۔وزیراعظم نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہئے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی،
مزید پڑھیے


الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی روکنے کا واحد آپشن:وزیراعظم

جمعه 18 جون 2021ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا عمل جلد مکمل کیا جائے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ کے دوران دی۔ عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی
مزید پڑھیے


کوئی مقدس گائے نہیں،امن تب آتا ہے جب طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جائے :وزیراعظم

جمعرات 17 جون 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن تب آتا ہے جب طاقتور کو قانون کے نیچے لایا جائے ،ہمارے معاشرے میں کوئی مقدس گائے نہیں،اگر عمران خان قانون توڑے تو اس کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ۔اسلام آباد پولیس کے ایگل سکواڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس ملک میں پولیس صحیح کام کرے وہاں خوشحالی آتی ہے ۔پولیس کو غریبوں کو سختی سے ڈیل نہیں کرنا چاہیے بلکہ طاقتور کیساتھ سختی کرنی چاہئے ۔انسانی معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں پر قانون کی حکمرانی ہو۔
مزید پڑھیے



سی پیک کے تحت چین سے سرمایہ کاری پر عملدرآمد شروع، پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں رسائی یقینی بنائیں گے :عمران

بدھ 16 جون 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی یقینی بنائیں گے ۔ عمران خان کی زیرِ صدارت سی پیک کے تحت برآمداتی صنعتوں میں بیرونی سرمایہ کاری پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز میں برآمداتی صنعتوں کے قیام کیلئے چین سے براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ،پاکستان میں تین بڑی بین الاقوامی موبائل کمپنیوں کے اسمبلی یونٹس کے قیام اور انکے مقامی کھپت اور برآمدات پر مثبت
مزید پڑھیے


حکومت کا اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،بہترین بجٹ پیش،غلط فہمیاں پھیلانے والے ناکام ہوں گے : عمران

منگل 15 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،نیٹ نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بہترین بجٹ پیش کیا ،غلط فہمیاں پھیلانے والے ناکام ہوں گے ۔انہوں نے کہا معیشت کے اشاریے درست سمیت میں ہیں ، امیر ،غریب کو یکساں سبسڈی سرکاری وسائل کا زیاں ہے ،نئے نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ،عوام کا رضاکارانہ طور پر ویکسین لگوانا خوش آئندہ ہے ،وزیر اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،وزیر اعظم نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی
مزید پڑھیے


وزیراعظم ہائوس، آفس کے اخراجات میں 3 سال میں108 کروڑ کی بچت

پیر 14 جون 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم آفس کے اخراجات میں تین سالوں کے دوران 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم آفس اور ہائوس کے اخراجات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے تین سال میں اپنے فنڈز میں سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا،وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28 فیصد کمی کی گئی، دوسرے سال 21 فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات میں
مزید پڑھیے


اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جائے ،عالمی برادری انٹرنیٹ پر نفرت، انتہاپسندی روکے :وزیراعظم

اتوار 13 جون 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں ایک بار پھر عالمی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں اور انتہاپسندی کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے ، نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہئے ، بعض بین الاقوامی رہنما اور مغربی ممالک کی قیادت اس معاملے کو نہیں سمجھ رہے ، آزادی اظہار رائے کی حد وہاں تک ہے جہاں تک دوسرے انسان اس سے مجروح نہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن انٹاریو
مزید پڑھیے


تنخواہوں، پنشن میں 10 فیصد اضافہ، زرعی آلات، چھوٹی گاڑیاں سستی: درآمدی موبائل ،کال ، انٹرنیٹ پیکیج مہنگے

هفته 12 جون 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار ، سپیشل رپورٹر ،خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کا 8487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا،اخراجات کا تخمینہ 7523 ارب،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829ارب، سبسڈیز کاتخمینہ 682 ارب، معاشی ترقی کا ہدف 4۔فیصد، بجٹ خسارہ6.3فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیوکا ہدف 7909 ارب ،سود کی ادائیگی کیلئے 3060ارب ، پنشن کیلئے 480 ارب ، سول حکومت کے انتظام کیلئے 479ارب، ہنگامی حالات اورکورونا سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10
مزید پڑھیے








اہم خبریں