Common frontend top

عمران خان


عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال؛ معاشی ترقی کے بھرپور امکانات روشن ہورہے : وزیراعظم

جمعه 11 جون 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا اور مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی ترقی اور روزگار کے بھرپور امکانات روشن ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوکا کولا آئسیک کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردکل، وزیر برائے صنعت خسرو بختیار، مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم نے کوکا کولا آئسیک
مزید پڑھیے


کمزور طبقے کو روزگار میں خودکفیل بنا نا حکومت کی اولین ترجیح :وزیراعظم

جمعرات 10 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد ہے ، یہ ایک زبردست اقدام ہے ، اس پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت طالب علموں کو دی جانے والی سکالر شپس کو ایک ڈیٹا بیس پر لایا جائے ،حکومت کی اولین ترجیح نچلے طبقے کے لوگوں کی مالی مدد کے ساتھ ایسے اقدامات سے انہیں روزگار میں خود کفیل بنانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پہلے ون ونڈواحساس سنٹر کے افتتاح اور کامیاب پاکستان پروگرام کے اعلی ٰسطح اجلاس سے خطاب کرتے
مزید پڑھیے


کسی لابی کا حصہ نہ کوئی کاروباری مفادات ، کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے :وزیراعظم

بدھ 09 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی لابی کا حصہ ہوں نہ ہی میرے کاروباری مفادات ہیں، جدوجہد کر کے اس لئے آیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ نے اس ملک کو ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ، کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے ۔وزیر اعظم نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جب بڑے ہو رہے تھے تو ہم نے اس ملک کو اوپر جاتے دیکھا اور پھر واپس نیچے آتے دیکھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس ملک میں ناانصافی ہے ، جو قوم اللہ
مزید پڑھیے


سربراہان حکومت، وزراکرپٹ توملک مقروض اوردیوالیہ: عمران خان

پیر 07 جون 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک مقروض اوردیوالیہ ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب نچلی سطح کے حکام رشوت لیتے ہیں تو اس سے عام شہریوں کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سے ان پر محصول کی مانند ہے مگرجب سربراہانِ ریاست/حکومت اور انکے وزرا بدعنوان ہوتے ہیں توملک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور انکا دیوالیہ نکل جاتا ہے ۔ وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی یوم ماحول جسکی میزبانی
مزید پڑھیے


عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے : افغانستان، زلمے کی غنی سے ملاقات

پیر 07 جون 2021ء
کابل(این این آئی) افغانستان نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے غیر ملکی افواج کے نکلنے سے پہلے افغانستان میں ایک سیاسی حل کے لئے کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کے لئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمر داودزی نے اتوار کو کہا کہ افغان عوام کو شدت سے عملی اقدامات اور نتیجہ خیز اقدامات کا انتظار ہے ، داودزی نے ایک ٹویٹ میں کہا "میں وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے اس بات کا
مزید پڑھیے



امیر ملک عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے فنڈز دیں:عمران خان

اتوار 06 جون 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماحولیات کو بچانے کیلئے بڑی مشکل سے پیسے نکالتے ہیں ، جو پیسہ بچتا ہے وہ کم ہوتا ہے ، ٹیکسوں کاآدھاپیسہ قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں چلاجاتاہے ، ماحولیات کا خیال نہ رکھا تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،دنیامیں پانی کابہت بڑا مسئلہ آنے والاہے ،ایک صوبہ کہتاہے اسکا پانی چوری ہوگیا،کم پانی مل رہاہے ، دنیا جانتی ہے پاکستان آئندہ نسلوں کی فکر کرتا ہے ، جب تک ساری قوم احساس نہیں کرے گی ہم کامیاب نہیں ہوسکتے ۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی میزبانی میں
مزید پڑھیے


ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کے لئے ضروری: وزیراعظم

جمعه 04 جون 2021ء
لاہور؍ اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ؍ سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کے لئے ضروری ہے ، عالمی حدت سے بچائو اور اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پوراکرنے اور قومی پارکس میں اضافے کی ضرورت ہے ، چین نے ماحولیاتی تبدیلی پر بہت کام کیا ، اس نے ایک گرین سٹی بنایا ہے ، ہم اس کی مہارت سے استفادہ کرسکتے ہیں، درخت لگانے کے حوالے سے آگاہی خوش آئند ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں ملک میں گرین فنانس میں جدت کے حوالے
مزید پڑھیے


ہماری اگلی حکومت آئیگی تو ملک مزید تیزی سے اوپرجائیگا:وزیراعظم

بدھ 02 جون 2021ء

اسلام آباد؍ زیارت (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو ملک اور تیزی سے اوپر جائے گا ، سابق حکومت بھاری قرضے چڑھا کر گئی ، ہم نے سخت مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کو درست کیا ، خوشخبری ہے کہ مشکل وقت سے ہمارا ملک نکل گیا ، اگلے سال شرح نمو میں مزید اضافہ ہوگا ، میں پریشان ہوں اپوزیشن والوں کے لئے ،جو بے چارے بہت مشکل میں پڑے ہوئے ہیں ، کبھی کہتے ہیں 3ماہ میں حکومت گرادیں گے ، کبھی اورتاریخ دیتے ہیں
مزید پڑھیے


الیکشن تاالیکشن منصوبہ بندی سے ترقی ممکن نہیں،وہ کام کر رہے جو 50 سال پہلے کرنے کی ضرورت تھی:وزیراعظم

منگل 01 جون 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنے کی ضرورت تھی،مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے ، ایک الیکشن سے دوسرے الیکشن تک کی منصوبہ بندی کریں گے تو کبھی بھی ایک قوم ترقی نہیں کرسکتی، حکومت طویل المدتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کی جانب گامزن ہے ،10 ڈیموں کی تعمیر اس سلسلے کی کڑی ہے ،زراعت،لائیو سٹاک میں جدت لارہے ہیں، دو نئے ماحول دوست شہر بنائے جارہے ہیں،صحت کارڈ دراصل صحت کا ایک پورا نظام ہے ،ایک قوم بنانے کے لئے یکساں
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی،بھارت کیساتھ تعلقات کشمیریوں سے غداری ہوگی:وزیراعظم

پیر 31 مئی 2021ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے ۔ گزشتہ روز عوام سے براہ راست خطاب اور ٹیلی فون پر لوگوں کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے کہا میں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری، ہمیں بہت مشکل وقت میں حکومت ملی، جب حکومت میں آئے تو بیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ تھا، کبھی کسی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ملے ،جتنے ہمیں ملے ، کسی کو امید بھی نہیں تھی کہ جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوگی، اب ماہرین کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں