Common frontend top

عمران خان


نیشنل کمانڈ سنٹر نیوکلیئر کا دورہ،دفاع مضبوط بنانے کیلئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش:وزیراعظم

اتوار 30 مئی 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ جوہری فیسلٹی کا دورہ کیا۔ ایوان وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے دورے کے دوران وزیر اعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں
مزید پڑھیے


4فیصد شرح نمو پر مخالفین حیران؛ دھاندلی نہیں کرتا، نیوٹرل امپائر کے ذریعے جیتنے والا ہوں: وزیراعظم

هفته 29 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دھاندلی سے جیتنے والے لوگ نہیں ،مخالفین بھی حیران ہیں کہ 4 فیصد شرح نمو کیسے ہوگئی، اللہ کا کرم ہے ہم مشکل وقت سے نکلے ہیں،ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ لاک ڈاؤن لگا دو، دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن لگا دیتا تو بھارت جیسا حال ہوتا، ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے اپنے لوگوں کو بچایا، جب روپیہ گرتا ہے تو ساری چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں، حکومت کے پہلے ڈیڑھ سال زندگی کے سب سے مشکل سال تھے ۔ ان خیالات کا اظہار
مزید پڑھیے


قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں؛ کوشش ہے آنیوالی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں: وزیراعظم

جمعه 28 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی، 12 سال کی قلیل مدت میں 2 سپر پاورز روم اور فارس نے نئے انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، اسلامکے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، جن ممالک نے ان اصولوں پرعمل کیا وہ ترقی کرگئے ،جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے
مزید پڑھیے


ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کرینگے، خواہش ہے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس ملے :وزیر اعظم

جمعرات 27 مئی 2021ء
لیہ،اسلام آباد ،ڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں، سپیشل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمرا ن خان نے ڈی جی خان میں ڈاکوئوں کی جانب سے شہری کے ہاتھ،بازو،کان اورناک کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی خان میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کو آپریشن کرنے کاحکم دے دیا۔انہوں نے کہا ڈاکوؤں نے غریب آدمی پر بڑا ظلم کیا ، وہاں پولیس چوکی بنائیں گے ، اب ڈاکوؤں کو برداشت نہیں کریں گے ،خواہش ہے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہو۔دورہ لیہ کے موقع پر وزیراعظم کو رمضان بلچھانی کے زندہ حالت میں جسمانی اعضا کاٹنے کے واقعہ
مزید پڑھیے


نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشش کر رہے :وزیراعظم

بدھ 26 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کوشش ہے نوجوان آبادی کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہ ملک کو ترقی دے سکیں، دنیا بھر میں روزگار پرائیویٹ سیکٹر میں ملتا ہے یا لوگ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں، ایک لاکھ 70 ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہے ہیں، نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کے قرضے میرٹ پر دیں گے ، ہر سال نوجوانوں کے لئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں جوانوں کے لئے ویڈیو پیغام میں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے
مزید پڑھیے



حکومت مجرموں کو نہ بچائے تو ادارے نتائج دیتے ہیں:وزیراعظم،آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکا دورہ

منگل 25 مئی 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعطم آفس کے میڈیا سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیرداخلہ شیخ رشید،چیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد نیازی اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال
مزید پڑھیے


عمران خان کو بین الاقوامی ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے چن لیا گیا

پیر 24 مئی 2021ء
اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان کو رواں سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے جبکہ پاکستان 5 جون کو عالمی دن پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اعلانات کرے گا۔دوسری جانب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف 4 عالمی شخصیات کاچناؤ کیاگیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیا گیا اور وہ 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر شرکت
مزید پڑھیے


بلیک میل نہیں ہونگے ،کوئی حکومت گرانا چاہتا ہے تو شوق پورا کرلے :وزیراعظم

پیر 24 مئی 2021ء

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ 92نیوز رپورٹ؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت گرانا کسی کا مقصد ہے تو شوق پورا کر لے ، حکومت جاتی ہے تو جائے ،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی، اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او نہیں دیں گے ، ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کے لئے تھی،ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔تفصیلات کے
مزید پڑھیے


نیب 23سال سے کام کر رہا، بڑے لوگ پکڑنے میں ناکام، کرپشن پر قابونہ پاسکا: وزیراعظم

هفته 22 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے لوگوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوتی، طاقتور کو قانون کے تابع کرنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کرپشن کے خاتمے اور کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے سمیت چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ، چین سے تعاون بڑھائیں گے ، سی پیک کے تحت صنعتی اور زرعی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی اور بیجنگ میں پاور پلانٹ کے
مزید پڑھیے


مافیاز این آر او نہ دینے پر حکومت گرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: وزیراعظم، چینی ہم منصب کو ٹیلیفون

جمعه 21 مئی 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو این آر او کیلئے بلیک میل کیا جا رہا ہے ، مافیاز چاہتے ہیں کہ وہ قانون سے بالاتر رہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے قائم ہوئی،یکساں تعلیمی نصاب رائج کریں گے ، صنعت اور زراعت کو 50 سال بعد اوپر اٹھا رہے ہیں، کسان کارڈ سے عام کسانوں کی زندگی بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نوکنڈی ماشکیل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم
مزید پڑھیے








اہم خبریں