Common frontend top

عمران خان


لکھ کر دھمکی دی گئی،باہر سے سازش ہورہی:وزیراعظم، خط لہرا دیا

پیر 28 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے ،ملکی مفاد میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے ،ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے ،دوستی کریں گے ،بھٹو کا داماد آصف زرداری اور اس کا نواسہ دونوں کرسی کی لالچ میں اپنے نانا کی قربانی کو بھلا کر اس کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کی وکالت
مزید پڑھیے


استعفیٰ نہیں ، ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دونگا: وزیر اعظم

جمعرات 24 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے حکومت چھوڑنے کو تیار ہوں لیکن استعفیٰ کسی صورت نہیں دوں گا،آخری گیند تک اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ، ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی تھی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ کوئی دوریاں نہیں، فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ، مضبوط فوج ملک
مزید پڑھیے


اسلامی ممالک کشمیر، فلسطین پر ناکام، کسی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے متحد رہیں: وزیراعظم

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ملکوں کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بلاک میں جانے اور جنگ کا حصہ بننے کے بجائے متحد رہ کر امن میں شراکت دار بنیں،روس یوکرین جنگ میں اوآئی سی ثالث کاکردارادا کرسکتی ہے ،بنیادی ایشوزپر او آئی سی کو ایک متحدہ فرنٹ بنانا ہوگا، مسلم ممالک کواپنی خارجہ پالیسی میں کور ایشوزپر متفق ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم
مزید پڑھیے


سینئر ہی اوپر آئے ضروری نہیں،جونیئر بہترین منتظم ہوسکتا تو اسے تعینات کیا جائے :وزیراعظم

منگل 22 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں موجودہ حکومت نے عوام کے لئے جو کام کئے ، گزشتہ حکومتوں نے نہیں کئے ،سندھ کے سوا تمام صوبوں کے رہائشیوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دیجارہی ہے ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہ سہولت میسر نہیں بلکہ وہاں پریمیم دینا پڑتاہے ، ہمارے ہاں یہ سہولت مفت دی جارہی ہے ،1985 کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا نیا ہسپتال قائم کررہے ہیں۔پیر کو اسلام آباد میں پمزہسپتال کے نئے شعبہ حادثات اور سیکٹر جی 13 میں 300 بیڈز کے نئے
مزید پڑھیے


رشوت دیکر حکومت بچانے پر لعنت،اللہ اچھائی کیساتھ کھڑا ہونے کا حکم دیتا، نیوٹرل رہنے کا نہیں:وزیراعظم

پیر 21 مارچ 2022ء

اسلام آباد؍مالاکنڈ ( خبر نگار خصوصی؍ 92نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانے والے واپس آجائیں، انہیں معاف کردوں گا۔گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ضمیروں کا سودا ہورہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے ۔عمران خان نے کہا تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے کہتا ہوں میرے جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے ہیں، پارٹی کا سربراہ ایک باپ کی طرح ہوتا ہے ، واپس آجائیں میں معاف کرتا ہوں، سب جانتے ہیں آپ اگر
مزید پڑھیے



14منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تک تمام واپس آجائینگے :وزیراعظم کی پیشگوئی

اتوار 20 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ جن ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں نورعالم خان، افضل ڈھانڈلہ، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض، رانا قاسم نون، احمد حسین ڈیہڑ، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط سلطان، عامر طلال گوپانگ، خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، رمیش کمار، وجیہہ قمر اور نزہت پٹھان شامل ہیں۔ نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی اور ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے زیر
مزید پڑھیے


اوورسیزپاکستانی سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع سے فائدہ اٹھائیں:وزیر اعظم

جمعه 18 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی شوکت اللہ بھٹی، فیض اللہ کموکہ، صوبیہ کمال ، نوشین حامد، ملیکہ بخاری، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمی ریاض اور منورہ بی بی شامل تھے ۔ ارکان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے سنٹرل بزنسن ڈسٹرکٹ( سی بی ڈی )
مزید پڑھیے


نمبر زپورے ، اپوزیشن کو شکست دینگے، قوم چوروں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو: وزیراعظم

جمعرات 17 مارچ 2022ء
اسلام آباد،سوات (سپیشل رپورٹر،مانیٹر نگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سب چور اکٹھے ہوگئے لیکن کپتان ایک گیند سے تین وکٹیں لے گا، تین چوہوں نواز شریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کے کرپٹ ٹولے کا شکار کرکے دکھاؤں گا ۔ سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونے پر صبح میں نے اٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، ہم تین سال سے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد کی منظوری کیلئے کوشش کررہے تھے ، فضل الرحمان 30 سال سے ہر
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کو عوامی اعتماد حاصل،اتحادی کہیں جارہے نہ ہماری حکومت:وزیراعظم

منگل 15 مارچ 2022ء

اسلام آباد ( سید نوید جمال ؍ سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہی نہیں پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہو گی،اتحادی کہیں جارہے ہیں نہ ہماری حکومت۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت منعقد ہواجس میں تحریک عدم اعتماد ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور اپوزیشن کی جانب سے جاری جوڑ توڑ کی سرگرمیوں پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کمیٹی کے شرکا
مزید پڑھیے


آلو ، ٹماٹر کی قیمت جاننے سیاست میں نہیں آیا:عمران خان

پیر 14 مارچ 2022ء
اسلام آباد، حافظ آباد( خبر نگار خصوصی ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے میں آلو، ٹماٹر کی قیمت جاننے کیلئے سیاست میں نہیں آیا، نوجوانوں کو ایک قوم بنانے کیلئے سیاست میں آیا، ہم نااہل ہوتے تو دنیا ہماری پالیسی کی تعریف نہ کرتی، حکومت گرانے کیلئے تین چوہے نکلے ہیں یہ خود شکار ہونگے ۔ حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تحریک انصاف نے جو کام کئے وہ70سال میں نہیں ہوئے ، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی کہ جو کچھ میں چاہتا تھا
مزید پڑھیے








اہم خبریں