Common frontend top

عمران خان


پارٹی سے غداری پر چارہ جوئی کرینگے :وزیر اعظم، ارکان کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگ اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیدیا

اتوار 13 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف چارہ جوئی کرینگے ۔اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے ۔تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کوشکست ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں وزیر بحری امور علی حیدر زیدی،پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔کپتان نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں دس لاکھ لوگ اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیدیا۔ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں حتمی پروگرام ترتیب دیدیا گیا،وزیراعظم نے اسلام آباد
مزید پڑھیے


پہلے عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ ، سب کا حساب چکتا کر وں گا:وزیراعظم

جمعه 11 مارچ 2022ء

اسلام آباد،لاہور(92نیوزرپورٹ ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود ، حماداظہر، فرخ حبیب کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا میں اوچھے
مزید پڑھیے


وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد ، لاہور (خبرنگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں )متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس پر 86 ارکان کے دستخط ہیں،قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن بھی جمع کرادی گئی ۔ (ن) لیگ کے رہنما ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب ، رانا ثنااﷲ ، پیپلز پارٹی کے نوید قمر، شازیہ مری جبکہ جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی اور عالیہ کامران تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے سپیکر چیمبر پہنچے تو سپیکر موجود نہیں تھے ۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اسوقت
مزید پڑھیے


حکومت کہیں نہیں جا رہی، مزید تگڑی ہوگی؛ اپوزیشن کو ایسی شکست دینگے 2028 تک اٹھ نہیں سکے گی: وزیر اعظم

بدھ 09 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی اور ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028ء تک نہیں اٹھ سکیں گے ۔وزیر اعظم نے ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ مزید تگڑی ہوکر آئے گی، میں خوش ہوں کہ یہ ان کی آخری واردات ہوگی اور ہم ان کو ایسی شکست دیں گے کہ یہ 2028 تک نہیں اٹھ سکیں گے ۔انہوں نے کہا اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی
مزید پڑھیے


مقدمات بھگتنے والے لوٹی دولت سے انقلاب نہیں لاسکتے :وزیراعظم

منگل 08 مارچ 2022ء

اسلام آباد( سپیشل رپورٹر؍92 نیوز رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی، گورنرز اور وفاقی وزراء شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمانی امور سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں کمیٹی کو ناراض حکومتی رہنماؤں سے رابطوں
مزید پڑھیے



عدم اعتماد ناکامی پر اپوزیشن نتائج کیلئے تیارر ہے :وزیراعظم

پیر 07 مارچ 2022ء

میلسی(نامہ نگار،92نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کیلئے مزید 500 ارب روپے مختص کرنے اور اسے الگ صوبہ بنانے کیلئے جلد قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان انہوں نے میلسی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں کیا۔ جلسہ گاہ میں کارکنان اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیراعظم نے کہا عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پٹرول پر10 روپے اوربجلی پر5 روپے کم کیے اسلئے کہ اس بار ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ،جس قدر ٹیکس جمع ہوتا رہے گا عوام کو ریلیف
مزید پڑھیے


ہوم ورک مکمل، نمبر گیم پوری؛ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے : وزیراعظم

اتوار 06 مارچ 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ، 92 نیوز رپورٹ، صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے اور نمبر گیم پوری ہے ۔ وزیراعظم سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصراﷲ دریشک شامل تھے ۔ ملاقات میں وفاقی وزرا بھی موجود تھے ۔ذرائع نے بتایا ملاقات کے دوران ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا ارکان پراعتماد رہیں،سب کچھ ٹھیک ہے ، تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے ، نمبر گیم پورے ہیں۔ اس دوران
مزید پڑھیے


پاکستان، ازبکستان میں 9معاہدوں پردستخط: سکیورٹی، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعه 04 مارچ 2022ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ،92نیوز رپورٹ ،اے پی پی) پاکستان اور ازبکستان نے سکیورٹی ، اقتصادی، تجارتی، سائنس، تعلیم، انفارمیشن اور مذہبی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور ٹرین رابطوں پر اتفاق کیا ہے ،ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں 9 ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ، تقریب میں وزیراعظم اور ازبک صدر بھی شریک ہوئے ۔وزیراعظم ہائوس میں ازبک صدر کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات
مزید پڑھیے


قوم سے وعدہ جتنا ٹیکس دینگے نچلے طبقے پر لگاؤں گا: عمران خان

جمعرات 03 مارچ 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ جتنا ٹیکس دینگے نچلے طبقے پر لگاؤں گا،نظریہ پاکستان پر عمل نہ ہونے کی وجہ آگے نہیں بڑھ سکے ، طاقتور کو معافی اور کمزور کو سزا دینے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے ، جس قوم میں انصاف نہیں ہوتا ہو تباہ ہو جاتی ہے ، آئندہ سال تک 45لاکھ خاندانوں کواپنے کاروبار شروع کرنے ، گھروں کی تعمیر کے لئے ایک ہزارارب روپے کے بلاسودقرضے فراہم کئے جائیں گے ، رواں ماہ کے آخر تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ
مزید پڑھیے


عدم اعتماد کی باتیں افسانہ: وزیراعظم کیساتھ ڈٹ کرکھڑے رہینگے : چودھری برادران

بدھ 02 مارچ 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ؍خبرنگار خصوصی؍ وقائع نگار؍92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چودھری و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ شافع حسین، راسخ الٰہی، منتہا اشرف اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں