Common frontend top

عمران خان


آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو3 سال مکمل، مذاکرات کو کبھی کمزوری نہیں سمجھنا چاہئے :وزیراعظم

پیر 28 فروری 2022ء

اسلام آباد ، لاہور ( خبر نگار خصوصی، نیوزایجنسیاں)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو3 سال مکمل ہو گئے ،27 فروری2019 ء کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورمائوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر پھر تاریخ رقم کر دی تھی، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جبکہ پائلٹ ابھی نندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اسے چائے پلا ئی گئی جو ’’فنٹاسٹک ٹی‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی۔ بعد ازاں ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت چھوڑ دیا گیاتھا۔بھارتی ونگ کمانڈر کی وردی، طیارے کی باقیات اور چائے کا
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات کے بعد اپنے وفد سے یوکرین ایشو پر مشاورت، پاکستان میں بھی متعلقہ اداروں سے رابطے

جمعه 25 فروری 2022ء

ماسکو (92 نیوزرپورٹ؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 3گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط تھی۔ملاقا ت کے بعدروسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے علاقائی اورعالمی امورپروسیع مشاور ت کی گئی۔دونوں رہنمائوں میں حالیہ مہینوں کے دوران ٹیلیفون پرہونیوالی بات چیت کابھی تذکرہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے کہادوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتارہیگا،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کومزیدگہرا
مزید پڑھیے


تنازعات کا حل: وزیراعظم کی مودی کو ٹی وی مباحثے کی پیشکش

بدھ 23 فروری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنازعات کے حل کے لئے ٹی وی پر مباحثے کی پیش کش کردی۔وزیراعظم نے روسی ٹی وی ’’آر ٹی‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹی وی پر براہ راست مباحثہ کرنا چاہتا ہوں، اگر برصغیر کے ایک ارب سے زیادہ لوگ مباحثے سے اپنے تنازعات حل کرلیں تو کیا ہی اچھا ہو۔پاک بھارت مسائل پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم تمام ملکوں سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، حکومت میں آتے ہی بھارت کو مذاکرات کی
مزید پڑھیے


پیکا آرڈیننس پر تنقید بلاجواز قرار، اب اپوزیشن کو کہتا ہوں ’’گھبرانا نہیں‘‘:وزیراعظم

منگل 22 فروری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں دورہ ویسٹ انڈیز جانے سے قبل اپنی ٹیم کو کہتا تھا ’گھبرانا نہیں‘، جب ہم نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہوچکا تھا، اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا، وہ تھا ’گھبرانا نہیں ‘۔انہوں نے کہا میں اپنی کابینہ کو بھی بار بار کہتا ہوں کہ ’گھبرانا نہیں ‘ اور اب اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ ’گھبرانا نہیں ہے ‘۔اسلام آباد میں قومی ای تجارت پورٹل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے
مزید پڑھیے


عمران کی بیجنگ اولمپکس میں شرکت، دورہ روس کی بازگشت چہارسو چھاگئی: واشنگٹن ٹائمز

اتوار 20 فروری 2022ء
واشنگٹن( ندیم منظور سلہری سے ) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی 2022ء کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر روس کے دورے کی بازگشت ہر طرف چھائی ہوئی ہے ، وہ ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں نہ صرف چینی صدر شی جن پنگ نے سرمائی اولمپکس کیلئے مدعو کیا تھا بلکہ گزشتہ دسمبر میں جمہوریت کے موضوع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی دعوت دی تھی۔ عمران خان اس وقت بیجنگ
مزید پڑھیے



مثبت تنقید کو حکومت کیلئے بہترسمجھتا ہوں:وزیراعظم

جمعه 18 فروری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کوئی قانون سے بالا تر نہیں ،کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبہ سے ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہورہاہے ، اگر مثبت تنقید کی جائے تواسکو حکومت کیلئے بہتر سمجھتاہوں۔ وزیراعظم سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیازاللہ نیازی نے ملاقات کی۔ اس موقع پراٹارنی جنرل بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم کو سینئر صحافی محسن بیگ ،نورمقدم اور اسامہ ستی قتل کیسز پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا حکومت کے اچھے کاموں کو بھی کچھ لوگ منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے غلط پیش
مزید پڑھیے


عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر شاباش ، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتیں گے : وزیراعظم

جمعرات 17 فروری 2022ء

لاہور،اسلام آباد ( وقائع نگار ،92نیوز رپورٹ ، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بہترین پیشرفت پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوشاباش دی اور منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔وزیراعظم ایک روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہور پہنچے ۔ انہوں نے لاہور میں مصروف دن گزارا ۔وزیراعظم سے وزیر اعلی عثمان بزدار ،وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے ۔وزیراعظم کو صوبے کے سیاسی اورانتظامی امور،امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی
مزید پڑھیے


ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچنے والے ہیں؛ دنیا افغان حکومت کو تسلیم کرے ، پاکستان اکیلے نہیں کرسکتا: وزیراعظم

بدھ 16 فروری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف سٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے ، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے ، دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہو گا، 22 کروڑ آبادی کو رسمی معیشت کا حصہ بنا کر اثاثہ بنایا جا سکتا ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے ، حکومت مشکل وقت میں معاشرے کے غریب طبقات کی براہ راست مدد کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو ملک کے پہلے
مزید پڑھیے


کالاباغ ڈیم کیلئے سندھ کو قائل کرنا ہوگا،چودھری برادران پر مکمل اعتماد:عمران خان

منگل 15 فروری 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چودھری برادران پر پورا اعتماد ہے ، ہم گھبرانے والے نہیں ، گھبرائے ہوئے وہ ہیں جنہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت کاخیال آگیا ،کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے پہلے سندھ کے عوام کو مطمئن کرنا پڑے گا، ہم آئندہ انتخابات کے بجائے مستقبل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا جب درآمدی ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی تو اس کی قیمت زیادہ ہی ہوگی اور عوام پر بوجھ
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر کے حل تک جنگ کا خطرہ ختم نہیں ہوسکتا:وزیراعظم

پیر 14 فروری 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے ، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔سابق سفارتکاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2019ء میں کورونا کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا، جس کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چینی قیادت سے ملنے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے تھے ، افغانستان پر چین
مزید پڑھیے








اہم خبریں