Common frontend top

عمران خان


وزیراعظم کا شہریوں کی 2.48لاکھ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

اتوار 13 فروری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے شہریوں کی دوبارہ شکایات پر 2 لاکھ 48 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا، شکایات کو نظر ثانی کے لئے مجاز اعلیٰ افسران کے حوالے کیا جائے ۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں اور وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات پرنظر ثانی کے ذمہ دار ہوں گے ۔وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار
مزید پڑھیے


10وفاقی وزارتوں کیلئے تعریفی اسناد؛ سزاو جزا کے بغیر نظام کامیاب نہیں ہوسکتا : وزیراعظم

جمعه 11 فروری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں اصلاحات کے بعد بیوروکریسی کے پاس کام نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں، گورننس کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے ، جزا و سزا کے بغیر کوئی بھی سسٹم کامیاب نہیں ہو سکتا، مسائل کے حل کیلئے غیرروایتی سوچ اور طرزعمل اختیار کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہا آئندہ تقریب کے انعقاد سے قبل بہترین کارکردگی کا
مزید پڑھیے


امریکہ نے پاکستان کو استعمال کیا:عمران خان

جمعه 11 فروری 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرملکی امداد بند ہونے سے افغانستان میں بڑا سانحہ ہوسکتا ہے ، امریکیوں نے افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں، میں نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔چین کی فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ایرک لی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے ، کرپشن سے ملک غریب ہوتے ہیں، سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا تھا جو ملک طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے
مزید پڑھیے


دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم: وزیراعظم، رینجرز، ایف سی کی تنخواہیں 15فیصد بڑھانے کا اعلان

بدھ 09 فروری 2022ء
اسلام آباد؍ نوشکی(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے جوان اکیلے نہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ، پوری قوم میں یہ اعتماد ہے کہ کسی قسم کی دہشت گردی پاکستان میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کا جلسے کرنے کا فیصلہ،دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو مان رہی، اپوزیشن ہوا میں باتیں کر رہی:وزیراعظم

منگل 08 فروری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسوں کے پلان کی منظوری دیدی۔عمران خان کے زیرصدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور کے پی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسوں کے پلان کی منظوری دی اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی۔وزیراعظم نے سی ای سی کمیٹی کوبطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔عمران خان نے ہدایت
مزید پڑھیے



وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات،معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق،ازبک صدر سے بھی ملے

اتوار 06 فروری 2022ء

بیجنگ (اے پی پی)پاکستان اور چین نے باہمی معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق اور کثیر جہتی سٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کیلئے پاک۔چین کمیونٹی کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چین اور پاکستان کے علاقائی روابط اور افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اوربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہوئے کشمیری عوام کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کی جانب
مزید پڑھیے


پاکستان چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھتا رہے گا: وزیراعظم، بیجنگ پہنچ گئے

جمعه 04 فروری 2022ء
اسلام آباد، بیجنگ (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان چین کے چارروزہ سرکاری دورے پرچین پہنچ گئے ۔بیجنگ ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ، چینی سفیر اور پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ شوکت ترین ، وزیر پلاننگ اسدعمر ، مشیر قومی سلامتی معید یوسف،مشیرتجارت اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور بھی وزیراعظم کیساتھ وفد کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، عمران خان بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت
مزید پڑھیے


کرپشن خاتمہ کیلئے قوم کوساتھ دینا ہوگا:وزیر اعظم، تاحیات نااہلی ختم کرنے کی درخواست پر برہم

بدھ 02 فروری 2022ء
بہاولپور، سمہ سٹہ ،احمد پور شرقیہ (نامہ نگاران، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی پیروی کرتے ہوئے موجودہ حکومت قانون کی بالادستی کی حامل فلاحی ریاست کے قیام کیلئے کوشاں ہے ، کرپشن کے خاتمہ کیلئے قوم کوساتھ دینا ہوگا،جب تک قوم ساتھ نہیں دیگی قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوسکتی جبکہ وزیراعظم نے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحیات نااہلی ختم کرنے کی درخواست پر برہمی کااظہار بھی کیا۔ بہاولپور ڈویژن میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے
مزید پڑھیے


وزیراعظم سے نواب بہاول عباسی کی ملاقات ،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منگل 01 فروری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،92نیوزرپورٹ ) جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل، تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نواب بہاول عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہاول عباسی آئندہ بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے ۔بعدازاں وزیراعظم سے این اے 95کے ارکان اسمبلی عطااللہ شادی خیل، احمدخان نیازی، سلیم گل، جمال
مزید پڑھیے


اسلامو فوبیا ناقابل قبول :جسٹن ٹروڈو، ملکر خاتمہ کرناہوگا: عمران خان

پیر 31 جنوری 2022ء

اسلام آباد،اوٹاوا(خبر نگار خصوصی،92 نیوزرپورٹ،خصوصی نیوز رپورٹر، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے ۔گزشتہ روزسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ۔ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے ۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کیلئے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس اقدام کے تحت اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ہم ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرینگے ۔علاوہ ازیں کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا کے ہائوسنگ
مزید پڑھیے








اہم خبریں