Common frontend top

عمران خان


مغرب مسئلہ کشمیر پر جان بوجھ کر خاموش ہے :وزیراعظم

اتوار 30 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 سال بعد افغانستان میں امن کا موقع ملا، 4 کروڑ افغانوں کو فوری امداد کی سخت ضرورت ہے ، مغربی طاقتیں بغیر کسی حل کے افغانستان کو ایسے ہی نہیں چھوڑ سکتیں، پاکستان میں اس بات پرمکمل اتفاق ہے کہ ملک کی قومی ترقی کے لئے سی پیک ناگزیرہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو چینی میڈیا کو انٹرویو اور ایک مضمون میں کیا ۔وزیر اعظم نے کہا میں اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ہفتے کے اختتام پر دورہ چین کا منتظرہوں، پاکستان کے عوام اور
مزید پڑھیے


نظام انصاف میں اصلاحات؛ ہم نے کام کردیا، اب عدلیہ، وکلا کی ذمہ داری: وزیراعظم

جمعه 28 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور کو قانون کا تابع بنانا جہاد ہے ، مدینہ کی ریاست میں قانون کے سامنے سب برابر تھے ،انصاف کے نظام میں اصلاحات کا مقصد عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا اور طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہے ، فوجداری نظام میں اصلاحات قانون کی حکمرانی کی طرف ایک بڑا قدم ہے ،حکومت نے اپنا کام کردیا ، اب عدلیہ اور وکلا فوجداری قوانین اور نظام انصاف میں اصلاحات پر عملدرآمد کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات
مزید پڑھیے


اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلاکر اپنے لئے سیاسی ماحول بنارہیں: وزیراعظم،ولی عہد ابوظہبی کا فون،لاہور دھماکے کی مذمت

منگل 25 جنوری 2022ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی؍ صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہم احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لئے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اس موقع پروزیراعظم نے کہا مجرموں سے ڈیل یا مفاہمت قوم سے غداری کے مترادف ہے ۔وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں، کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔معاون خصوصی احتساب و
مزید پڑھیے


اپوزیشن کا احتساب جہاد، شہبازشریف قومی مجرم؛ اقتدارسے نکلاتو زیادہ خطرناک ہونگا:وزیراعظم

پیر 24 جنوری 2022ء

اسلام آباد(92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے شہبازشریف کو قومی مجرم،اپوزیشن کے احتساب کو جہادسمجھتا ہوں، حکومت سے باہر آ گیا توزیادہ خطرناک ہوں گا،سڑکوں پرنکل آیاتو ان کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہااپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی ، کوئی این آر او نہیں دینا، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے ،دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے ، مشرف نے ملک پر مارشل لا سے زیادہ ظلم
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی ایک بارپھر افغانستان کی مددکیلئے اپیل، 13 ارکان کانگریس نے بھی بائیڈن کو خط لکھ دیا

اتوار 23 جنوری 2022ء
اسلام آباد، واشنگٹن (سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ ، نیوزایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بارپھر عالمی برادری سے ہنگامی بنیادوں پر افغانستان کی مددکیلئے اپیل کردی۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا عالمی برادری کیلئے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کے متفقہ طور پر اپنائے گئے پرنسپل آف رسپانسبلٹی ٹو پروٹیکٹ (پی 2 پی)کے تحت بھوک و فاقہ کشی کے دہانے پر کھڑے لاکھوں افغانوں کو فوری انسانی ریلیف کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعظم نے گورڈن برائون کے فنڈکے مطالبے کا بھی خیرمقدم کیا ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیساتھ
مزید پڑھیے



عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہورہی، شریف فیملی مافیا ، مقابلہ کرنا ہے : وزیراعظم

جمعه 21 جنوری 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش میں ہے ۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے ۔اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے ، ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی
مزید پڑھیے


کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے، معاشی سرگرمیوں کے منافی اقدامات نہیں کرینگے : حکومت

بدھ 19 جنوری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وفاقی کابینہ نے اومی کرون سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن مکمل کرنے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرے گی جس سے کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے ،کابینہ نے حکومتی ممبران اور وفاقی وزراء کو پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کابینہ نے بجلی چوری کرنے والے عناصر اور محکموں میں موجود ان کی معاونت کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران
مزید پڑھیے


وزیراعظم کا ولی عہدابوظہبی کوفون، حوثیوں کے حملے کی مذمت: امارات کیساتھ اظہاریکجہتی

بدھ 19 جنوری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ریاست ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ کیا اور حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی اور امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے زیرصدارت ملک میں ہوابازی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ہوابازی کے شعبے میں خدمات کے بہترین معیار کو یقینی بنانے
مزید پڑھیے


وزیراعظم، روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ؛تعاون بڑھانے ، قریبی رابطوں پر اتفاق

منگل 18 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اپنے مابین ہونے والی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے روس کے صدر کی طرف سے دیئے گئے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حضور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا وہ جنرل اسمبلی
مزید پڑھیے


منی بجٹ، سٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور: پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم ، وزیردفاع میں گرماگرمی: ذرائع

جمعه 14 جنوری 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،خبر نگار خصوصی ،92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے قومی اسمبلی میں عددی اکثریت پھر ثابت کردی،اپوزیشن منی بجٹ روکنے میں ناکام ہوگئی، فنانس ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی،اپوزیشن کی تمام ترامیم مستردکردی گئیں، سٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی منظور کرا لیا گیا۔قومی اسمبلی کا اہم اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ وزیراعظم کی آمدپرحکومتی ارکان نے ڈیسک بجاکراستقبال کیا،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری و دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے 12،12 ارکان غیر حاضر رہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں