Common frontend top

عمران خان


پاکستان اب بھی سستا، مافیاز نے افراتفری پھیلائی:وزیراعظم

بدھ 12 جنوری 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے 14 ویں انٹرنیشنل چیمبرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی سستا ملک ہے ، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ، منی بجٹ کا عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا انڈسٹری لگانے کیلئے زمین بہت مہنگی ہوتی ہے ، ہم انڈسٹری لگانے کیلئے زمین لیزپرفراہم کرینگے ، صنعتیں لگانے کیلئے سرکاری اراضی لیزپردینے کا فیصلہ کیا ہے ،کوشش کر رہا ہوں مدینہ کی ریاست لوگوں کی زندگیوں میں آجائے ۔انہوں نے کہا جب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ
مزید پڑھیے


انکوائری کمیٹی سانحہ مری کے حقائق جلد سامنے لائے ،سیاحت بڑھ گئی، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ،بہتری لانا لازمی:وزیراعظم

منگل 11 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍؍ صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ مری پر تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد حقائق سامنے لائے ، ریسکیو آپریشن میں فوج کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔پیر کو وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، سانحہ مری پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم، پنجاب حکومت کی3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل: صدر و دیگرسیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

اتوار 09 جنوری 2022ء

اسلام آباد ،لاہور (سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ، نمائندہ خصوصی سے ، کامرس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ٹویٹ میں وزیراعظم نے مری میں طوفانی برفباری سے سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرغمزدہ ہوں،غیرمعمولی برفباری اوربغیرموسم دیکھے عوام کی بڑی تعدادکی آمدپرضلعی انتظامیہ تیارنہیں تھی،ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے سخت قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے ۔پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری کے سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیااورعوام سے
مزید پڑھیے


کھاد ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا؛حکومت کے 3 سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں : وزیراعظم

هفته 08 جنوری 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں کیونکہ ہمیں بہت بڑا گردشی قرضہ، برآمدمخالف پالیسیاں، غیرمستحکم مالی حالات، کم مسابقتی کاروباری ماحول اور نجی شعبے کیلئے مراعات کی کمی کی پالیسیاں ورثے میں ملیں۔میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ادائیگیوں کے توازن کے بدترین بحران، کووِڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات، عالمی منڈی میں اجناس کی بلند قیمتوں اور افغانستان میں انسانی بحران کے پاکستان پر بالواسطہ اور بلالواسطہ اثرات کے باوجود شرح نمو اب
مزید پڑھیے


احتساب نہ ہونا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی:وزیراعظم

جمعه 07 جنوری 2022ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے ، حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر 5 سال پورے کرے گی، آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لے آئے ،آرمی چیف کو مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر کافی دور ہے ، فوجی قیادت کیساتھ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا
مزید پڑھیے



وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو قائمہ کمیٹیوں میں پیش ہونے سے روک دیا، پی اے سی کابذریعہ خط طلبی کا فیصلہ

جمعه 07 جنوری 2022ء
اسلام آباد( وقائع نگار،نیوزایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو کسی بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا جبکہ پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے جاوید اقبال کو خط کے ذریعے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی اے سی رانا تنویرنے کہا چیئرمین نیب کو ہر صورت آنا چاہیئے تھا۔پی اے سی ارکان نے چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیااور چیئرمین نیب کے خط کو مسترد کردیا۔جمعرات کو رانا تنویر کی زیر صدارت پی اے سی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب بریفنگ کیلئے پیش نہ ہوئے ،
مزید پڑھیے


اپوزیشن کے جعلی بیانیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے :وزیراعظم

منگل 04 جنوری 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران نے وفاقی وزراء اور پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کے پراپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور اپوزیشن رہنماؤں کی کرپشن کو اجاگرکرنے کی ہدایت کردی۔پیر کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے بریفنگ میں کہا اپوزیشن منی بجٹ کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، اس حوالے سے عوام کو اصل حقائق بتانا ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور آئندہ مہینے مہنگائی مزید کم ہو گی۔ترجمانوں
مزید پڑھیے


کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ؛ بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے : وزیر اعظم

پیر 03 جنوری 2022ء
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی،92 نیوزرپورٹ ، نیوزایجنسیاں ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کرپشن مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، بد قسمتی سے بدعنوان قیادت کرپشن کو قابلِ قبول بنا دیتی ہے ، معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کیخلاف لڑنا ہو گا۔ وزیر اعظم نے اتوار کو قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاست مدینہ ، اسلام ، معاشرہ اور اخلاقی بیداری کے موضوع پر آن لائن مکالمے کی دوسری نشست کی میزبانی کی ۔ وزیرِ اعظم نے کہا مسلم نوجوانوں کو بہت دبائو اور چیلنجز درپیش ہیں،پاکستان سمیت زیادہ تر معاشرے
مزید پڑھیے


انصاف ،قانون کی حکمرانی سے قومیں ترقی کرتی ہیں: وزیراعظم

اتوار 02 جنوری 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے غریب اور امیر کیلئے الگ قوانین ہونے پر قومیں تباہ ہوئیں،انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔وزیراعظم نے عالمی سکالرزکے ساتھ آن لائن مکالمہ کرتے ہوئے کہا وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو،صرف وہی قومیں زندہ رہتی اور آگے بڑھتی ہیں جہاں ان کی حدود میں قانون کی حکمرانی قائم ہو۔ خاتم النبیین حضرت محمدﷺ نے مسلمانوں کو عظیم قوم بنانے کیلئے معاشرے کی اخلاقی قدروں کو بلندکیا۔ نبی کریمؐ نے فرمایا اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اﷲ عنہا) بھی
مزید پڑھیے


لاہور میں ’ ’نیا پاکستان صحت کارڈ‘ ‘منصوبے کا افتتاح: پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے :وزیراعظم

هفته 01 جنوری 2022ء

لاہور ، اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ، سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں’ نیا پاکستان صحت کارڈ ‘ منصوبے کا افتتاح کردیا،گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کوئی ایشین ٹائیگر مدینہ کی ریاست کا مقابلہ نہیں کر سکتا،جب میں برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھی، فلاحی ریاست وہ ہوتی ہے جو لوگوں کی مدد کرتی ہے ، فلاحی ریاست ایک عام آدمی کی بنیادی ضروریات پوری کرتی ہے ، وہ یہ نہیں چاہتی خاص طبقہ ترقی کرے ،وہ چاہتی ہے سب ترقی کریں،یہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں