Common frontend top

فیصل آباد


پنجاب بھر میں قبضہ ما فیا کیخلاف گرینڈآپریشن کا فیصلہ

جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب حکومت نے صو بہ بھر میں قبضہ ما فیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب بھر میں قابضین سے واگزار کرائی جانیوالی سر کاری ارا ضی کے معاملات کو دیکھنے کیلئے خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں صو بہ بھر میں سر کاری ارا ضی پر قابضین کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں بتایاجا ئے کہ مذکورہ سر کاری زمین پر یہ عناصر کب سے قابض ہیں اور انکو کون
مزید پڑھیے


طلا ل اور خاتون ایم این اے منظر عام سے غائب

منگل 29  ستمبر 2020ء
فیصل آباد (92 نیوزرپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خاتون ایم این اے کے تنازع پر فریقین گزشتہ روز سے منظرعام سے غائب ہوگئے ، دونوں پولیس کی پہنچ سے بھی دور ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تاحال کسی فریق کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی، مرکزی قیادت معاملے کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہے ، طلال اور خاتون ایم این اے پارٹی قیادت کے دباؤ پرصلح کر چکے ہیں، مریم نواز کی ہدایت پر دونوں لیگی رہنما اسلام آباد پہنچ چکے ، مریم نواز نے کہا کہ طلال اور خاتون ایم
مزید پڑھیے


عائشہ رجب اسلام آبادپہنچ گئیں، طلال چودھری بھی بلیوایریا کے ہسپتال منتقل: پولیس بیان ریکارڈنہ کرسکی

پیر 28  ستمبر 2020ء
لاہور،فیصل آباد،اسلا م آباد(سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹر،92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری تشدد کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال سے چلے گئے ۔پولیس کے مطابق ہسپتال کے عملے نے بتایاکہ طلال چودھری کوڈسچارج کردیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق طلال چودھری ہسپتال کے پچھلے دروازے سے کسی کوبتائے بغیررخصت ہوئے ،بعدمیں انکے بھائی نے ہسپتال کابل کلیئرکرایا۔ بھائی بلال چودھری کے مطابق طلال چودھری لاہورسے اسلام آبادپہنچ گئے ، انہیں بلیوایریاکے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ فیصل آباد کے اے ایس پی عبدالخالق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طلال چودھری سے ملاقات
مزید پڑھیے


طلال چودھری کو رات 3بجے تنظیم سازی کیلئے جانامہنگاپڑگیا،تشددکے بعد کی ویڈیو زبھی سامنے آگئیں

اتوار 27  ستمبر 2020ء

فیصل آباد،لاہور(سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) سابق وزیرمملکت برائے داخلہ اورن لیگی رہنماطلال چودھری نے کہا ہے مجھے تنظیم سازی کے حوالے سے رات تین بجے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ عبداللہ گارڈن کینال روڈ فیصل آبادمیں لیگی خاتون رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،قیمتی موبائل فونز ، گھڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا، اگر فون واپس مل جائے یا ملزمان کی خواتین کی کالیں چیک کی جائیں تو سارا معاملہ کھل کر سامنے آ جائیگا۔بعد ازاں طلال چودھری نے وضاحتی بیان میں اپنے پہلے بیان سے ہی مکر گئے
مزید پڑھیے


فضل الرحمن بھی آرمی چیف سے مل چکے ، ہر ہفتے ایک لیڈر بے نقاب کرونگا:شیخ رشید

جمعه 25  ستمبر 2020ء
فیصل آباد (92 نیوز رپورٹ) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیاہے کہ فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کرچکے ، اب ہر ہفتے لاہور ایک لیڈرکوبے نقاب کروں گا، بلاول بھٹوکہتے ہیں شیخ رشیدکسی میٹنگ میں ہوں گے تونہیں آؤں گا،بلاول! تم پیدابھی نہیں ہوئے تھے ، جب میں قومی سلامتی کی کمیٹیوں کا ممبر تھا،اپوزیشن استعفے دے ، ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے ،پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی ، استعفیٰ دیا تو سندھ سے حکومت بھی جائے گی، اپوزیشن استعفیٰ دے گی نہ دھرنا اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد لائے گی۔فیصل آبادمیں
مزید پڑھیے



بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،2جوان شہید: جوابی کارروائی میں دشمن کا شدیدنقصان

جمعرات 24  ستمبر 2020ء
اسلام آ،راولپنڈی،فیصل آ باد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ،خصوصی رپورٹر) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بلاشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔ پاک فوج کا جواب اتنا مؤثر اور شدید تھا کہ بھارتی فورسز کے بھارتی فورسز کو بھاری جانی و
مزید پڑھیے


انٹرمیڈیٹ نتائج: لڑکوں نے میدان مارلیا، کامیابی کا تناسب 99.43فیصدرہا

بدھ 23  ستمبر 2020ء
لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا(جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر،وقائع نگار، سٹاف رپورٹر، رپورٹر 92نیوز ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پروموشن پالیسی کے تحت 11 ویں جماعت کے تمام بچے 12ویں کلاس میں پروموٹ کر دیئے اور12 ویں جماعت کے بچے بھی پروموٹ کر دیئے گئے ۔ ایک لاکھ 64 ہزار 906بچوں نے امتحان کے لیے اپلائی کیا ،1لاکھ 63 ہزار 969 پاس ہو گئے ،کامیابی کا تناسب 99.43 فیصد رہا۔تمام تعلیمی بورڈز نے رواں سال انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو پوزیشنز کے بجائے گریڈز دئیے ہیں۔ 880 یا اس سے زیادہ نمبر لینے
مزید پڑھیے


دریائے چناب کے پانی سے کھڑی فصلیں تباہ، زمینی رابطہ منقطع: ریسکیو آپریشن جاری

جمعرات 10  ستمبر 2020ء
اوچ شریف، سکھر ،سجاول ،لاہور،فیصل آ باد (نامہ نگار، این این آئی، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، خصوصی رپورٹر )دریائے چناب کے سیلابی پانی سے کھڑی فصلیں تباہ ، ، زمین رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ امدادی ٹیمیوں کی طرف سے آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ، دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی ، سکھر بیراج پر اونچ درجے کے سیلاب کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے چناب ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے
مزید پڑھیے


6ستمبر، فوج نے دشمن کے ارادوں کو ملیا میٹ کیا:قاسم سوری

پیر 07  ستمبر 2020ء
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آج کے تاریخی دن دشمن نے حملہ کیا اور ہم نے ارادوں کو ملیا میٹ کر دیا، وطن کے لیے جان کا نذرانہ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے اور 30 سال سے ملک کو کنگال کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے ، فضل الرحمٰن پہلے بھی دھرنا دے چکے ، دوبارہ شوق پورا کرلیں، جہانگیر ترین ہمارے ساتھی مگر شوگر سکینڈل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہ سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے
مزید پڑھیے


پولیس مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ،نااہل افسر پریشان

اتوار 06  ستمبر 2020ء
لاہور، فیصل آباد(میاں رؤف،گلزیب ملک) پولیس فورس کی کارکردگی کو حقیقی معنوں میں فعال بنانے کی غرض سے مانیٹرنگ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اہم ترین فیصلے کے بعد گشت ڈیوٹی کے نام پر دفتری اوقاف میں غائب ہو جانے والے ، ایف آئی آرکا اندراج بروقت ہونے یا نہ ہونے ، مقدمات کو التوا کا شکار بنانے والے ملازمین اور افسروں کی نیندیں اڑ گئیں،اب ایک کلک پر مانیٹرہونگے ۔ ذرائع نے بتایاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں جہاں مقدمات التوا کا شکار ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں تو وہیں پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں