Common frontend top

فیصل آباد


2013ء تا 2020ئ: اڑھائی لاکھ سرکاری ملازمین کا بغیر این اوسی بیرون ملک دوروں کا انکشاف

هفته 01  اگست 2020ء
فیصل آ باد(گلزیب ملک )7سال کے دوران اڑھائی لاکھ سر کاری ملازمین کے این او سی کے بغیر بیرون ملک دوروں کا انکشاف ہوا ہے ۔ان ملازمین کی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے ۔ممکنہ طور پر پیڈا ایکٹ کے تحت کا رروائی کی جا ئے گی ، سر کاری ملازمین کی اکثر یت نے ایسے ممالک کا رخ کیا جہاں لوگ صرف سیر وتفریح کیلئے جا تے ہیں ، یکم جنوری 2013ء سے رواں سال تک مجموعی طور پر 2 لاکھ41 ہزار25 سر کاری ملازمین نے بیرون ملک کا رخ کیا ، جن میں سے کراچی ائیر پورٹ سے ایک
مزید پڑھیے


بینکنگ محتسب پاکستان، اہم عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2020ء
فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان میں ایڈوائز سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھرتیاں کئے جانیکا فیصلہ کرلیاگیا ، بھرتیوں کے سلسلہ میں محکمانہ کا رروائی کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔ عدالتی ذرا ئع کے مطابق اس وقت بینکنگ محتسب پاکستان میں ایڈوائزر ،ڈپٹی ڈا ئریکٹر ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ،آ فس اسسٹنٹ اور دیگر اسامیاں خا لی ہیں جسکی وجہ سے مختلف امور متاثر ہو رہے ہیں ۔ محکمانہ امور کے متاثر ہو نے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان عہدوں پر جلد از جلد بھرتیاں عمل میں لا ئی جائیں گی
مزید پڑھیے


پاکپتن: پستول چلنے سے داداپوتاجاں بحق، 3افراد کی خود کشی: خاتون، بچے سے زیادتی

هفته 25 جولائی 2020ء
لاہور،پاکپتن، قصور، فیصل آباد،حبیب آباد ، اوچ شریف ،سیالکوٹ ،قلعہ دیدار سنگھ ، راہوالی،( کرائم رپورٹر، نما ئندگان92نیو ز) پستول صاف کرتے گولی چلنے سے دادا پوتا جاں بحق ،3 افراد نے خود کشی کر لی جبکہ کہ دیگر حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ پاکپتن ،محمد نگر کے نواحی گاوّں چک شفیع میں پستول صاف کرتے گولی چلنے سے 60 سالہ قطب دین اور 12 سالہ پوتا بلاول جاں بحق ، قصور،حبیب آباد کے قریب غلہ منڈی پتوکی میں ٹرک ٹھیک کرتے دو مکینک نبیل اور افتحار ٹرک چلنے سے نیچے آکر
مزید پڑھیے


کرکٹر سعید اجمل کھانے بنانے کے بھی ماہرنکلے

جمعرات 23 جولائی 2020ء
فیصل آباد (شہناز محمود )سپن جادوگر اوردوسرا کے ماہر سابق قومی کرکٹر سعیداجمل کھانے بنانے کے بھی ماہر نکلے ۔ سابق کرکٹرنے لاک ڈائون کے دوران گھر میں مختلف کھانے بنا کر اہلخانہ کے دل جیت لئے ۔گلبرک کالونی فیصل آباد کے رہائشی سعید اجمل نے بڑی عید کا چٹپٹا مینیو تیار کر لیا ہے ۔ بیوی بچوں کی فرمائش پر عید کے پہلے روز مٹن اچار کڑاہی اور پشاوری شنواری پکائیں گے ۔ دوسرے روز باربی کیو پارٹی چلے گی۔ سعید اجمل یوں تو بھنڈی توری سے لیکر تمام کھانے بنانے کے ماہر ہیں تاہم شنواری کڑاہی بنانے
مزید پڑھیے


حج کے لئے بنکوں میں جمع رقم پر50کروڑ روپے منافع

بدھ 22 جولائی 2020ء
فیصل آباد(گلزیب ملک)حج کے لئے شہریوں کی طرف سے جمع کرائی جانیوالی رقم پر50کروڑ کے قریب منافع بنکوں سے حاصل ہو گیا ہے ،شہریوں کی طرف سے پا نچ کھرب کے قریب رقم بنکوں میں جمع کرائی گئی تھی۔ریکارڈ کے مطابق حج بیت اﷲ کیلئے سر کاری اور نجی بنکوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار413 در خواستیں جمع کرائی گئی تھی جبکہ ان در خواستوں کی مد میں مجموعی طور پر 4 کھرب 9 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ54 ہزار80 رو پے بنکوں میں جمع کرائے گئے ،بنکوں کی طرف سے وزارت مذہبی امور کی انتظا میہ
مزید پڑھیے



غیر قانونی طور پریو اے ای سے عمان جانیوالے 3پاکستانی گرفتار،ڈی پورٹ

پیر 20 جولائی 2020ء
فیصل آباد(لیڈی رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے سلطنت عمان میں داخلے کی کوشش پر 3پاکستانی پکڑے گئے جنہیں گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق منصف علی، خیال محمد اور داد محمد یو اے ای سے عمان جانا چاہتے تھے ، تینوں نے جیسے ہی بارڈر کراس کرکے داخلے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز نے تینوں کو گرفتار کر لیا اور شارجہ سے نجی ایئر لائن کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا جہاں تینوں افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کرکے کارروائی کا آغاز
مزید پڑھیے


کالی گھٹائیں، تیز ہوائیں،لاہور سمیت کئی شہروں میں طوفانی بارش: چھتیں گرنے ، کرنٹ سے بچی سمیت3 جاں بحق

پیر 13 جولائی 2020ء
لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد ، ساہیوال، سرگودھا(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، لیڈی رپورٹر، خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکو مت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کالی گھٹائوں اور طوفانی ہوائوں کے بعد موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ فیصل آباد اور سرگودھا میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی اور فیڈرز بھیٹرپ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں طوفانی موسلادھار بارش ہوئی جس کے دوران 30 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
مزید پڑھیے


گھریلو جھگڑے اور معاشی حا لات ، 2 خواتین سمیت 8افراد کی خودکشی

منگل 07 جولائی 2020ء
فیصل آباد ، کندیاں ، قائد آباد (خصوصی رپورٹر ،نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے اور معاشی حا لات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 8نے اپنی زندگیوں کا خا تمہ کر لیا۔چک جھمرہ کے مرسلین کی اہلیہ فوزیہ ، جھنگ کے عمران کی اہلیہ طاہرہ ، علی ٹاون کے 25سالہ محمد ارشاد ، شاہکوٹ کے 23 سالہ شرافت ،سرگودھا روڈ نواب سٹی کے 20 سالہ ہنی اور 7ج ب کے 22 سالہ قیصر نے گھریلو جھگڑوں اور معاشی حا لات کی بناء پر زہریلی اشیاء نگل لیں جنکو اہل خانہ نے ہسپتال منتقل کیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ کندیاں محلہ مصطفیٰ
مزید پڑھیے


سرکاری سکولوں کی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل

پیر 29 جون 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) موجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا، پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا، سکول ایجوکیشن کا آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کردیا،پہلی سے دہم جماعت تک کی متعدد کتابوں کے نصاب میں تبدیلی کی گئی،پہلی سے پانچویں تک نصاب اْردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا۔سکول ایجوکیشن نے سال 2021
مزید پڑھیے


جڑانوالہ: دیرینہ دشمنی پرمسافر وین پر فائرنگ،2 بھائیوں سمیت5 افراد قتل،5 زخمی

پیر 29 جون 2020ء
جڑانوالہ،بچیانہ،فیصل آباد ،لاہور(تحصیل رپورٹر، نمائندہ 92نیوز،سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے دن دہاڑے مسافر وین پر فائرنگ کرکے دوبھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیا،موٹرسائیکل سوار ملزم فرار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی علاقہ 563 گ ب کا رہائشی ادریس اپنے بھائی عبدالرؤف اور بھانجے حسنین کے ہمراہ مسافر وین میں سوار ہو کر ننکانہ سے گھر کی جانب آرہے تھے کہ راستہ میں ننکانہ روڈ چک نمبر 562 گ ب کے قریب موٹر سائیکلوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں