Common frontend top

فیصل آباد


غیرت،جائیداد کے تنازعات،2حقیقی بھائیوں و خواتین سمیت 10افراد قتل

جمعه 29 مئی 2020ء
لاہور،فیصل آباد،واں بھچراں،جام نواز علی ، کامونکے ،سادھوکے ،ایمن آباد(کر ائم ر پو ر ٹر ، نمائندگان 92 نیوز )نامعلوم وجوہات ، جائیداد،زمین کے تنازعات اور غیرت کے نام پر 2سگے بھائیوں اور خواتین سمیت 10افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور نشتر کالونی میں برلب سڑک کوڑے کے ڈھیرسے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں بر آمدہو ئیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم خاتون کو قتل کر کے جسم کے ٹکرے کر کے پھینکے گئے ہیں پولیس نے خاتون کے دھڑ کی تلاش شروع کر دی ۔ ہربنس پورہ کے علاقے
مزید پڑھیے


لندن 277،دبئی سے 149شہری وطن واپس پہنچ گئے

جمعه 29 مئی 2020ء
اسلام آباد،فیصل آباد،پشاور(این این آئی، آن لائن)بیرون ممالک میں پھنسے مزید426 پاکستانی شہری خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے ۔گزشتہ روزپی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 786 لندن سے براستہ دبئی 277 شہری لے کراسلام آبادایئرپورٹ پہنچی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا ہیلتھ ٹیم کی جانب سے تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ تمام مسافروں کے کوائف حاصل کرنے کے بعد گھروں کو جانے اجازت دیدی گئی ۔ ہیلتھ ٹیم کے مطابق کسی بھی مسافر میں کورونا علامات نہیں پائی گئیں۔نئی ایس اوپی کے تحت خصوصی پروازوں سے آنے والوں میں صرف مشتبہ افراد
مزید پڑھیے


فیصل آباد:ڈمپر کی ٹکر سے کار میں سوارایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

جمعرات 28 مئی 2020ء
فیصل آباد،سمندری(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) فیصل آباد میں کھدر والا کے نواح میں کار اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں تین ماں بیٹوں سمیت چھ شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، حادثہ کا شکار بد قسمت خاندان لاہور جا رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ مسرت ،28 سالہ رضوان اسکا 32 سالہ بھائی اکرم، انکی والدہ 40 سالہ نگینہ ، 8 سالہ عثمان ،5 سالہ عدیل ،10 سالہ عبداﷲ ،5 الہ احسان کار میں سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے کہ 212 گ ب کے نواح میں تیز رفتار ڈمپر نے کار کو
مزید پڑھیے


کرغیزستان میں پھنسے طلبہ پاکستانی سفارتخانے سے مایوس

جمعرات 28 مئی 2020ء
فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر)کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے اپنے سفارتخانے سے مایوس ہوکرحکومت سے وطن واپسی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کردیاہے ۔محصور طلبہ کا کہنا ہے کہ کرفیو لگنے سے راشن ختم ہوگیا، گھر والے پیسے بھیج بھی دیں تو بینک سے جاکر وصول نہیں کرسکتے کیونک باہر نکلنے پر بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔ سفارتخانے کو متعدد درخواستیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ طلبہ نے حکومت سے گھروں کو واپسی کیلئے ویڈیو پیغامات بھی بھیج دیئے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کرغیزستان کی یونیورسٹیز میں کلاسز آن لائن ہیں، یونیورسٹی
مزید پڑھیے


صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر کا انتقال

بدھ 27 مئی 2020ء
لاہور، فیصل آباد (کلچرل رپورٹر، وقائع نگار خصوصی) موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز کے بل پر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کرگئے ۔ 68 سالہ اعجاز قیصر، دل ،گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے ، انہوں نے اپنی مدھر آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنائی۔اعجاز قیصر نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے بے شمار مقبول گیت اور غزلیں گائیں۔ اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر
مزید پڑھیے



چینی سکینڈل،حکومت نے فراڈ تسلیم کرلیا:رانا ثنا

اتوار 24 مئی 2020ء
فیصل آباد(صباح نیوز) سابق صو بائی وزیرقانون اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل کی نیب رپورٹ سے اصل ذمہ داروں کو عملی طور پر نکال کر حکومت نے اپنے ایک ارب روپے کے فراڈ کو ڈیڑھ ہوشیاری کے چکر میں تسلیم کرلیا ہے ۔ فیصلے کی تفصیلی رپورٹ پر اپنے 2سینئر عہدیداروں کو وعدہ معاف گواہ بنوانے والے بہت جلد حسب سابق یو ٹرن کی فضیلتیں سناتے نظر آئیں گے ۔کیونکہ سوال تو یہ تھا کہ چینی کی قیمتیں حالیہ حکومت کے ایک سالہ دور اور ہنی مون پیریڈ
مزید پڑھیے


بیرون ملک پھنسے 764پاکستانی واپس پہنچ گئے ،ایک لاکھ منتظر

جمعه 15 مئی 2020ء
لاہور، اسلام آباد،کراچی،فیصل آباد، کوالالمپور (نامہ نگار،خصوصی رپورٹر،این این آئی،92 نیوزرپورٹ)کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے ، گزشتہ روز بھی764پاکستانی امریکہ،دبئی اور سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے ،بیرون ملک پھنسے رجسٹرڈ پاکستانیوں میں اضافہ ہوگیا اوریہ تعداد1 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی۔ملائیشیا سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی خصوصی پروازوں کااعلان کردیاگیا۔لاک ڈائون کی وجہ سے امریکا میں پھنسے 218 پاکستانی مسافر کراچی پہنچ گئے ۔قومی ایئرلائن کی دو پروازوں پر دبئی سے مزید296 پاکستانی واپس پہنچ گئے ، دونوں پروازوں کے ذریعے دو پاکستانیوں کی میتیں بھی واپس لائی
مزید پڑھیے


لاہور، بھکر سمیت مختلف علاقوں سے گندم کی 18 ہزار بوریاں برآمد

جمعرات 14 مئی 2020ء
لاہور، پاکپتن، بھکر،سلانوالی،پپلاں، فیصل آ باد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگاران،خصوصی رپورٹر ) ملک بھر میں گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں سے گندم کی18 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں، گزشتہ روز لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں تین رائس ملوں پرچھاپے مارتے ہوئے مجموعی طورپر 9 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ المدینہ رائس ملز سے دو ہزار بوریاں ضبط کر کے ملز کو سیل کرتے ہوئے دوافراد کوگرفتارکرا دیا گیا ہے ، اتفاق رائس
مزید پڑھیے


729پاکستانیوں کی واپسی،48گھنٹے قرنطینہ کرنیکی شرط ختم

منگل 12 مئی 2020ء
واشنگٹن ،راولپنڈی،اسلام آباد،فیصل آباد، کراچی( ندیم منظور سلہری سے ،نامہ نگارخصوصی،وقائع نگار، صباح نیوز)امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں پھنسے سے 729 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔بیرون ملک سے واپس آنیوالوں کیلئے 48 گھنٹے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ سے یہاں پھنسے ہوئے تقریباً دو سو کے قریب افراد کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ، ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور دیگر سفارتی عملہ نے انہیں الوداع کہا، سفارتخانہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں
مزید پڑھیے


ق لیگ کے کندھے کے بغیر تبدیلی چاہتے ہیں : راناثناء اﷲ

پیر 11 مئی 2020ء
فیصل آباد، اسلام آباد، اوچ شریف، نارووال (صباح نیوز، نامہ نگار، نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے پنجاب میں ق لیگ کے کندھے کے بغیر تبدیلی چاہتے ہیں ،چودھری برادران کے خلاف نیب کی کارروائی نخرے روکنے کے لئے شروع کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ صحت عمران نیازی نے 2سال میں ہر شعبے کی طرح شعبہ صحت کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ، احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پروفاقی حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا جبکہ خود پی ٹی
مزید پڑھیے








اہم خبریں