Common frontend top

فیصل آباد


پنجاب میں صنعتوں کے 88 یونٹس کھولنے کی اجازت، نوٹیفیکیشن جاری

اتوار 05 اپریل 2020ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد کے لاکھوں مزدوروں اور بڑی صنعتوں کے مالکان کے لئے ایک اچھی خبرسامنے آئی ہے کہ حکومت پنجاب نے بڑی صنعتوں کے یونٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ فیصل آبادکے 18بڑے صنعتی یونٹس کھلنے سے ایک لاکھ کے قریب محنت کشوں کو روزگارمل جائے گا ۔ جس کے مطابق ٹیکسٹائل ،سپورٹس گڈز، فارما سیوٹیکل ،سرجیکل آلات اورطبی آلات بنانے والی صنعتیں محدودملازمین اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کرسکتی ہیں ۔اس کے علاوہ لیدرکارمنٹس،آٹوپارٹس،فروٹ وسبزی پیکنگ اور گوشت کے یونٹس بھی
مزید پڑھیے


تبلیغی اجتماع ،شرکا کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات

هفته 04 اپریل 2020ء
لاہور،فیصل آباد(کر ائم رپو رٹر،خصوصی رپورٹر) آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں تبلیغی اجتماع اور شرکا کے حوالے سے پولیس کو نئی ہدایات جاری کردیں۔ تبلیغی مراکز میں شرکا کو آئسولیشن میں رکھنے اور ان کو ملنے والے عزیز و اقارب کو دس روز تک گھروں میں الگ رکھنے کا حکم دیدیا۔ذ را ئع کے مطا بق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو پیار سے ڈیل
مزید پڑھیے


کورونا کے مزید5مریض جاں بحق ، پنجاب میں متاثرین 1000سے تجاوز کرگئے:مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات محدود

هفته 04 اپریل 2020ء

لاہور،فیصل آباد، اسلام آباد،کراچی (جنرل رپورٹر،کر ائم رپو رٹر، خصوصی رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک ) کورونا وائرس نے مزید5افرادکی جان لے لی، متاثرین کی تعداد2640 ہوگئی۔ جمعہ کو سند ھ میں 3 اور خیبر پختونخوا میں مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے ۔ وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مریضوں کی عمر 82 اور 60 سال تھی اور دونوں مریضوں میں یکم اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جبکہ یہ مقامی منتقلی کے کیس تھے ۔60 سالہ مریض کو دل کی بیماری تھی اور
مزید پڑھیے


اوکاڑہ، فیصل آباد: کورونا سے جاں بحق 2 افراد کی تدفین

منگل 31 مارچ 2020ء
اوکاڑہ ، فیصل آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر، خصوصی رپورٹر )کورونا وائرس سے جاں بحق شخض کی تدفین کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص اکبر نواحی گاوں 25 جی ڈی کا رہائشی تھا۔اکبر کینسر کا بھی مریض تھا۔ اکبر کو دس روز قبل لاہور ہسپتال لے جایا گیا، ڈپٹی کمشنر عثمان علی کے حکم پر میونسپل کارپوریشن آفیسر فدا میر کی زیر نگرانی تدفین کی گئی، تدفین کے عمل میں محکمہ ہیلتھ کے افسران اور بلدیہ اہلکاران بھی شامل ہوئے ۔متاثرہ شخص اکبر کی نماز جنازہ میں اس کے بیٹے ، دو بھائیوں سمیت پانچ افراد شریک ہوئے ، تدفین کے حوالے
مزید پڑھیے


فیصل آباد: لیگی رہنما نے دفعہ 144ہوا میں اڑادی

اتوار 29 مارچ 2020ء
فیصل آباد(نیوزرپورٹر) لیگی رہنما نے کرونا وائرس کے حوالے سے جاری ہدایات کو ہوامیں اڑادیا،غریب خواتین کو اکٹھا کرکے پیسے تقسیم،کرنسی نوٹ ڈس انفیکٹ کئے نہ ہی دفعہ 144کی پابندی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے میاں طاہرجمیل اپنے حلقے میں غریب خواتین کو امدادی رقم کی تقسیم کر رہے تھے ، اس دوران انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی دفعہ 144کی پابندی کی نہ ہی نوٹوں کو ڈس انفیکٹ کیاجس پرعوامی حلقوں نے اس فعل کو لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیے



فیصل آباد:قرنطینہ سنٹر میں زائرین کی چرس ،شراب کی فرمائش

هفته 28 مارچ 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے قرنطینہ سنٹر میں زائرین نے چرس اور شراب کی فر مائش کر دی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے ذمہ دار قرنطینہ سنٹر پہنچے تو وہاں تعینات عملہ زائرین کے رویہ پر پھٹ پڑا۔ عملہ کا کہنا تھا کہ زائرین ان سے چرس اور شراب کی فرمائش کرتے ہیں، سگریٹ نہ ملنے پر زائرین نے قرنطینہ کے لاک بھی توڑ دیئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی کا کہنا تھا زائرین کو سگریٹ دے سکتے ہیں چرس نہیں ۔چرس مانگنے اور مستی کرنے والے ڈرائیوروں کا بندوبست کرتے ہیں ۔یہ ویڈیو
مزید پڑھیے


کرونا مریض 1372،پنجاب میں مزیددوہلاکتیں، ایک ایم پی اے ، 4 ڈاکٹر بھی متاثر: سندھ میں دکانیں شام 5 بجے بند کرنیکا فیصلہ

هفته 28 مارچ 2020ء
لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی، پشاور، گلگت ( جنرل رپورٹر ،خبر نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق ہو گئے ۔ ملک بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 1372ہو گئی۔ چار ڈاکٹر اور ایک ایم پی اے بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ۔سندھ حکومت نے لاک ڈائوَن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب میں چوتھی ہلاکت لاہور کے میو ہسپتال میں ہوئی جہاں 70 سالہ حنیف انتقال کرگیا، پانچویں ہلاکت فیصل آباد میں ہوئی جہاں 22سالہ مریض دم توڑ گیا۔فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان محمد
مزید پڑھیے


’’قرنطینہ سے 213زائرین فرار‘‘لیگی رہنما کی ٹویٹ پرخوف

جمعه 27 مارچ 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر )مسلم لیگ نواز کے سابق وفاقی وزیر کی طرف سے جھنگ روڈ پر بنائے جانیوالے قرنطینہ سے 213 زائرین کے فرار ہونے کی ٹویٹ نے شہریوں کو خوف وہراس کا شکار کر دیا۔گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر چودھری عابد شیر علی کی طرف سے ٹویٹ کی گئی کہ قرنطینہ کیمپ میں رکھے جانیوالے زائرین فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ اور پولیس حر کت میں آئی تو مذکورہ ٹویٹ غلط ثابت ہو ئی۔عابد شیر علی کے غلط ٹویٹ کے جواب میں فرخ حبیب میدان میں کود پڑے ،جوابی ٹویٹ میں کہا کہ وہ مفروری ختم
مزید پڑھیے


ملک میں لاک ڈائون ،شہریوں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں

بدھ 25 مارچ 2020ء
لاہور، فیصل آباد ،راولپنڈی ،کراچی (رپورٹنگ ٹیم ، کرائم ر پو ر ٹر،خصوصی رپورٹر ،نامہ نگارخصوصی، 92 نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر میں کرونا سے بچائو کیلئے جزوی لاک ڈاؤن رہا ،شہریوں نے پابندیاں ہوا میں اڑادیں ۔ملک بھر میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہے ۔بڑی تعدادمیں شہریوں نے حفاظتی اقدامات کوسنجیدہ نہ لیا ۔کئی شہروں میں نقل و حرکت پرپابندی کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں، کراچی اورملتان میں لوگ سڑکوں پرگھومتے رہے ،لاہوراورفیصل آبادمیں سستاآٹالینے کیلئے شہریوں کارش لگارہا۔کوئٹہ میں شاپنگ مال کے باہراشیائے خورونوش کیلئے کھینچاتانی ہوتی رہی،پشاورمیں کرکٹ
مزید پڑھیے


150زائرین تفتان سے فیصل آباد قرنطینہ سنٹر منتقل

منگل 24 مارچ 2020ء
فیصل آباد؍ ڈیرہ غازی خان؍سکھر (خصوصی رپورٹر؍ڈسٹرکٹ رپورٹر؍ بیورو رپورٹ ) ایران سے آنیوالے 150زائرین کو تفتان بارڈر سے جھنگ روڈ پربنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا۔ جبکہ تین سو زائرین کو راولپنڈی اور گلگت روانہ کر دیا گیا، فیصل آباد منتقلی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے ،ضلعی پولیس اورانتظامیہ کے ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے ۔دریں اثنا تفتان بارڈر سے 300سے زائد زائرین کا تیسرا قافلہ علی الصبح براستہ سخی سرور ڈی جی خان پہنچ گیا جنہیں ابتدائی ریفریشمنٹ کے بعد مختلف بسوں کے ذریعے راولپنڈی اور گلگت بلتستان روانہ کردیاگیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں