Common frontend top

فیصل آباد


یونیورسٹی میں بہترین ماحول،قابل اساتذہ میسر آئے :طلبا وطالبات

منگل 15 دسمبر 2020ء
فیصل آباد(شائستہ شیخ)دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے طلباء و طالبات کیلئے گزشتہ روز مسرتوں بھرا ٹھہرا، کیونکہ ان کو ان کی محنت کا پھل ڈگری اور میڈلز کی صورت میں ملا ،ڈگری ہولڈرز نے مستقبل کیلئے نئے ٹارگٹ سیٹ کر لئے ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سرگودھا روڈ اور امین کیمپس کے طلباء و طالبات ڈگریاں اور میڈلزلے کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ،اس پرمسرت موقع پر طلبہ نے خوب سیلفیاں بنائیں اور خوب ہلہ گلہ کیا، طلبہ نے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا قابل فخر
مزید پڑھیے


فیصل آباد:پیرقاضی محمد فضل رسول خالق حقیقی سے جاملے

منگل 15 دسمبر 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دربار محدث اعظم مولانا سردار احمدؒ کے سجادہ نشین پیر قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی رضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ، انتقال کی خبر سن کر مریدین اور ان کے عقیدت مند آبدیدہ ہو گئے اور ان کی رہائش گاہ پر جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ صاحبزادہ قاضی فضل رسول حیدر رضوی دو دن سے بیمار تھے اور ذیابیطس کے مریض تھے ، گزشتہ روز ان کی حالت بگڑی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظمؒ پیر فضل رسول حیدر رضوی، چئیرمین تحریک اہلسنت پاکستان صاحبزادہ پیر فیضِ
مزید پڑھیے


دہشتگردی ، 5 برسوں کے دوران 3 ہزار سے زائد پاکستانی شہید

پیر 14 دسمبر 2020ء
فیصل آباد(گلزیب ملک)پانچ سالوں کے دوران دہشتگردی واقعات کے دوران قومی سلامتی اداروں سے وابستہ ڈیڑھ ہزار جوانوں سمیت تین ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ۔نیکٹا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2015 سے لیکر 13 ستمبر 2020 کے دورانیہ میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے کیے جانیوالے دہشت گردی کے 3 ہزار990 واقعات پیش آ ئے ، جن کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار384 شہری شہید ہو ئے ، دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات بلوچستان میں پیش آ ئے ہیں جنکی تعداد 1 ہزار435 بتا ئی جا تی ہے ، دہشت
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کا جنوری کے آخری ہفتہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان : استعفوں کے معاملے پر پی پی میں اختلافات

جمعرات 10 دسمبر 2020ء

اسلام آباد،لاہور ،فیصل آباد( خبر نگار خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک ، سٹاف رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،سٹی رپورٹر،ایجنسیاں ) پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں حکومت کیخلاف لانگ مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے پریس کانفرنس میں فیصلوں سے آگاہ کیا۔میاں افتخار نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ ہوگا، مینار پاکستان کو تالاب بنا دیا گیا ، گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، لاہور کا جلسہ روکنے کے لیے
مزید پڑھیے


فیصل آباد میں بھارتی شہریوں کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونیکا انکشاف

منگل 08 دسمبر 2020ء
فیصل آباد(گلزیب ملک)ویزہ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود بھارتی شہریوں سمیت درجنوں غیر ملکیوں کے فیصل آباد میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، بھارت سے تعلق رکھنے والی مرد و خواتین شہر کے مختلف علاقوں میں اس وقت اپنے رشتہ داروں کے گھر قیام پذیر ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو بھجوائی جانیوالی رپورٹ میں یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ سوساں روڈ، بٹالہ کالونی، مدینہ ٹاؤن، مسعود آباد، کریم ٹاؤن، سمن آباد، محمد پورہ، علی ہاؤسنگ کالونی اور دیگر علاقوں میں اس وقت مرد و خواتین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں
مزید پڑھیے



فیصل آباد: مالکان کا ملازمہ بچی پر تشدد ، وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ملزم گرفتار

اتوار 06 دسمبر 2020ء
فیصل آباد ، ساہیوال، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، خصوصی رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ، کرائم رپورٹر)فیصل آبادمیں ایک اور10سالہ گھریلو ملازمہ بچی کو تین افرادنے مور کو چھیڑنے سے منع کرنے پر تشددکانشانہ بناڈالا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے نوٹس پر فیصل آباد پولیس نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم رانا منیرکوگرفتار کرلیا جبکہ صدف نامی بچی ساہیوال سے مل گئی ہے ۔ ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ کینال روڈپرگھریلوملازمہ پرخاتون اورنوعمرلڑکاتشددکررہے ہیں،فوٹیج میں خاتون نے بچی کوگراکرپہلے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا،ذرائع کے مطابق بچی10 سالہ گھریلو ملازمہ ہے جس پر مالکان کی جانب سے تشدد
مزید پڑھیے


لاہور جلسہ سیاسی مستقبل کا تعین ، حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا: ن لیگ: فیصل آباد میں ورکرز کنونشن

هفته 05 دسمبر 2020ء

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صو بائی وزیر قانون را نا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف لندن میں علاج کی غرض سے رکے ہوئے ہیں ان کو صحت یابی کے بعد واپسی کیلئے کسی کی مشاورت کی ضرورت نہیں ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے کریسنٹ گرائونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے لاہور جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو ملتان جلسے کی طرز پر جلسہ پھیل جائے گا اور جگہ جگہ جلسے ہونگے ، 8 دسمبر کو پی ڈی ایم قیادت کا اجلاس
مزید پڑھیے


کورونا:عادل صدیقی،حسن وسیم افضل، ڈاکٹرضیاسمیت مزید40جاں بحق،اموات8ہزارسے متجاوز

منگل 01 دسمبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد، کراچی،پشاور،کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید40افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد8025ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2839نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد398024ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد48576ہو گئی،2046مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور341423صحتیاب ہو چکے ۔ اموات کے اعتبار سے پنجاب پہلے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر سے متعلق بریفنگ
مزید پڑھیے


ملکی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں: وزیراعظم

جمعرات 19 نومبر 2020ء

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر؍ خصوصی رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا پاکستان ورثہ میں ملا جو قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا، قرضے لے کر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے اور خرچ کر کے کام چلایا گیا، ایسے میں ملک کیسے ترقی کرتا، موجودہ حکومت ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ، اﷲ کا شکر ہے کہ اس وقت پاکستان کے اعشاریے مثبت ہیں، تعمیراتی صنعت چل پڑی ہے ، اس سے منسلک صنعتیں بھی چلیں گی، اس کے لئے بھی ہم نے پیکیج دیا ہے ، صنعتی عمل کی ترقی کے لئے تمام متعلقہ
مزید پڑھیے


کورونا : پاکستان میں مزید33اموات، آزادکشمیر میں15روزمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ؛ امریکہ میں ویکسین کی فراہمی شروع

بدھ 18 نومبر 2020ء
اسلا م آباد ،لاہور،ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازیخان، سیالکوٹ،گوجرخان،مظفر آباد،کراچی،پشاور،نوشہرہ، کوئٹہ ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، 92 نیوز رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید33افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی تعداد7193ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں2050نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 361082جبکہ فعال کیسز کی تعداد 29055ہو گئی،1447مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور324834صحتیاب ہو چکے ۔ پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی اورکیسز مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی۔ پنجاب میں نومبر کے پہلے 16
مزید پڑھیے








اہم خبریں