Common frontend top

فیصل مسعود


ایک طناب کے سہارے لٹکی قوم !


کیا ہمارے ہاں اسٹیبلشمنٹ کا طاقتور ہونا ہی سویلین معاملات میں اس کی مداخلت کا بنیادی سبب ہے؟ ریاستیں اپنی دفاعی ضروریات سے ہر گزغافل نہیں رہتیں۔مگر ایسی ریاستیں جوجارحانہ عزائم رکھنے والے ہمسائیوں میں گری ہوئی ہوں،اپنے وسائل کا بڑا حصہ اپنے دفاع کے لئے مختص کرنے پر مجبور رہتی ہیں۔ ہمارے ہاں ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور دیگر مسائل کو لے کر،ترقیاتی اور دفاعی اخراجات میں عدم توازن پر جواعتراضات اٹھائے جاتے ہیں ،انہیں سرے سے رد کرنا دشوار ہے۔تاہم دفاعی اخراجات کو استعماری عزائم رکھنے والے ہمسائے کی موجودگی میںایک خاص درجے سے نیچے لانا کس
اتوار 27  اگست 2023ء مزید پڑھیے

حبس کے موسم کی ایک تاریک رات !

اتوار 20  اگست 2023ء
فیصل مسعود
رات کے پچھلے پہرکی اُداس تاریکی۔ حبس کا موسم۔جما ل دین یادوں کی راہداریوں میں بھٹک رہاتھا۔ برسوں پہلے ایک مشنری سکول کی خاتون وائس پرنسپل نے افسردگی کے عالم میں اُسے گھر بار بیچ کرسات سمندرپار منتقل ہونے کا بتایا تھا۔کہنے کو مشنری سکول تھا، تدریسی اور انتظامی سٹاف سارا مسیحی ،مگرطلباء کی اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ امتحانات میں جو ’بوٹیاں‘ سکول کے باتھ رومز میں کھولتے ، وہیں گرا آتے۔ اسلامیات کا پرچہ جس روز ہوتا،سکول کا سٹاف ہیجانی کیفیت میں باتھ روموں کے چکر کاٹتا ۔ کئی برسوں پہلے، جمال دین خانیوال میںتعینات ہوا تھا۔ اس کی
مزید پڑھیے


بے توقیری، نا امیدی اور امید کا چراغ !

اتوار 13  اگست 2023ء
فیصل مسعود
بشرطیکہ مایوسی کا اظہار قابلِ دست اندازی پولیس نہ قرار پایا ہو، ازکارِ رفتہ سپاہی کو یہ کہنے میں کوئی تامّل نہیں کہ وطنِ عزیز جس طرح آج یاس و ناامیدی کے گہرے سیاہ بادلوں میں گھرا ہے کم ازکم ہماری عمر کے پاکستانیوں کواپنے ہوش میں ایسا ماحول یاد نہیں۔ سیاست اورمعاشرت میں زوال، معیشت میں ابتری اور سلامتی کو لاحق خدشات ۔سقوطِ پاکستان کا سیاہ ترین دن جنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، بالخصوص اُن میں سے وہ کہ جنہوں نے جناح کے پاکستان کو بنتے بھی دیکھا ہو، اُن کے دکھ کا بیان تو ہمارے بس
مزید پڑھیے


کثیرالقومی ریاست کو ایک قوم بنانا !

اتوار 06  اگست 2023ء
فیصل مسعود
حال ہی میںممتاز پولیٹیکل اکانومسٹ نیاز مرتضیٰ کا ایک دلچسپ مضمون نظر سے گزرا۔ اپنے اس مضمون میں نیاز صاحب نے اقوامِ عالم کو دوبڑے حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے حال ہی میں آزاد ہونے والی اُن 26 ریاستوں کے عروج وزوال کا اجمالی جائزہ پیش کیاہے جو جنگِ عظیم دوئم کے بعد نو آبادیاتی تسلط سے نجات پاکر وجود میں آئیں۔ اِن نوزائیدہ ریاستوں میں سنگاپور، مشرتی تیمور،بنگلہ دیش، پاکستان ، لبنان ، اریٹریا، جنوبی سوڈان، 6 عدد یوگوسلاوین ، جبکہ یوکرین سمیت 14 سابقہ سویت ریاستیں شامل ہیں۔اِن 26نو آزاد ریاستوں کو مزید تین گروپوں میں تقسیم کیا
مزید پڑھیے


کل سب لُو کی دعا مانگیں گے !

پیر 31 جولائی 2023ء
فیصل مسعود
جنرل مشرف کا استقبال دل وجان سے ہواتھا۔ امریکی اتحادی بننے پربھی کوئی خاص مزاحمت نہ ہوئی۔جلد ہی مگر اتحادیوں کے مابین اعتماد کا رشتہ کمزور پڑنے لگا تو وطنِ عزیز میں اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت نے ایک وباء کی صورت اختیار کر لی۔اکیسویں صدی کا دوسرا عشرہ طلوع ہوا توبد اعتمادی عروج پر تھی۔ اسی دور میں بھارت کے اندر سرکاری سرپرستی میںفیک نیوز نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مغربی دارلحکومتوں اور خود ملک کے اندر بیٹھے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ایک مربوط نیٹ ورک کے تحت یکسو ہو گئے۔ ہر ایرا غیرا نتھو خیرا،جب دیکھو جمہوریت
مزید پڑھیے



دہشت گردی اور عوامی حکومتیں !

اتوار 16 جولائی 2023ء
فیصل مسعود
خالصتاً جنگی کارروائیوں نے اگرچہ دہشت گرد تنظیموں کی افرادی قوت کو توڑا۔ کچھ مارے گئے، کچھ سرحد پارنکل گئے۔ مالی اعانت کے ذرائع مفقود ہوئے۔شہروں میںاُن کے سہولت کاروں کمزور ہوئے اور ہمدرد دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہوئے۔ تاہم اگست 2021ء میں امریکی انخلاء کے نتیجے میں ہمارے اس وقت کے پالیسی سازوں کو جوڈرائونا خواب ستا رہا تھا ، آج اُس کی تعبیر ہمارے سامنے منہ پھاڑے کھڑی ہے۔دہشت گردی کا عفریت جستہ جستہ ہماری رگوں سے خون چوس رہا ہے۔فوجی آپریشنز کے نتیجے میں جو سرحد پار بھاگے تھے، ایک بار پھر صف آراء ہو
مزید پڑھیے


جنگ ابھی جاری ہے !

اتوار 09 جولائی 2023ء
فیصل مسعود
افواجِ پاکستان عشروں پر محیط دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے ایک مستعد لڑاکا مشین میں بدل چکی ہیں۔جنرل ضیاء الحق کے ابتدائی برسوں میں ہماری نسل فوج میں آئی تو’ برطانوی‘ اور’ امریکی ‘جنریشنزکے بعد ستر کے عشرے اور جنگ کے فوراََ بعد کمیشن پانے والی ’پاکستانی جنریشن ‘کے افسران یونٹوں اور کمپنیوں کی کمان کر رہے تھے۔ ملک میں’اسلامائزیشن‘ کا عمل زورو شور سے جاری تھا کہ فوج بحیثیت ادارہ جس کے اثرات کے دائرے سے لاتعلق نہ تھی۔ سال1979ء میں جنرل ضیاء الحق نے ایک کتاب کے دیباچے میں لکھا،’’ایک اسلامی ریاست کی ’اسلامی فوج‘
مزید پڑھیے


مودی جی،تکبرکے گھوڑے پر!

اتوار 02 جولائی 2023ء
فیصل مسعود
کیا بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کی زندگی پہلے سے بہترہو گئی ہے؟کیا مودی جی اتنے بڑے ’سٹیٹس مین ‘ ہو گئے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کو اُن کا خطاب سننے کا اعزازبخشا گیا ہے؟ کیاامریکی مودی جی پر یونہی مر مٹے ہیں؟بر صغیر سے بہتر امریکیوں کو کون جانتا ہے؟امریکہ میں مودی جی کے خطابات سن کربرسوں پہلے چینی صدر کی لاہور میں کی گئی تقریر یاد آگئی۔چین کی خیرہ کن معاشی نمو پر بات کرتے ہوئے بے حد انکساری کے ساتھ جنہوں نے اپنے سامعین کو بتایا تھاکہ قومی دولت میں بے حساب اضافے کے باوجود چین
مزید پڑھیے


کچھ خبریں اور ایک کتاب سے دو جملے!

اتوار 25 جون 2023ء
فیصل مسعود
ٹی وی کھولے کتنے ہی روز بیت چکے ۔اخبارات بھی سٹڈی کے کونے میں دھری چھوٹی سی میز پر جمع ہو تے رہتے ہیں۔اردو اخبارات اب نیم جان ہیں۔ انگریزی اخبار ہی ہے جس میں کچھ سکت باقی ہے۔اس پر ہاتھ ڈالنا آسان بھی تو نہیں۔آ ئیے اس اخبار کا ایک پرچہ میز پر سے اٹھاتے ہیں۔اخبارمیں چھپنے والے ایک تجزیئے کے مطابق پاکستان میں رواں برس مئی تک گیارہ مہینوں میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری میںپچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21% کمی ہوئی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجے جانے میں کمی الگ
مزید پڑھیے


امریکی اخلاقیات اور ظلم کا عالمی نظام!

اتوار 18 جون 2023ء
فیصل مسعود
کیا دنیا کی معلوم تاریخ میں طاقتور ترین سمجھی جانے والی سلطنت اوجِ کمال پانے کے بعد اب زوال پذیر ہے؟ قوموں کے مابین دِنوں کو پھیرنا اللہ کی سنت ہے۔ اُ س کے ہاں ایک دن مگر ہمارے ہاں کے کئی ہزاروں کے برابر ہے ۔ ہماری دینی تعلیمات کے مطابق،دِنوں کے پھیرے جانے میں مادی عناصر کے علاوہ قوموں کی’ اخلاقیات‘ بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ فرمایا،’کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں‘۔ امریکہ کی عالمی پالیسیاں جو بھی ہوں، امریکی معاشرہ عدل، مساوات،شہریوں کی فلا ح وبہبود جیسے اصولوں کی بنیاد پر محض دو
مزید پڑھیے








اہم خبریں