Common frontend top

فیصل مسعود


امریکی اخلاقیات اور ظلم کا عالمی نظام!


کیا دنیا کی معلوم تاریخ میں طاقتور ترین سمجھی جانے والی سلطنت اوجِ کمال پانے کے بعد اب زوال پذیر ہے؟ قوموں کے مابین دِنوں کو پھیرنا اللہ کی سنت ہے۔ اُ س کے ہاں ایک دن مگر ہمارے ہاں کے کئی ہزاروں کے برابر ہے ۔ ہماری دینی تعلیمات کے مطابق،دِنوں کے پھیرے جانے میں مادی عناصر کے علاوہ قوموں کی’ اخلاقیات‘ بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ فرمایا،’کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں‘۔ امریکہ کی عالمی پالیسیاں جو بھی ہوں، امریکی معاشرہ عدل، مساوات،شہریوں کی فلا ح وبہبود جیسے اصولوں کی بنیاد پر محض دو
اتوار 18 جون 2023ء مزید پڑھیے

دوسرے آدمی کا فرار!

اتوار 11 جون 2023ء
فیصل مسعود
جمال دین رات کھانے کے بعد ٹھیک ٹھاک سویا تھا۔ کمرے کاٹمپریچر بھی مناسب تھا۔ نیند میں خلل کا کوئی اور سبب بھی نہیں تھا۔آدھی رات کواچانک اس کی آنکھ کھلی تو طبیعت بوجھل تھی۔اس کی کھال میں غیر معمولی تنائو تھا ۔ ٹھس ٹھسا کر جیسے کسی نے بھوسا بھر دیا ہو۔ جوڑ بندھوں پر سلائی جیسے کھنچ کر ادھڑ نے کو ہو۔ جمال دین نے ہاتھ اپنے جسم پر پھیرا۔ جسم تو صحیح سلامت تھا۔ جمال دین نے اپنے ہاتھوں کے پوروں پر ایک نظر ڈالی۔ ناخن اپنی جگہ موجود تھے۔ جمال دین بستر سے اٹھنا چاہتا تھا۔اس کا
مزید پڑھیے


اداروں کی بے توقیری قومی سانحہ ہے!

اتوار 04 جون 2023ء
فیصل مسعود
حالیہ ہیجانی دنوں،ہفتوں بلکہ مہینوں کے اندر اگرہم نے کچھ کھویا ہے تو وہ آئینی اداروں کا دبدبہ اوروقار ہے۔ہمارا آئینی ڈھانچہ تین ستونوں پر استوار ہے۔سامنے کی بات مگر یہ ہے کہ اس پُر آشوب دور میں سب سے بڑی قیمت عدلیہ نے چکائی ہے۔ ہمارے ہاں دیگر آئینی اداروں کی طرح عدلیہ کی کارکردگی بھی تاریخی طور پر کبھی قابلِ رشک نہیں رہی۔ کریدا جائے تو ہماری اجتماعی قومی کم مائیگی کی جڑیں دو سو سال تک جاتی ہیں ۔ممتاز دانشور مختار مسعودکے خیال میں’ کلکتہ میں 1817 ء میںہندوکالج کے قیام اورعلی گڑھ میں سر سید
مزید پڑھیے


مغرب زدہ لبرلز سے گلہ گزاری،چہ معنی !

اتوار 28 مئی 2023ء
فیصل مسعود
عمران خان پوچھتے ہیں کہ جمہوریت کا علمبردار سمجھا جانے والا،صحافت، انصاف اور سیاست کے شعبوں میں پایا جانے والاوہ طبقہ جو عشروں ہمیں سویلین بالا دستی، شخصی آزادیوں اور انسانی حقوق کا درس دیتا رہا،اب خاموش کیوں ہے؟کیا خان صاحب نہیں جانتے کہ ’مغرب زدہ لبرلز ‘کا یہ گروہ اپنی سرشت میں ’سٹیٹس کو ‘ اور’ الیٹ کلچر ‘کا فطری نگہبان ہے ۔جب محدود الیٹ گروہ ملکی وسائل پر قابض ہو جائیں اور اقتدار ان کے گھر کی لونڈی بن کر رہ جائے تو ایسی صورتحال کو elite captureکہا جاتا ہے۔ ترقی یافتہ جمہوری ممالک اپنے ہاںصدیوں کی ریاضت
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کے منصب کی بڑی ذمہ داری !

اتوار 21 مئی 2023ء
فیصل مسعود
غالباًسال 2011ء کی بات ہے کہ جب ہمارے ایک موجودہ وفاقی وزیر کے امریکہ میں زیرِ تعلیم صاحبزادے نے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ فیس بک پر چیٹ کے دوران پاک فوج کے بارے میں کچھ تضحیک آمیز خیالات کا اظہار کیا تھا۔یہ وہ دور تھا جب پاکستان آرمی پر ’ڈو مور‘ کے لئے دبائو شدید تر تھا۔نام نہاد’جمہوریت پسندلبرلز ‘کا گروہ جو سلامتی کے ادارے کو مغربی عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا تھا، جڑیں پکڑ رہا تھا۔صاحبزادے کی پوسٹ پر عوامی رد عمل آیا تو پوسٹ ہٹا دی گئی۔ بعد ازاں، وزیرِ موصوف نے صاحبزادے کی پاک فوج
مزید پڑھیے



مستقبل پر نظر ،وقت کی ضرورت ہے!

پیر 15 مئی 2023ء
فیصل مسعود
لاہور ہی نہیں پورے پاکستان کے طول و عرض میںجو کچھ ہوااس کے نتیجے میںہر پاکستانی جذباتی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ فلیگ سٹاف ہائوس کی عمارت کی چاردیواری اوربعدا زاں خود عمارت کے اندر سے جو مناظر جستہ جستہ سامنے آئے، انہوں نے دلوں کو چیر کر رکھ دیا ہے۔ رفتہ رفتہ جب دھول بیٹھے گی،راکھ سے اٹھنے والادھواں سرد ہوگا ،جذبات ٹھکانے پر آئیں گے، تو ہی نقصان کی شدت کا اندازہ ہوگا۔ دن گزریں گے تو ذمہ داری کا تعین بھی ہو جائے گا۔ آج نہ ہوا تو آنے والیں نسلیں حساب لیں گی۔ تاریخ
مزید پڑھیے


جمہوریت کیسے مرتی ہے!

اتوار 07 مئی 2023ء
فیصل مسعود

دیکھنے میں آیا ہے کہ جاپان میں مغربی جمہوریت جبکہ چین میں یک جماعتی نظام اور سنگا پور میں فردِ واحد کی حکومت ہونے کے باوجود اِن سب ممالک نے حیران کُن حد تک ترقی کی ہے۔اس کے برعکس بے شمار جمہوری ممالک ہیں ، جہاں جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچتے ۔بیسویں صدی میں اس امر سے قطع نظر کہ کس ملک میں کونسا طرزِ حکومت رائج رہا ہو، یہ طے ہو چکاہے کہ وہی قومیں دنیا پر حکمرانی کریں گی جہاں محدود Elitist گروہوں کے مفادات کی نگہبانی کرنے والانظام نہیں بلکہ مضبوط اوروسیع البنیاد Inclusive) )قومی
مزید پڑھیے


فاشزم سے متعلق ’جمہوریت پسندوں‘ کا تاریخی رویہ

اتوار 30 اپریل 2023ء
فیصل مسعود
آج کل ’فاشزم‘ کی اصلاح ہمارے ہاں کثرت اور فروانی سے استعمال ہو رہی ہے۔ سیاسی تقسیم کے دو اطراف لوگ ایک دوسرے کے دورِ حکومت کو ’ فاشسٹ دور‘ کہہ کر یاد کرتے ہیں ۔ فاشزم آخر ہے کیا؟فاشزم بیسویں صدی عیسوی کے آغاز میں یورپ میں اٹھنے والی ایک دائیں بازو کی تحریک تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس تحریک کا بنیادی تصور معروف جرمن فلسفی فریڈرک نطشے کی مذہب مخالف سوچ سے کشید کیا گیاتھا۔ عام تاثر کے برعکس فاشزم چند افراد پر مشتمل کوئی کلٹ یا زیرِ زمین خفیہ کلب نہیں بلکہ ابتداء میں قدامت
مزید پڑھیے


احساسِ زیاں جاتا رہا!

اتوار 09 اپریل 2023ء
فیصل مسعود
تما م تر اشاریوں کے مطابق وطن ِ عزیز اپنی پچھہتر سالہ تاریخ کے بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ اکثر و بیشتر ماہرین معاشیات بھی صورتِ حال کی سنگینی سے خبردار کرتے رہتے ہیں۔ ہماری ترجیحات مگر کچھ اور ہی دکھائی دیتی ہیں۔امریکہ میںمقیم پاکستانی نژاد ممتاز ماہرِ معیشت عاطف میاں کا شمار دورِ حاضرمیں عالمی سطح پرنامور پچیس بڑے معیشت دانوں میں ہوتا ہے ۔گزشتہ دنوں اپنے چند ٹویٹس کے ذریعے عاطف میاں نے پاکستانی معیشت کی صورتِ حال کو’ٹیل سپن‘ سے تشبیہہ دی ہے۔ جہاں ایک طرف شرح نموجمود کا شکارہے تو دوسری طرف مہنگائی ناقابل
مزید پڑھیے


لی کیوان کا سنگا پور اور ہمارا پاکستان!

اتوار 02 اپریل 2023ء
فیصل مسعود
سنگا پور محض 733مربع کلو میٹر پر مشتمل جزیرہے جو لگ بھگ دو سو برس قبل برطانوی تسلط میں آیا۔سال 1923 ء میں یہاں برطانوی نیول بیس قائم کی گئی تو سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں عسکری سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔جنگِ عظیم کے خاتمے پر برطانیہ نو آبادیوں کو چھوڑنے پر مجبور ہونے لگا۔ سال 1959ء میں سنگا پور میں محدود خود مختاری کے ساتھ پہلی مقامی حکومت قائم ہوئی تو سنگا پور میںغربت و افلاس کا دور دورہ تھا۔ملیریااور ٹی بی جیسے مہلک امراض عام تھے۔خوراک کی قلت تھی جبکہ اسی فیصدآبادی گھروں سے محروم
مزید پڑھیے








اہم خبریں