Common frontend top

فیصل مسعود


استعماری فوج سے قومی ادارے تک کا سفر! (2)


برٹش انڈین آرمی کی تقسیم کی طے شدہ سکیم کے مطابق پاکستانی علاقوں کے ہندو افسروں اور جوانوں کو چوائس دی گئی کہ وہ چاہیں تو انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کر لیں۔ اسی طرح بھارتی علاقوں کے مکین مسلمان اہلکاروںکوپاکستان آرمی کے انتخاب کا موقع دیا گیا۔ انڈین آرمی کا حصہ بننے والی یونٹس کے مسلمان افسروں اور جوانوں کی اکثریت نے جہاں پاکستان آرمی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تووہیں ایک بڑی تعداد نے بھارت میں ہی رہنا پسند کیا۔ جب نامزدیونٹس نے اپنے اپنے ملک روانگی کا عمل شروع کیا تو بے حد خوش دلی، فوجی روایات
اتوار 18 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

استعماری فوج سے قومی ادارے تک کا سفر!

اتوار 11 دسمبر 2022ء
فیصل مسعود
ازکارِ رفتہ سپاہی کسی کا ترجمان نہیںہے۔ٹھیک سے یہ بھی نہیں جانتا کہ ادارے کے اندرکیا سوچ پنپ رہی ہے۔تاہم اپنے جیسوں میں رہتا ہوں۔ اسی لئے جانتا ہوں کہ ہم جیسے اکثر کیا سوچ رہے ہیں۔ہمارے اندر سے ہی مگرآج کل کچھ ایسے بھی متحرک ہیں جو خود کو’ پوپ سے زیادہ پرہیز گار‘ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم جیسے مگر جانتے ہیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ رنجشیں گو جلد ہی جاتی رہتیں۔اگرچہ چند استثنائی ہر زمانے میں پائے گئے کہ جوکچھ تعصب ،کچھ لاعلمی تو یا پھر ذاتی مفادات و وجوہات کی بناء پر ادارے سے
مزید پڑھیے


نئے سپہ سالار کو در پیش تین بڑے چیلنجز!

اتوار 27 نومبر 2022ء
فیصل مسعود
کئی ہفتوں کی قیاس آرائیوں اور چند اعصاب شکن دنوںکے بعد با لآخر پاکستان آرمی کے نئے سپہ سالار کی نامزدگی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو سروس میں retain کرتے ہوئے فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یوں اب وہ 27 نومبر کو ریٹائر ہونے کی بجائے دو روز بعد اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔اگرچہ حکومت کا اصرار ہے کہ اس تعیناتی میں سنیارٹی کا اصول مدِ نظر رکھا گیا ہے، تاہم گزرے دنوں کے واقعات اورزیرِ زمین سرگرمیوں
مزید پڑھیے


ہولناک معاشی بحران اور آخری امید!

اتوار 20 نومبر 2022ء
فیصل مسعود
ہیرالڈ لاس ویل نے ’گیریژن سٹیٹ‘ کے جو خدوخال سال 1940 ء میں بیان کئے تھے، کیا آج کا پاکستان اس تعریف پر پورا اترتاہے ؟کیا طاقتور ملٹری اسٹیبلشمنٹ پاکستان کودر پیش سکیورٹی چیلنجز کا بلا وجہ ہوّا کھڑاکرتے ہوئے تمام ریاستی وسائل پر قابض ہے؟ کیا اسٹیبلشمنٹ ہی ہے کہ جو ملک میں جمہوری حکومتوں کے استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے؟کیاحالیہ کچھ برسوں کے اندر مغربی ایماء پربرپا کی گئی منظم مہم کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت محض انہی چند عوامل کی بناء پر کی جاتی رہی ہے؟کیا اس سال’ رجیم چینج ‘ کے پسِ پشت
مزید پڑھیے


خطے کی سیاست اور پاکستان میں انتشار!

اتوار 13 نومبر 2022ء
فیصل مسعود
یوں تو امریکیوں کوساٹھ کی دہائی کے دوران ہی احساس ہو چلا تھا کہ پاکستان نہیں، خطے میںبھارت ان کا فطری اتحادی ہے ، تاہم دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اتحاد کی بنیاد صدر کلنٹن کے دورِ حکومت میں اس وقت رکھی گئی، جب کارگل کی جنگ کے دوران امریکی خطے میں صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے متحرک تھے۔ ایک طرف جب کہ جنرل زینی ہماری طرف سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے ذریعے ’ ڈ پلومیسی ‘میں مصروف تھے، تو دوسری طرف بھارت نے انہیں یہ کہہ کر ’خوش آمدید‘ کہنے سے انکار کر دیا
مزید پڑھیے



توہینِ مذہب کے نام پر فتنہ گری!

اتوار 06 نومبر 2022ء
فیصل مسعود
آج معاشرہ ایک شخص یعنی عمران خان کی محبت تو دوسری طرف ان کی نفرت کے شدید جذبات میں گرفتار ،ہیجانی کیفیت کا شکا ر نظر آتاہے۔ دوست ہوں یا دشمن، یہ حقیقت مگر سب مانتے ہیں کہ عمران خان ہیں تو پی ٹی آئی ہے۔ اسی حقیقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے کچھ عناصر اگر یہ سوچیں تو غلط نہ ہو گا کہ عمران خان کو منظر سے ہٹا دیا جائے تو نہ صرف یہ کہ وہ خود قصہ پارینہ بن جائیں گے بلکہ ان کی پارٹی کا بھی خاتمہ
مزید پڑھیے


کئی سوالات: جواب مگر ایک ہی ہے!

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
اس امر میں مگرکوئی دو آراء نہیں کہ حکمت اور تحمل کا راستہ ہی خان صاحب کے لئے کامرانی و کامیا بی کا راستہ ہے ۔ صرف خان صاحب ہی نہیں،لازم ہے کہ سب سیاستدان تدبر سے کام لیں۔تین روز قبل جو ہوا، ضرورکچھ پرندے گھبرا جائیں گے۔ کیا بالآخر یہی مطلوب ہے؟ کہنے کو سب نے سبق سیکھا ہے۔دکھائی تو یہی دیتا ہے کہ اب بھی نہیں سیکھا۔افسوس کہ اپنے ہاں کے تو سرخے بھی خالص نہیں نکلے۔ سرخے جواَب لبرل ہو گئے ہیں۔کچھ دیسی دانشور بھی حالیہ برسوں میں ’عزیمت پسند‘ ہو گئے تھے۔ ایک دانشور کہ
مزید پڑھیے


چوٹی پر بیٹھے طاقتوروں کا المیہ!

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
چوٹی پر بیٹھاہر شخص اکثر تنہا رہ جاتا ہے۔اگلے زمانوں میں حاکم بھیس بدل بدل کر راتوں کو شہر پناہ کی گلیوں اور بازاروں میں گھومتے تھے۔جہاں یہ جاننا مطلوب ہوتا کہ رعایا کس حال میں جیتی ہے، وہیں یہ خبر بھی ملتی کہ رعایا کیا سوچتی ہے ۔ صرف حکمران ہی نہیں، اکثر چوٹی پر بیٹھے سرکاری عہدیدار بھی تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کہنے کو معلومات بہم پہنچانے کا ایک مربوط نظام ہمہ وقت کار فرما رہتا ہے۔ اکثر مگر اس کے باوجود کان وہی سنتے ہیں جو سننا چاہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہمارے ہاں
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات :کچھ بھی نہیں بدلا!

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
امریکی نیشنل سیکیورٹی سٹریٹجی ـ( 2022 )کے مطابق امریکہ بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اوراپنا فطری اتحادی قرار دیتا ہے۔چین کودشمن نمبر ایک اور ایران کو ایک ’چھوٹی بدمعاش ریاست ‘سمجھتا ہے۔ رپورٹ میں دو پرانے امریکی اتحادیوں یعنی سعودی عرب اور پاکستان کا مگر ذکر تک نہیںہے۔ جنگِ عظیم دوئم کے بعد امریکی پالیسی ساز ’ٹرومین ڈاکٹرائن ‘ کی روح کے مطابق نو آبادیات کو آزاد کئے جانے کے حق میں تھے۔تاہم اس دور میں کمیونزم کے خلاف یورپی محاذہی امریکی توجہ کااصل مرکز تھا۔’مارشل پلان ‘کے تحت تباہ حال مغربی یورپین ممالک کی
مزید پڑھیے


جو میرے بس میں نہیں!

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
لکھنا جو میرے بس میں نہیں۔ خوف ہے کہ کیا لکھ بیٹھوں۔ ماسوائے ان کے کہ جن کے دل تاریک رات کے سیاہ سرد خانے میں پڑے ہیں،سبھی جانتے اور مانتے ہیں کہ آپﷺ کوچار عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجاگیا۔خود کئی بڑے مستشرقین کو حقیقت کا اعتراف ہے۔ذہن پر زور دیتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ چار عشروں قبل تک اُس گھر میں پورے پچاس سال باقاعدگی کے ساتھ ہر جمعہ کے روز محفل درود وسلام برپا ہوتی رہی، جہاں میں نے اِس جہانِ رنگ و بو میں آنکھ کھولی تھی ۔اسی نسبت سے اسے ’جمعہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں