Common frontend top

فیصل مسعود


کئی سوالات: جواب مگر ایک ہی ہے!


اس امر میں مگرکوئی دو آراء نہیں کہ حکمت اور تحمل کا راستہ ہی خان صاحب کے لئے کامرانی و کامیا بی کا راستہ ہے ۔ صرف خان صاحب ہی نہیں،لازم ہے کہ سب سیاستدان تدبر سے کام لیں۔تین روز قبل جو ہوا، ضرورکچھ پرندے گھبرا جائیں گے۔ کیا بالآخر یہی مطلوب ہے؟ کہنے کو سب نے سبق سیکھا ہے۔دکھائی تو یہی دیتا ہے کہ اب بھی نہیں سیکھا۔افسوس کہ اپنے ہاں کے تو سرخے بھی خالص نہیں نکلے۔ سرخے جواَب لبرل ہو گئے ہیں۔کچھ دیسی دانشور بھی حالیہ برسوں میں ’عزیمت پسند‘ ہو گئے تھے۔ ایک دانشور کہ
اتوار 30 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

چوٹی پر بیٹھے طاقتوروں کا المیہ!

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
چوٹی پر بیٹھاہر شخص اکثر تنہا رہ جاتا ہے۔اگلے زمانوں میں حاکم بھیس بدل بدل کر راتوں کو شہر پناہ کی گلیوں اور بازاروں میں گھومتے تھے۔جہاں یہ جاننا مطلوب ہوتا کہ رعایا کس حال میں جیتی ہے، وہیں یہ خبر بھی ملتی کہ رعایا کیا سوچتی ہے ۔ صرف حکمران ہی نہیں، اکثر چوٹی پر بیٹھے سرکاری عہدیدار بھی تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کہنے کو معلومات بہم پہنچانے کا ایک مربوط نظام ہمہ وقت کار فرما رہتا ہے۔ اکثر مگر اس کے باوجود کان وہی سنتے ہیں جو سننا چاہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہمارے ہاں
مزید پڑھیے


پاک امریکہ تعلقات :کچھ بھی نہیں بدلا!

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
امریکی نیشنل سیکیورٹی سٹریٹجی ـ( 2022 )کے مطابق امریکہ بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اوراپنا فطری اتحادی قرار دیتا ہے۔چین کودشمن نمبر ایک اور ایران کو ایک ’چھوٹی بدمعاش ریاست ‘سمجھتا ہے۔ رپورٹ میں دو پرانے امریکی اتحادیوں یعنی سعودی عرب اور پاکستان کا مگر ذکر تک نہیںہے۔ جنگِ عظیم دوئم کے بعد امریکی پالیسی ساز ’ٹرومین ڈاکٹرائن ‘ کی روح کے مطابق نو آبادیات کو آزاد کئے جانے کے حق میں تھے۔تاہم اس دور میں کمیونزم کے خلاف یورپی محاذہی امریکی توجہ کااصل مرکز تھا۔’مارشل پلان ‘کے تحت تباہ حال مغربی یورپین ممالک کی
مزید پڑھیے


جو میرے بس میں نہیں!

اتوار 09 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
لکھنا جو میرے بس میں نہیں۔ خوف ہے کہ کیا لکھ بیٹھوں۔ ماسوائے ان کے کہ جن کے دل تاریک رات کے سیاہ سرد خانے میں پڑے ہیں،سبھی جانتے اور مانتے ہیں کہ آپﷺ کوچار عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجاگیا۔خود کئی بڑے مستشرقین کو حقیقت کا اعتراف ہے۔ذہن پر زور دیتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ چار عشروں قبل تک اُس گھر میں پورے پچاس سال باقاعدگی کے ساتھ ہر جمعہ کے روز محفل درود وسلام برپا ہوتی رہی، جہاں میں نے اِس جہانِ رنگ و بو میں آنکھ کھولی تھی ۔اسی نسبت سے اسے ’جمعہ
مزید پڑھیے


یہ ہمارا کیا دَھرا ہے!

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
فیصل مسعود
نیب کی طرف سے تقریباً عدم پیروی کی بناء پر مریم نواز اور ان کے شوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں ’’با عزت بری‘‘ کر دیا ہے۔ یاد رہے ،یہ وہی مقدمہ ہے کہ جس میں محترمہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم عام معمول سے ہٹ کرکئی صفحات پر لکھا گیا تو اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان نے پوچھا تھا،’کیا کبھی ضمانت دیئے جانے کا حکم اس قدر طویل بھی ہوا ہے؟کیا کبھی ضمانت کے حکم نامے میں’میرٹس آف دی کیس‘ بھی زیرِ بحث لائے گئے؟ ‘خود موجودہ حکومتی بندوبست
مزید پڑھیے



اب بیچ بچائو کون کرے!

اتوار 25  ستمبر 2022ء
فیصل مسعود
یہ نہیں کہ یہ سب راتوں رات ہواہے۔ یہ ہمارے پچھتر برسوں پر محیط اعمال کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ تین عشرے مگر پاکستان پر بہت بھاری گزرے ہیں۔ آج ہم جن حالات سے دو چار ہیں، کیا یہ کہنا درست ہوگا کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے؟ ہر گز نہیں۔ اللہ نے پاک سر زمین کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ سمندر ہے، صحرا ہے،دریا ہیں، آسمانوں کو چھوتے پہاڑ ہیں۔اناج سے بھرے کھیت کھلیان ہیں۔ چار موسم ہیں۔ محنت کش افراد ہیں۔ نوجوانوں کی ایک پوری فصل ہے۔پارلیمنٹ ہے۔انصاف کا سیکٹر ہے۔آزمودہ نظام حکومت ہے۔ ریاستی ادارے ہیں،جو ریاست
مزید پڑھیے


لبرل ازم کا بنیادی تصّوراور پاکستانی!

اتوار 18  ستمبر 2022ء
فیصل مسعود
اکثرپاکستانیوںکے تصور میں ’لبرل ‘ وہ ہوتا ہے جو خدا کے وجود سے انکاری ہو، مذہب سے بیزار ہو،سماج میں مغربی طرز کی جنسی آزادی کا خواہش مند ہو، مغربی اقدار کے مطابق عورتوں کے حقوق کا مطالبہ کرتا ہو،مقدس شخصیات یا آسمانی کتب کی توہین پر ’کھلا ذہن‘ رکھتا ہو، شراب پیتا ہو، رقص و موسیقی کا دیوانہ ہو، غرض کہ معاشرے میں مادر پدر آزادیوں کا علمبردار ہو۔ عام پاکستانیوںکی ’مقامی لبرلز ‘سے متعلق اس رائے کا ایک بڑا سبب یہ ہے کہ ہمارے ہاںعمومی طور پر خود کو لبرل کہلوانے والے افراد کا تعلق پاکستان کی الیٹ
مزید پڑھیے


پاکستان کی جیت اورشائقین کا رد عمل!

اتوار 11  ستمبر 2022ء
فیصل مسعود
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ا عصاب شکن مقابلہ آخری اوور تک پہنچا۔نوجوان نسیم شاہ نے آخری دو بالوں پر جودو چھکے جڑے تو افغانوں کے دماغوں کی شریانیں کھل گئیں۔ خون آنکھوںمیں اُتر آیا۔جن کرسیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھا تھا انہی کی سیٹیں اکھاڑ اکھاڑ کر نیچے بیٹھے پاکستانی تماشائیوں پر پھینکنے لگے۔ میچ میں دو کھلاڑی الجھ پڑے تو سوشل میڈیا پر بھی محاذ کُھل گیا۔پاکستانی شائقین نے افغانیوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔ افغان مہاجرین کو فی الفور سرحد پار ان کے ملک واپس بھیجے جانے کے مطالبات شروع ہو گئے۔صرف مہاجرین کو ہی
مزید پڑھیے


کیا’ ففتھ جنریشن وار‘ ابھی چل رہی ہے!

اتوار 04  ستمبر 2022ء
فیصل مسعود
سب جانتے ہیں، امریکہ بھارت کو خطے میں چین کے مقابلے میں کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کا چین کی طرف جھکائو بھی اسے ایک آنکھ نہیں بھاتا۔چنانچہ کلیدی مسائل کے حل کے بغیر ہی امریکہ پاک بھارت تعلقات نارمل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پاکستان کی دفاعی پالیسی تاریخی خدشات کی بناء پر روزِ اول سے ہی بھارت پر مرکوز رہی ہے۔ پاکستان کی اسی ’انڈیا سینٹرک ‘ پالیسی کا نتیجہ تھا کہ افغانستان پر قبضے کی امریکی کوشش میں کلیدی اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان کچھ افغان طالبا ن گروہوں کے خلاف یکسوئی کے ساتھ کاروائی سے کتراتا رہا
مزید پڑھیے


دو سفیروں کی ’ کافی ٹیبل‘ گفتگو!

اتوار 28  اگست 2022ء
فیصل مسعود
قوموں کے عروج و زوال کے باب میں متعدد سوال اٹھائے جاتے ہیں۔کیا قوموں کے مابین معاشرتی اور معاشی اونچ نیچ کے پسِ پشت قومی تہذیب وتمدن کار فرما ہے؟ کیا جغرافیائی یا موسمیاتی اسباب قوموں کی ترقی یا پسماندگی کا باعث بنتے ہیں؟یا کہ کچھ قوموں کی پسماندگی کی وجہ ’ کم علمی‘ ( Ignorance Theory )ہے؟ معلوم ہوا کہ ان سوالات کے جوابات بالعموم نفی میں ہیں۔اس سب کے برعکس دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں کے دوران کچھ قوموں کی بے پناہ ترقی اور کچھ کے زوال کا سبب کوئی ایک خاص طرزِ حکومت
مزید پڑھیے








اہم خبریں