Common frontend top

قدسیہ ممتاز


جمہوری مفادات و تضادات


مروجہ جمہوریت کی خوبی یہ ہے کہ عوامی حمایت کے دعوے دار ہر لیڈر کو عوام کی ایک بڑی تعداد کی صورت میں اتنا خام مال میسر آجاتا ہے کہ وہ جب چاہے اپنے مخالف عوامی لیڈر کا ناطقہ بند کرسکے۔ ادھر مخالف عوامی لیڈر کو بھی یہی سہولت اسی نیٹ ورک پہ میسر ہوتی ہے۔ملک کی مقتدرہ اس امر کا خاص خیال رکھتی ہے کہ یہ توازن بگڑنے نہ پائے اور عوامی جتھوں کی حمایت کے ذریعے ایک کے ذریعے دوسرے کو نکیل ڈالی جاسکے۔پاکستان جیسے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اس ضمن میں خاص کردار ادا کرتی ہے
منگل 29 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

سانحہ ساہیوال اور ماورائے عدالت قتل

هفته 26 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پہ بری کردیئے گئے۔ اس اندوہناک واقعہ میں نو عمر بچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔جس کار میں مقتولین سمیت سات افراد سوار تھے، شادی میں شرکت کے لئے لاہور سے بوریوالا جارہی تھی۔ یہ واقعہ ساہیوال کے نزدیک پیش آیا جب محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے کار پہ فائر کھول دیا۔ کار ڈرائیور ذیشان، سوار خلیل اس کی بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کم عمر بچوں میں سے دو زخمی ہوئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے، جنہوں نے بدقسمت کار پہ فائرنگ
مزید پڑھیے


ہر بوالہوس نے حسن پرستی شعار کی

جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
سقوط سلطنت عثمانیہ کے بعد ایک ہی مذہب بلکہ ایک ہی رنگ و نسل کے اربوں افراد کو اپنے مفادات کے لئے نیشن اسٹیٹ میں بدل دیا گیا۔ساری عرب دنیا اس حقیقت کا سنگین اظہار ہے۔پھر کردوں نے کیا قصور کیا ہے کہ ان سے سو سال قبل کیا گیا نسلی بنیاد پہ نیشن اسٹیٹ کا وعدہ پورا نہ کیا جائے اور انہیں صلاح الدین ایوبی کا حوالہ دے کر بہلانے کی کوشش کی جائے؟ کردوں کے ساتھ عالمی طاقتوں کی خود غرضی اور دھوکہ دہی کی سو سالہ تاریخ ہے۔ جنگ عظیم اول کے بعد جب
مزید پڑھیے


مرد کی عزت اور سماج

منگل 22 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
مرد بیچارہ ساری عمر اپنی عزت کی چارپائی سر پہ ڈھوئے گوشہ ء عافیت ڈھونڈتا رہتا ہے جہاں دو گھڑی اسے بچھا کر سستا سکے۔غریب کو علم ہی نہیں کہ ایسا نادر موقع ہاتھ لگ بھی جائے تب بھی سکون اس کے نصیب میں نہیں ہے۔ ہمارے سماج نے اس چارپائی میں ابہام، اوہام، دشنام اور الزام کے یہ موٹے موٹے کھٹمل ڈال رکھے ہیں جو اس کا خون چوستے اور اسے بے کل کرتے رہیں گے۔ کردار کشی بدترین انتقام ہے۔ اس الزام کا شکارکسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ مرد کی مجبوری یہ ہے کہ
مزید پڑھیے


منحصردھرنے پہ ہو جس کی امید

هفته 19 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
حکومت ہی نہیں خود مولانا فضل الرحمن بھی مخمصے میں معلوم ہوتے ہیں کہ آخر اس چڑھائی کا جسے وہ آزادی مارچ کا نام دیتے ہیں مقصد ہے کیا۔میں نے خلوص دل سے جاننا چاہا کہ مولانا چاہتے کیا ہیں اور ان کی اس چاہت میں اپوزیشن ان کا نیم دلی سے ساتھ کیوں دے رہی ہے۔ایک بات تو طے ہے کہ مولانا جن کی فہم و فراست کی مثالیں دی جاتی ہیں،یونہی تو کوئی قدم اٹھانے سے رہے۔ انہوں نے اپنے اسی تاثر کو ترپ کا پتا بنا لیا ہے اور باقی اپوزیشن کو الجھن میں ڈالا ہوا ہے۔
مزید پڑھیے



اپنوں اور غیروں کی گرے لسٹ میں

جمعرات 17 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
پاکستان کو پیرس میں ہونے والی فیٹف میٹنگ میں ایک بار پھر چار ماہ کی مہلت مل گئی ہے ۔اب پاکستان اگلے سال فروری تک گرے لسٹ میں رہ سکے گا۔اس کا رسمی اور باضابطہ اعلان اٹھارہ اکتوبر کو کیا جائے گا۔تب تک اسے فیٹف کی طرف سے تفویض کردہ احکامات بجا لانے ہونگے اور ان معیارات پہ پورا اترنا ہوگا جو جدید دنیا نے مقرر کر رکھے ہیں۔تب تک پاکستان کے سر پہ تلوار لٹکی رہے گی۔ بات دلچسپ اور تضادات سے بھرپور ہے لیکن اس سے پہلے یہ سمجھ لیا جائے کہ فیٹف کس طرح کام کرتا
مزید پڑھیے


ہم آپ کے ممنون ہیں

منگل 15 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
وہ قریب المرگ اور مایوس بزرگوں کی ایک سادہ مگر باوقار محفل تھی۔یعنی اتنے قریب المرگ کہ تھوڑی ہی دیر میں آسمان پہ چیلیں منڈلاتی نظر آئیں ۔ بزرگ حسب توقع زیادہ ڈھیٹ ثابت ہوئے اور چیلوں کو ایک بار پھر مایوس لوٹنا پڑا۔ولایت فقیہہ کے صدقے جاؤں جس نے امریکہ کو شیطان بزرگ کا لقب دے کر اس لفظ کے درست معنی ہم کم علموں پہ آشکار کئے ورنہ برصغیر میں تو ہمیں ہر بزرگ کی محض اس لئے عزت کرنی پڑتی ہے کہ وہ ہم سے پہلے پیدا ہوکراپنی بونس کی زندگی چارپائی پہ بیٹھ کر
مزید پڑھیے


ایرانی اور سعودی تیل پہ حملے

هفته 12 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
کل علی الصبح مجھے ذریعہ نے اطلاع دی کہ بحر احمر میں ایرانی آئل ٹینکر سبطی پہ میزائل حملہ ہوا ہے۔ مذکورہ آئل ٹینکر اس وقت سعودی عرب کی ساحلی پٹی جدہ پورٹ سے گزررہا تھا۔ میرے ذریعے کا تبصرہ تھا کہ شیطان جنگ کروا کے ہی دم لیں گے۔ شیطا ن اس نے کس کو کہا یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔ ایران اور سعودی عرب جنگ کس کے مفاد میں ہے اس کی تفصیل میں نے اس وقت بیان کی تھی جب سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پہ حملہ کے نتیجے میں اسے بھاری
مزید پڑھیے


لنگر خانے بھیک نہیں ہیں

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
ریاست عوام کے نان و نفقہ کی ذمہ دارہے۔ اس کی اولین ذمہ داری ہے کہ اس کی عملداری میں کوئی شہری بھوکا نہ سوئے۔خوف خدا اعلی ترین معیار پہ حاصل ہوجائے تو بحر و بر کی وسعتوں پہ پھیلی اسلامی ریاست کا حاکم خشیت الہیہ سے بوجھل لہجے میں اعلان کرتا ہے کہ اگر فرات کے کنارے کتا بھی بھوکا مر جائے تو عمر اس کا ذمہ دار ہے۔ وقت نے دیکھا کہ جب مدینہ میں قحط پڑا تو خلیفہ وقت نے روغن سے ہاتھ کھینچ لیا کہ یہ اس کی مملکت کے ہر فرد کو میسر نہ تھا۔
مزید پڑھیے


دھرنے سے دھرنے تک

منگل 08 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
عمران خان نے جس وقت دھرنے کا آغاز کیا بات چار حلقوں سے شروع ہوئی تھی۔ادھر ڈاکٹر طاہر القادری ماڈل ٹاون سانحہ کے متاثرین کے لئے انصاف کے طلب گار تھے۔دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نواز شریف اپنی حکمران اشرافیہ کے ساتھ اعتماد کی بلندیوں پہ تھے۔ انہیں علم تھا کہ یہ انتخابات ان کے پلڑے میں ڈالے گئے ہیں اور یہی کافی تھا۔ تائید غیبی ان کے حق میں سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی تھی۔ ملک میں ایک ساتھ کئی آپریشن جاری تھے۔ عمران خان طالبا ن خان ہونے کی بھپتی سہہ رہے تھے
مزید پڑھیے








اہم خبریں