Common frontend top

قدسیہ ممتاز


نظریے کی واپسی


ایک ماہ قبل کی بات ہے۔صبح صبح دفتر سے فون آیا۔ آج ایک اہم میٹنگ ہے وقت سے پہلے دفتر پہنچ جائیں۔جس میٹنگ کا ایجنڈا معلوم نہ ہو وہ ویسے ہی مشکوک ہوتی ہے اور تجربہ بتاتا ہے کہ منحوس بھی ثابت ہوگی۔خیر حکم حاکم مرگ مفاجات۔سلیس پنجابی میں اس کا ترجمہ ہے کہ نوکری کی تے نخرہ کی۔بھاگم بھاگ دفتر پہنچے تو دیکھا بڑے صاحب کے چہرے پہ بڑی پراسرار سی مسکراہٹ ہے اور خدا گواہ ہے ایسی مسکراہٹ تباہیاں لاتی ہے ۔ کچن میں گئے تو دیکھا کہ آفس بوائے جو سلیقے اور بدتمیزی کا حسین امتزاج ہے،
هفته 20 جولائی 2019ء مزید پڑھیے

تعدد ازواج اور آئینی تضادات

جمعرات 18 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
دروغ برگردن مرشدی یوسفی، قصبہ دھیرج گنج کے ہیڈ ماسٹر مولوی مظفر، جو اختصار، پیار اور حقارت سے مولی مجن کہلائے جاتے تھے، بشارت علی فاروقی کو بشارت دیتے ہیں کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اندر انہیں ہر طرح کا سالن پکانا اور ادھڑا ہوا رفو کرنا سکھا دیں گے تو واللہ انہیں ساری عمر بیوی کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ یہ مرشدی ہی کا ، جنہیں ایک بیوی بھی زائد از ضرورت محسوس ہوتی تھی، فیضان ہے کہ شادی کے مندرجہ بالا فوائد کی روشنی میں ہم جیسے سعادتمند دل سے ایمان لے آئے کہ تزویج کا
مزید پڑھیے


تنخواہ دار طبقہ ، تاجر اور ٹیکس

منگل 16 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
ٹیکس دینا کسے اچھا لگتا ہے۔آپ کی آمدنی کا اچھا بھلا حصہ حکومت لے جاتی ہے۔ ایک ملازم پیشہ شخص کواس کی ٹیکس کے قابل تنخواہ عموما ٹیکس منہا ہوکر ہی ملتی ہے ۔ ایسا نہ بھی ہو تب بھی حکومت کو اس کا علم ہوتا ہے اور بادل نخواستہ ہی سہی اسے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔لیکن رکیے۔ یوں بھی ممکن ہے کہ ادارہ آپ کے مشاہرے میں سے ٹیکس کی رقم منہا کرکے خود رکھ لے اور بقایا آپ کو کیش کی صورت میں ادا کردے ۔اس طرح آپ بھی خوش کہ آپ کو ٹیکس ادا کرنے کے
مزید پڑھیے


گیند اب کورٹ میں ہے

هفته 13 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
بات یہ ہے کہ تین بار اس ملک کے سیاہ سفید کے مالک بننے والوں کے دامن میں عدلیہ اور قانون کے حوالے سے کوئی اچھی مثالیں موجود ہیں نہ ہی ان کا ماضی ایسا ستھرا اور شفاف ہے کہ آج ان کی دھانسو قسم کی پریس کانفرنس پہ آنکھ بند کرکے یقین کرلیا جائے۔جس وقت نااہل اور عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف کی صاحبزادی، مریم صفدر جو خود بھی سزا معطلی کا عبوری دورانیہ کاٹ رہی ہیں، اپنی دانست میں کایا پلٹ قسم کی پریس کانفرنس کررہی تھیں جس میں جج ارشد ملک کی غیر مبہم سی ویڈیو
مزید پڑھیے


امروز

جمعرات 11 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
انسان زیادہ سے زیادہ کتنا جی سکتا ہے۔پاکستان میں اوسط عمرساٹھ سال سمجھ لیجئے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ نے اپنی زندگی کے پچاس سال کامیابی سے گزار لیے ہیں جس کی وجہ آپ کی ڈھٹائی بھی ہوسکتی ہے تو جیسا کہ دستور ہے،اگلے دس سال اسپتالوں، ڈاکٹروں اور حکیموں کے چکر لگاتے گزریں گے۔غالب امکان ہے کہ چالیس کے پٹے میں آپ کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجائے گا، کولیسٹرول کی سطح بلند ہوجائے گی، بلند فشار خون جو اب جوانی میں بھی معمول کامرض بن گیا ہے، یقینا آپ کو بھی نہیں چھوڑے گا۔ممکن ہے آپ
مزید پڑھیے



مریم صفدر کی خطرناک ڈرائیونگ

منگل 09 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
نون لیگ کی سیاست اگر مریم صفدر کے حوالے کردی گئی ہے تو لواحقین کو قبل از وقت فاتحہ کا انتظام کرلینا چاہئے۔ محترمہ نے جس دن سے نون لیگ کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ہے، اسپیڈ بریکروں کی پروا کئے بغیر ،نو آموز ڈرائیوروں اور نومسلموں جیسے جوش و خروش کے ساتھ پارٹی کی بچی کچھی،ڈھیلے پرزوں والی زنگ آلود گاڑی کو ہر اوبڑ کھابڑ راستے سے نہ صرف گزارنے کی کوشش کررہی ہیں بلکہ کہنہ مشق ڈرائیوروں سے زبردستی داد بھی وصول کرنا چاہتی ہیں۔معلوم ہوتا ہے انہوں نے نون لیگ کو ان ہنگامی حالات میں
مزید پڑھیے


دیپک مشرا اور جمہوریت کو خطرہ

هفته 06 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
سیاست اور جرم کا ساتھ دنیا بھر میں مستند مانا جاتا ہے۔وائٹ کالر کرائم یا جسے جدید اصطلاح میں آرگنائزڈ کرائم بھی کہا جاتا ہے ، دنیا بھر میں سیاست کا بائی پروڈکٹ ہے لیکن پاکستان اور بھارت میں یہ دھندہ عروج پہ ہے۔یہاں بات طرز سیاست کی نہیں ہورہی۔ وہ چاہے آمریت ہو یا پارلیمانی آمریت جس میں اکیاون فیصد کو انچاس فیصد پہ فضیلت حاصل ہوتی ہے، سیاست کی گود میں جرائم پلتے ہی ہیں۔ آپ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار بھارت کو دیکھ لیں۔بھارتی لوک سبھا میں ایک سے بڑھ کر ایک
مزید پڑھیے


ہوں لائق تعزیر پہ الزام غلط ہے

جمعرات 04 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
رانا ثنا اللہ منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ اتنا احمق توکوئی عام مجرم بھی نہیں ہوتا کہ وہ موٹر وے پہ جہاں نگرانی اور ناکوں کی صورتحال عام شاہراہوں سے کہیں بہتر ہو بیس کلو منشیات اپنی گاڑی میں لے کر سفر کرے چہ جائیکہ ایک ایسا جہاندیدہ بلکہ مرغ باد نما قسم کا سیاست دان جس کی مخالف جماعت برسر اقتدار ہو اور فل موڈ میں ہو۔ایسے حالات میں جب گرفتاریوں کا موسم عروج پہ ہو اور حکومت پہلے سے کہیں زیادہ جارحانہ موڈ میں نظر آتی ہو،رانا ثناء اللہ کی اس
مزید پڑھیے


ایک سوچی سمجھی تقسیم

منگل 02 جولائی 2019ء
قدسیہ ممتاز
خلافت عثمانیہ کے زوال پہ نوحے میںکیوں لکھتی ہوں؟مجھے ترکوں سے کوئی انس ہے نہ عربوں سے کوئی پرخاش۔ پاکستا ن کے قیام کے بعد دونوں ہی پاکستان کے بہترین دوست ثابت ہوئے۔ میں سازشی تھیوریوں کی بہت زیادہ قائل بھی نہیں لیکن خلافت عثمانیہ کو ختم کئے بغیر ریاست اسرائیل کا قیام ممکن نہیں تھا۔مجھ سے گلہ کیا گیا کہ میں نے مسلم تاریخ کے اس شرمناک باب کا ذکر کرتے ہوئے عربوں کا تذکرہ گول کردیا جو سقوط خلافت کے اصل نفع کنندگان تھے۔ زندہ قومیں زوال کے اسباب پہ غور کیا کرتی ہیں، اس میں شریک کرداروں
مزید پڑھیے


خلافت عثمانیہ۔اسرائیل اور صدی کی سب سے بڑی ڈیل

جمعرات 27 جون 2019ء
قدسیہ ممتاز
غالبا ًاسی دن کے لئے مسلمانوں کی آخری مرکزی سلطنت خلافت عثمانیہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے وفاداروں اور کاسہ لیسوں میں تقسیم کیا گیا تھا کہ جب فیصلہ کن جنگ کا مرحلہ سر پہ آن پہنچے تو امت مسلمہ ، اگر وہ کہیں ہے ، تو اپنے ہی مسائل میں الجھی ہو،باہم دست و گریبان ہو یا عظیم منصوبہ سازوں کے ہاتھ میں کٹھ پتلیوں کی طرح کھیل رہی ہو۔ خلافت عثمانیہ کے زوال کے اسباب میں ایک اہم سبب اس کا یہودیوں کو سلونیکا میں آباد کاری کی اجازت دینا تھا۔ تاریخ اسلام گواہ ہے کہ یہودیوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں