Common frontend top

قدسیہ ممتاز


یعنی کہ۔۔۔


دیکھا جائے تو نواز شریف کا اگر کوئی بیانیہ تھا تو وہ اسی دن اپنی موت آپ مرگیا تھا جب عدلیہ سے ناسازی طبع کی بنیاد پہ ضمانت لینے کی خاطر خواجہ حارث نے کہا تھا کہ نواز شریف نے تو کبھی پاکستان میں علاج کروایا ہی نہیں۔یہ کسی ایسے نو دولتیے کے وکیل کا بیان توہو سکتا ہے جس کا کوئی جیک پاٹ لگا ہو اور اب اسے پاکستان میں چھینکنا اور کھانسنا بھی عزت کے منافی معلوم ہوتا ہو یا پھر کسی ایسے بزنس مین کا جس کا آدھا کاروبار یورپ میںاور آدھا ملک میں ہو اور
منگل 07 مئی 2019ء مزید پڑھیے

اگر گھر میں کوئی مرد نہیں ہے

هفته 04 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
پس ثابت ہوا کہ مرد بین السطور پیغامات کی گہرائی میں جانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ۔میں نے گھر منتقلی کے سلسلے میں کالم:کیونکہ گھر میں کوئی مرد نہیں: لکھا تو خیال تھا کہ حضرات اس پہ باقاعدہ برا مان جائیں گے اورخواتین کہیں گی کہ دیکھا ہم نہ کہتے تھے یہ مردوں کی دنیا ہے یہاں عورت کی زندگی مردکے بغیر بے ڈھب سی ہے۔ہوا لیکن اس کے برعکس۔مرد چونکہ خواتین کے مقابلے میںرجائیت پسند ہوتے ہیں یا ایسا ہونا کارزار حیات میں ان کی مجبوری ہے اس لئے انہوں نے اس تنقید نما شکوے کو بڑے
مزید پڑھیے


عمران خان کی معاشی پالیسیوں کا رخ اور تنازعات

جمعرات 02 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
ایران کے ساتھ ہم نے اپنے معاملات بیرونی دباؤ یا خوامخواہ کے اخلاقی دباؤ کے باعث خراب کئے ۔ اس سلسلے میں ایران نے بھی کوئی مروت دکھائی نہ لحاظ کیا۔خواہ وہ سرحدی تنازعات ہوں یا ہمارے جوہری پروگرام کا حساس معاملہ ہو۔ میں ایران کی مشرق وسطی کی پالیسیوں کی شدید ناقد ہوں لیکن پاکستان مشرق وسطی میں فریق نہیں ہے اور نہ ہی اسے ہونے کی ضرورت ہے۔ مشرق وسطی میں ہماری دلچسپی کا موضوع مسئلہ فلسطین ہے اور اس پہ پاکستان اب تک اصولی طور پہ ڈٹا ہوا ہے اور اس میں تبدیلی کے اب تک کوئی
مزید پڑھیے


عمران خان کی معاشی پالیسیوں کا رخ اور تنازعات

منگل 30 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین اختتام کو پہنچا اس سے قبل وہ ایران کا کامیاب دورہ کرکے لوٹے ۔ دورہ ایران کے دوران ان کی زبان کی پھسلن موضوع بن گئی جب انہوں نے مبینہ طور پہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ان کے اس بیان کو بلاول بھٹو لے اڑے اور جی بھر کے ہنگامہ مچایا۔ اسی راگ میں سر ملانے جماعت اسلامی اور نون لیگ بھی شامل ہوگئی۔ مزے کی بات تو یہ تھی کہ بلاول بھٹو خود پاکستان میں دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوںسے متعلق ایک سلگتا بیان دے
مزید پڑھیے


عمران خان ۔۔خاموش !!

هفته 27 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
یہ درست ہے کہ ایک غلط فعل کسی دوسرے غلط فعل کا جواز اور جواب نہیں ہوسکتا۔ یہ بھی درست ہے کہ انسان اپنی زبان سے پہچانا جاتا ہے۔کسی دانا کا یہ قول بھی سر آنکھوں پہ کہ بولو تاکہ پہچانے جائو۔ہم بولے اور پہچانے گئے۔ہم اہل کرانچی البتہ کسی اور مٹی سے بنے ہیں۔ہماری اپنی لفظیات ہیں۔مرشدیوسفی یاد آگئے اور وہ بھولتے ہی کب ہیں۔ اپنے حقیقی یا فرضی دوست بشارت فاروقی کے خسر الحذر کے حوالے سے لکھتے ہیں۔ انہوں نے کراچی کو اور کراچی نے ان کو ایک نگاہ میں مسترد کردیا۔کہتے تھے عجیب شہر ہے جب
مزید پڑھیے



یہ چیخ پکار بلا وجہ نہیں

جمعرات 25 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
تحریک انصاف بالخصوص وزیراعظم عمران خان ہر طرف سے نشانے پہ ہیں۔کیا میڈیا میں بیٹھے بزرجمہر اور کیا اپوزیشن میں بیٹھے ارسطو اور بقراط۔ یہ آموختہ جتنی بار دہرایا جائے کم ہے کہ ملک کو اس حال میں پہنچانے والے یہی لوگ ہیں جو آج گلا پھاڑ پھاڑ کر شور مچا رہے ہیں۔ ایسا ورنہ کیا ہوگیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ کابینہ میں ردو بدل وزیر اعظم کا اختیار ہے جس کا نہ کوئی بھائی پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہے نہ بھتیجا پنجاب کی پی اے سی کا چئیرمین بننے کے لئے بلیک میلنگ پہ اتر آیا
مزید پڑھیے


عمران خان کا دورہ ایران اور امکانات

منگل 23 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد اپنے پیچھے شکست خوردہ ٹولے کی چیخ پکار چھوڑ کر اطمینان سے ایران کے دورے پہ روانہ ہوگئے۔اس طے شدہ دورہ ایران سے، جس کی دعوت انتخابات میں کامیابی کے فورا بعد ایرانی صدر روحانی نے عمران خان کو دی تھی، چند روز قبل ہزار گنجی سبزی منڈی میں ایک بار پھر ہزارہ برادری کے افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ متاثرین کے لواحقین کوئٹہ میں احتجاج میں مصروف تھے اور وہ اس بات کی ضمانت چاہتے تھے کہ آئندہ ان کے ساتھ ایسا کوئی سانحہ
مزید پڑھیے


اسد عمر کو فرار ہوجانا چاہئے

هفته 20 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹے یا اپوزیشن کے بھاگوں اسد عمر مستعفی ہوجائے، ہر دو صورت میں ایک سا ماحول بنتا ہے۔ لپکتی غراتی زبان لپلپاتی کھسیانی بلیاں جو اب تک کھمبا نوچنے پہ مجبور تھیں ،پنجے تیز کئے دانت نکوسے چھینکے پہ پل پڑیں اور گھڑی بھر میں اپنی دانست میں میدان مار لیا۔ کوئی ان کھسیانی بلیوں سے صرف دو سوال کیوں نہیں کرتا؟بہت نہیں صرف دو سوال۔ایک۔کیا اسد عمر کو اپنی ناکامی پہ استعفی نہیں دینا چاہئے تھا؟ڈٹے رہنا چاہئے تھا؟بالآخر کرپشن کے الزامات پہ عدلیہ سے نااہل ہوجانا چاہئے تھا؟استعفی سے انکار کردینا چاہئے
مزید پڑھیے


کیونکہ گھر میں کوئی مرد نہیں

جمعرات 18 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
گزشتہ دنوں کی غیر حاضری کا سبب خاصا معقول ہے۔گھر کی تبدیلی اور اسباب کی منتقلی کوئی آسان کام نہیں بالخصوص جب آپ کے گھر میں کوئی مرد نہ ہو یعنی سچ مچ کا مرد جو ہنسی خوشی آپ کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پہ اٹھا لے اور اسباب بھی وہیں کہیںرکھ کر مقام مقصود پہ حسب منشا(آپ کی) دھر دے۔ساتھ ہی وہ قلی قسم کا مرد، آپ کی معاشی ذمہ داری تو اٹھائے گا ہی لہذٰا آپ کو یہ فکر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں کہ یہ بھاری اضافی اخراجات کہاں سے پورے ہونگے۔وہ بظاہر مرد تو
مزید پڑھیے


لائف اسٹائل

هفته 06 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
مکہ کے نوجوانوں میں وہ سب سے حسین تھے۔ والدہ خناس بنت مالک کا تعلق مکہ کی اشرافیہ سے تھا۔دولت گھر کی باندی تھی۔پسر خوش جمال کو اس نعم سے پالا کہ دیکھنے والی آنکھیں خیرہ ہوجاتیں۔یہ جوان خوش خصال کہ جس کا ذوق بھی نہایت عمدہ تھا دو دو سو درہم کے لباس دن میں کئی کئی بار تبدیل کیا کرتا۔پیروں میں زریں حضرمی جوتی ہو ا کرتی جو صرف امرا کے لئے مخصوص تھی اور وہ بھی خاص مجلسوں میں پہنی جاتی، وہ روزمرہ پہن کر مکے کی پتھریلی گلیوں میں یونہی خوش وقتی کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں