Common frontend top

قومی خبریں


حمزہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھالیا؛ میں نہیں مانتا: گورنر

اتوار 01 مئی 2022ء
لاہور( کامرس رپورٹر ،نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار خصوصی ،سٹاف رپورٹر ،کرائم رپورٹر ،92نیوزرپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا،لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائو س میں ہوئی جس میں مریم نواز، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی، انہوں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر حمزہ شہبازکو مبارکباد دی۔حلف برداری کی تقریب میں حمزہ کے فیملی ممبرز بھی تقریب میں شریک ہوئے
مزید پڑھیے


عمران کا مئی کے آخر میں مارچ کا اعلان، مراسلے کی تحقیقات کیلئے صدر، چیف جسٹس کو خط

اتوار 01 مئی 2022ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کافیصلہ ہوا ہے ،ہم مئی کے آخری ہفتے میں یہ کال دینے لگے ہیں،پی ٹی آئی کونہیں پورے ملک کوکال دے رہاہوں،یہ کال اسلئے دے رہے ہیں کہ غیرملکی سازش کرکے پاکستان کی توہین کی گئی،غیرملکی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کوملک پرمسلط کیاگیا،کابینہ میں 60فیصدلوگ ضمانت پرہیں،جووزیراعظم بنالوگ اسے کرائم منسٹرکہتے ہیں،ان پرنیب،ایف آئی
مزید پڑھیے


حکومت لوڈ شیڈنگ خاتمہ کے دعویٰ سے دستبردار،آج سے نصف کرنے کااعلان

اتوار 01 مئی 2022ء
لاہور،اسلام آباد ، پاکپتن (سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آج یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے دعوے سے دستبردارہوگئی، آج سے 50 فیصد لوڈشیڈنگ کم کرنے کااعلان کردیا، پاورڈویژن کے مطابق آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 50فیصدکمی لائی جائیگی، بجلی کی پیداوارمیں آج سے 2ہزارمیگاواٹ کااضافہ ہوگا۔ادھرقیامت خیزگرمی میں بجلی کی شدیدلوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی چیخیں نکلوادیں، بجلی گھروں کو ایندھن کی سپلائی بحال نہ ہونا لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ ہے ۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 7 سو اکیس میگاواٹ تک پہنچ گیاہے ،
مزید پڑھیے


آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ،جوانوں کے عزم،حوصلے ،تیاریوں کو سراہا

اتوار 01 مئی 2022ء
راولپنڈی،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،سپیشل رپورٹر )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی اورافسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کے عزم و حوصلے اور تیاریوں کو سراہااورمادروطن کے دفاع کیلئے جوانوں کے عزم کی تعریف کی۔آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشازد مرزا نے کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔دوسری جانب جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین
مزید پڑھیے


امن اور ترقی کیلئے امہ کو ملکر کام کرنا ہوگا: وزیراعظم

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی؍وقائع نگار؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ وسائل سے مالا مال اسلامی ملک ترقی پذیر مسلم ممالک کی مدد کریں،اجتماعی دانش کو بروئے کار لا کر مسلم ممالک میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ گزشتہ روز مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا کہا گیا،مسلم امہ میں اخوت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،مقبوضہ کشمیر کے حوالے
مزید پڑھیے



اسلام آباد ہائیکورٹ:پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ30دن میں کرنیکاحکم معطل،الیکشن کمیشن کنڈکٹ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، این این آئی،آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو30 دن میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنے سے متعلق سنگل بنچ کا حکم معطل کردیا ہے اورالیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تیس روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور نے موقف اختیارکیاکہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ
مزید پڑھیے


گورنر کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی :صد ر نے خط وزیراعظم سیکرٹریٹ بھجوا دیا

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ ) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے حلف کا معاملہ مزید الجھ گیا،صدر مملکت نے گورنر پنجاب کا خط وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق خط میں گورنر پنجاب نے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات بیان کی تھیں۔ لاہورہائیکورٹ کا دیا گیا ا ٓرڈر آئین کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بھجوایا جا چکا ہے جبکہ حلف کا معاملہ مزید الجھ گیا ،صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے دو خطوط کا جواب دے دیا،صدر مملکت کا جواب 27 صفحات پر مشتمل ہے ،صدر مملکت نے جواب میں
مزید پڑھیے


تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کریگی،عمران کاعوامی رابطہ مہم کا اعلان

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی، تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر بھر پور احتجاج کرے گی ۔ دریں اثنا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ عمران خان نے کارکنان کو چھبیسویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دی ۔عمران خان نے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے ضمن میں عوامی
مزید پڑھیے


توانائی بحران مزید سنگین، شارٹ فال 7468میگاواٹ،بجلی کی10گھنٹے لوڈشیڈنگ

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی(صباح نیوز،سٹاف رپورٹر) ملک میں توانائی کابحران مزید سنگین ہوگیا،بجلی کا شارٹ فال7ہزار468میگاواٹ ہوگیا، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے ۔ ذرائع پاورڈویژن نے بتایا بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی کی پیداوار سے قاصر ہیں۔ نندی پور پاور پلانٹ، مظفرگڑھ اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد پاور پلانٹس بند ہیں۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 18ہزار 31اور
مزید پڑھیے


لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم، مئی تک نمایاں کمی کاحکم

پیر 25 اپریل 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد( نمائندہ خصوصی سے ؍جنرل رپورٹر؍سٹاف رپورٹر؍ کرائم رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا۔کوٹ لکھپت جیل ، رمضان بازار اور پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، کہا گیا کہ شہباز شریف نے کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ بنانے پر 20 ارب روپے لگا دیئے اور اس پر مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا، پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ کو جلد مکمل فعالیت کی ہدایت کی ہے ۔اتوار کو پاکستان کڈنی و
مزید پڑھیے








اہم خبریں