BN

قومی خبریں



عمران خان کی شخصیت میں جادو، مسکراہٹ قاتلانہ ہے :زرتاج گل

هفته 25 جنوری 2020ء
اسلام آباد(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قاتلانہ مسکراہٹ ہے جسکو دیکھ کر ہم سب کی تمام پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ واحد انسان ہیں جس کی شخصیت میں ایک جادو ہے جو کہ کسی اور کے پاس نہیں ہے ۔جب وفاقی وزیر سے عمران خان کی شخصیت اور چلنے کے حوالے سے سوا ل کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کی پوری دنیا فین ہے ۔لوگ ان کے چلنے کی ویڈیوز بنا
مزید پڑھیے


ایف بی آر، کسٹمز نے فضائی مسافروں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا

هفته 25 جنوری 2020ء
لاہور( این این آئی )فیڈرل بوڈ آف ریو نیو اور کسٹمز نے فضائی سفر کرنے والوں پر سخت شرائط کا اطلاق کردیا ، ایکسپورٹ پالیسی اور پروسیجر آرڈر کے تحت 11 اشیا کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ،غیرملکی کرنسی لے جانے کی حد کے حوالے سے بھی آگاہ کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق5سال کا بچہ ایک وقت میں ایک ہزار ڈالر یا مساوی اور سال میں 6 ہزارڈالریااس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے کر جا سکتا ہے جبکہ 6 سے 18سال کا مسافرایک وقت میں5ہزارڈالر اور سال میں 30ہزار ڈالر ، 18 سال سے زائد عمر کا مسافر10ہزارڈالراور سال میں
مزید پڑھیے


’’عثمان بزدار مستعفی ہوں‘‘ مسلم لیگ (ن) نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر ادی

هفته 25 جنوری 2020ء
لاہور( خبرنگار خصوصی، این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی ،دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے ۔پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300فیصد کرپشن بڑھی ،پنجاب میں پہلے جوفائل ایک ہزار میں نکلتی تھی اب وہی فائل پانچ سے
مزید پڑھیے


حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کاپارلیمانی پارٹی اجلاس پیر کو طلب

هفته 25 جنوری 2020ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے جو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر کو ہوگا ۔ ارکان کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں ن لیگی ارکان کا پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں اویس لغاری، سمیع اﷲ خان، سعود مجید، ملک ندیم کامران ، عطاء تارڑ اور دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں صوبہ کے سیاسی معاملات میں پیشرفت پرتفصیلی بات چیت کی گئی جس کے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا جائیگا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ رکن پنجاب
مزید پڑھیے


پشین : گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے 4 بہن بھائی جاں بحق

هفته 25 جنوری 2020ء
پشین (نامہ نگار) بلوچستان کے شہرپشین کے سرخاب مہاجرکیمپ میں ایک گھر میں پریشر ککر کے پھٹنے سے چار بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے جن میں تین سگے بھائی ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والو ں میں ایک تین بھائیوں کی بہن بھی شامل ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 12سالہ رحمانیہ،8سالہ عطاالرحمن اور جانان خان جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ، زخمی 7سالہ حبیب اللہ اور 14سالہ نثار احمد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیے




محکمہ ایکسائز کے 9سہولت سنٹروں کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کرنیکافیصلہ

هفته 25 جنوری 2020ء
لاہور(حافظ فیض احمد)محکمہ ایکسائز حکام نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے پیش نظر 9سہولت سنٹروں کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کرنیکافیصلہ کرلیاجس کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی ،گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر سہولتیں ایک ہی چھت نیچے ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ایکسائز آفس پی آئی اے کالونی کو ماڈل دفتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کے لئے لاہور ،راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بنائے گئے سہولت سنٹرکو بھی ماڈل آفس میں تبدیل کرنے کے حوالے سے
مزید پڑھیے


ایم کیو ایم اور حکومت میں برف پگھلنے لگی،خالد مقبول صدیقی کا وزارت سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ

هفته 25 جنوری 2020ء
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی اورخالد مقبول صدیقی کا وزارت سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو منا لیا اور فیصلہ کیا ہے ان کا استعفیٰ منظور کیا جائیگا نہ انکی جگہ کسی اور کو وزیر بنایا جائیگا۔بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان اگلی ملاقات بد ھ کو ہوگی۔ایم کیو ایم کیساتھ کئی ایشوز حل کرلئے
مزید پڑھیے


ملک میں تیارہونیوالے پہلے الیکٹرک آٹو رکشہ کا افتتاح

هفته 25 جنوری 2020ء
لاہور،رائے ونڈ (اپنے رپورٹر سے ،نامہ نگار) رائے ونڈ میں پاکستان میں تیارہونیوالے پہلے الیکٹرک آٹو رکشہ کا افتتاح کردیا گیا،مشیروزیراعظم ، وفاقی وزیر برائے موسمیائی تبدیلی(ماحولیات) ملک امین اسلم نے الیکٹرک رکشہ چلا کر اس کا افتتاح کیا۔تقریب میں چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ زبیر گیلانی ، ایم پی اے میڈم رخسانہ نوید،حسن نثارجامی ، میڈم ناہید شاہ درانی اور عمررسول سمیت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز پر میاں اسد حمید نے کہا کہ ہم نے اپنی مددآپ کے تحت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور شور وغل سے پاک سستی پبلک سواری
مزید پڑھیے


مذہبی جماعتوں کا فلم "زندگی تماشا" کے خلاف ملک گیر احتجاج

هفته 25 جنوری 2020ء
ٹنڈوآدم (نامہ نگاران) زندگی تماشا فلم پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے ، ریلیز کرنے والوں کے خلاف 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ، فلم پر ملک بھر میں پابندی لگائی جائے ، یوٹیوب پر پابندی عائد کی جائے ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیائ،پاسبان ختم نبوت اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے زندگی تماشا فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سکھر، پنو عاقل، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکار پور، جامشورو، حیدرآباد، کوٹری، ٹنڈوآدم،کراچی، نوابشاہ میں علما نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی
مزید پڑھیے


پاکستان میں ماہانہ 1.2 کروڑ سائبر حملے ہوتے ہیں: آئی ٹی ماہرین

هفته 25 جنوری 2020ء
کراچی(این این آئی)بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کی اہم معلومات یا کاروباری ویب سائٹس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے مگرپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اقدامات کے باعث بھارتی ہیکرز کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،آئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سائبر حملے ہوتے ہیں اور زیادہ ترغیرمحفوظ ویب سائٹس نشانہ بنتی ہیں، پاکستان میں ہر منٹ درجنوں سائبر حملے ہورہے ہوتے ہیں، یہ حملے زیادہ تر بھارت کی جانب سے کئے جاتے ہیں، ہیکر گروپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کی اہم کاروباری، سرکاری اور معلوماتی ویب سائٹس
مزید پڑھیے