BN

قومی خبریں


ای سی سی :کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 15 کروڑ ڈالرگرانٹ منظور: پہلی کھیپ فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائیگی

هفته 21 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ویکسین کی خریداری کے ضمن میں 15 کروڑڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے ، ویکسین کی پہلی کھیپ 5 فیصد آبادی یعنی صحت عامہ اورفرنٹ لائن کے ورکروں اور65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کوفراہم کی جائیگی ،اس انتظام کے تحت ایک کروڑ افراد کوویکسین دی جائیگی، اجلاس میں جنوری سے لے کے جون2021 تک کی توسیعی مدت میں گروپ 20ممالک کے قرضوں کی سہولت کے اقدام کیلئے باضابطہ درخواست دینے کے ضمن میں وزارت اقتصادی امورکی درخواست کی منظوری
مزید پڑھیے


سی پیک کو سبوتاژکرنے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے :چین

هفته 21 نومبر 2020ء
اسلام آباد،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاؤ نے بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کی عالمی انسداددہشتگردی کی مثبت کاوشوں کامعترف ہے ۔ پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک سبوتاژکرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ پاکستان پہلے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شواہدپرمشتمل ڈوزیئردنیاکے سامنے لایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرسی پیک کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرچکے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے سی پیک ناکام بنانے کی بھارتی سازشوں کے ثبوت دیئے ۔ پاکستانی ڈوزیئرمیں سی پیک کیخلاف دہشتگردی کے زمینی
مزید پڑھیے


پنجاب میں با ہمت بزرگ پروگرام شروع،’’باب لاہور ‘‘ کا افتتاح، شہرکو نئی شناخت دیدی :بزدار

هفته 21 نومبر 2020ء
لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 90 شاہراہ قائد اعظم پر با ہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پروگرام کے تحت بزرگ خواتین میں باہمت بزرگ کارڈ تقسیم کئے ۔ وزیر اعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 65 سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگوں کی مالی معاونت کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 2 ارب روپے کی ابتدائی رقم سے خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے ۔باہمت بزرگ پروگرام کے تحت بزرگ شہریوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ
مزید پڑھیے


ہفتہ شان رحمت للعالمینؐ، پانچویں روز بھی صوبہ بھر میں درود و سلام کی محفلیں

هفته 21 نومبر 2020ء
لاہور (اپنے رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ ہفتہ شان رحمت للعالمین کا انعقاد پورے تزک و احتشام کے ساتھ صوبے کے طول و عرض میں جاری ہے ۔ پانچویں روز بھی جگہ جگہ رحمت عالمؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محافل برپا کی گئیں اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہی۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کی بدولت تمام اضلاع، ڈویژنز اور تحصیل کی سطح پر مختلف محکموں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے ان تقریبات کے انعقاد میں متحرک کردار ادا کیا اور مذہبی جوش و جذبے سے ان محافل میں
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ میرٹ کیخلاف طلبہ کے یونیورسٹی داخلوں پر برہم : عدالت کو گمراہ کیا گیا جسٹس مشیر عالم

هفته 21 نومبر 2020ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں صوبے کے پسماندہ علاقوں کے کوٹے پر داخلہ کے ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے معاملہ یونیورسٹی کو بھیج دیا ہے ۔گزشتہ روزجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے خیبر میڈیکل کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ درخواست گزار صادق حسین کی درخواست کا جائزہ لے کر بتائے کہ کیااسے داخلہ مل سکتا ہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر یونیورسٹی میں گنجائش نہیں تو پھر عدالت میرٹ پر کیس کا فیصلہ کرکے طے کرے گی کہ پسماندہ علاقے ہری پور
مزید پڑھیے



سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کو41ارب کا خسارہ: ڈالر ،سونے کی قیمت بڑھ گئی

هفته 21 نومبر 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے 40187.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 67.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ
مزید پڑھیے


غیر ملکی جنگی و نیوکلیئر بحری جہازوں کاپاکستانی حدود میں داخلہ پیشگی اجازت پر ہوگا: نیا قانون کابینہ سے منظور

هفته 21 نومبر 2020ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں ملکی سکیورٹی اور سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی بحری جنگی جہاز،نیوکلیئر پاورڈ شپس،سب میرینز اور دیگر واٹر وہیکلز وفاقی حکومت کی پیشگی اجازت کے بعد پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوسکیں گے ۔پاکستانی سمندری حدود میں کسی شخص یا کرنسی کو لوڈنگ ان لوڈنگ، ریسرچ اور سروے پر پابندی ہوگی۔غیرملکی شپس کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں وہیکل کو قبضے میں لے کر کارروائی ہوگی۔ جرم ثابت ہونے پر 5سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ جرم میں استعمال ہونے
مزید پڑھیے


ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار: 3لاکھ سے زائد پرائیویٹ و کمرشل گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا بلاک

هفته 21 نومبر 2020ء
لاہور( حافظ فیض احمد) محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا،3لاکھ سے زائد پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا بلاک کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کے مالکان کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لئے ایس ایم ایس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جس میں بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کے کتنے سالوں کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اور وہ ایکسائز کے نادہندہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے تین لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان سے ٹوکن ٹیکس وصولی کی مد میں1ارب روپے سے زائد کی ریکوری
مزید پڑھیے


بجلی چوری شکایت ،شاہد خاقان کیخلاف تحقیقات شروع

هفته 21 نومبر 2020ء
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بجلی چور ی، اختیارات کے ناجائز اور غیر قانونی استعمال کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ نیپرا کو موصول ہونے والی شکایت میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے 2015میں اپنی رہائش گاہ پر چار غیر قانونی میٹرز لگوائے ،جن کی نیپرارولز میں گنجائش نہیں تھی۔پہلے رہائش گاہ پر دو میٹرز موجود تھے اور چار نئے لگوائے گئے ۔ چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمد کی جائے نیپرا نے شکایت پر شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات
مزید پڑھیے


من پسند مقامات پر تعیناتی،پولیس افسروں کی ’’موجیں‘‘ بند

هفته 21 نومبر 2020ء
لاہور( میا ں رؤف )موجیں اور من پسند تعیناتیاں بند کر دی گئیں ۔ ایس پیز سے لے کرڈی آئی جیزرینک کے 37 افسران کی فہرستیں ازسر نومرتب کرکے حکومت کوبھجوا دی گئیں جو مسلسل 10سال یا اس سے زیادہ عر صہ مبینہ سفا رشو ں کی وجہ سے پنجاب میں تعینات رہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آ ئی جی پنجا ب انعا م غنی کے حکم پر آئی جی آفس نے کئی کئی سالوں سے پنجاب میں تعینات 15 ڈی آئی جیز،11گیا رہ ایس ایس پیز اور 11ایس پیز کے نام ازسرنو بھجوادیئے ہیں۔نئی فہرستوں
مزید پڑھیے