Common frontend top

قومی خبریں


پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز ؟پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل

جمعه 15 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہو گی ، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔دونوں جانب سے ہی اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے نجی ہوٹل میں علامتی اجلاس منعقد کر کے 199ووٹرز کو شو کر دیا گیا او راب دعویٰ کیا جارہا ہے یہ تعداد مزید بڑھ گئی ۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے موقع پر سکیورٹی
مزید پڑھیے


صوبوں کے تحفظات دور کریں،عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ،پاکستان چیلنجز سے نکلے گا:وزیراعظم

جمعرات 14 اپریل 2022ء

اسلام آباد، کراچی( خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے ان شاء اﷲ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ، وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی، ملک کو ملکر خوشحال اور پُرامن بنانا ہے ۔وزیراعظم گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ارکان کیساتھ کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا ،وزیراعظم کیساتھ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب تھے ۔وزیر اعظم وزیراعلی سندھ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ مزار قائد ؒ پہنچے ، پھولوں کی چادر
مزید پڑھیے


پشاورسے پی ٹی آئی کی رابطہ عوام مہم کا آغاز،حقیقی آزادی کی جنگ شروع، الیکشن کے اعلان تک سڑکوں پر رہیں گے :عمران خان

جمعرات 14 اپریل 2022ء

پشاور( خبر نویس، مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امپورٹڈحکومت کوقوم تسلیم نہیں کریگی،پورے ملک میں نکلوں گا،جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتاہم سڑکوں پرر ہیں گے ،اعلان کررہاہوں آج سے حقیقی آزادی کی جنگ شروع ہے ،عمران خان نے الیکشن تک سڑکوں پررہنے کی کال دیدی۔پشاورمیں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شاندار استقبال پر سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اتوار کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،قوم کافیصلہ کن وقت آگیا،ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم غلامی چاہتے ہیں یا
مزید پڑھیے


لاہور ہائیکورٹ: حمزہ کی درخواست مسترد،وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن پرسوں کرانیکاحکم؛ ڈپٹی سپیکرکے اختیارات بحال

جمعرات 14 اپریل 2022ء

لاہور(92نیوزرپورٹ،نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 16اپریل کو کرا نیکاحکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کی جلد الیکشن کرانے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیدیاا ور ڈپٹی سپیکرکے تمام اختیارات بحال کردیئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے متعلق فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مختصرفیصلے میں لکھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 16 اپریل کو ہی ہوگا۔لاہورہائیکورٹ نے سپیکر کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔لاہورہائیکورٹ نے ۔
مزید پڑھیے


فارن فنڈنگ کیس؛باہر سے پیسہ آیا تاہم ممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط : تحریک انصاف

جمعرات 14 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار)فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کو بیرون ملک سے رقوم ملیں تاہم مذکورہ ترسیلات زر فارن فنڈنگ کے زمرے میں نہیں آتیں۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیشن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں لی ۔باہر سے آنیوالے پیسے پرممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط ہے ۔یہ پیسے پاکستانی شہریوں نے چندے کی
مزید پڑھیے



خالصہ جنم دن ، ویساکھی میلہ تیاریاں مکمل ،حسن ابدال میں پروگرام جاری

جمعرات 14 اپریل 2022ء

لاہور،حسن ابدال(نمائندہ خصوصی سے ،نمائندہ 92 نیوز ) متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے آج جمعرات کو ہونے والی 323 ویں خالصہ جنم دن اور ویساکھی میلہ2019کی مرکزی تقریب کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے گورودوارہ پنجہ صاحب میں موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے سمیت دیگر حوالوں سے کئے گئے انتظامات کو شایان شان قرار دے دیا ۔ ویساکھی کی مرکزی تقریب’’ بھوگھ اکھنڈ پاٹھ صاحب ‘‘ آج چودہ اپریل جمعرات کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں بھارت اور دیگر
مزید پڑھیے


لاہورہائی کو رٹ: وزیراعلیٰ انتخاب کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ ، آج سنائے جانے کاامکان

بدھ 13 اپریل 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب اورڈپٹی سپیکرکے اختیارات کیلئے دائر درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ تو کسی نتیجے تک پہنچے نہیں،مگر اب قانون اپنے نتیجے پر پہنچ جائے گا۔عدالت کی جانب سے ان درخواستوں پرپر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روزسماعت شروع ہوئی تو حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے کہا تین اپریل کو بزنس ایجنڈا وزیراعلی کا انتخاب تھا،خواہش تھی معاملہ پنچایتی انداز میں حل ہو، ہم سب اپنے کلائنٹس کو
مزید پڑھیے


فارمیشن کمانڈرز کا آئین کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت پراظہاراعتماد

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد ، راولپنڈی( سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ) فارمیشن کمانڈرز نے کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج کوبدنام کرنے کی مہم کانوٹس لے لیا،فورم نے ادارے ،معاشرے میں تفریق پیداکرنے کی حالیہ پروپیگنڈامہم کابھی نوٹس لے لیا،فارمیشن کمانڈرز نے آئین،قانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت پر مکمل اظہاراعتماد بھی کیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں 79ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کاانعقادہوا،تمام کورکمانڈرز،پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی،شرکا کو پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز پربریفنگ دی گئی،شرکاکوروایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے
مزید پڑھیے


سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار 2 تعطیلات ختم ،قومی اقتصادی کونسل بنانے کا فیصلہ؛ رمضان بازاروں میں سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے : وزیراعظم

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ نیٹ نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت اور مہنگائی کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی نے ملکی وسائل کا ناجائز استعمال کیا تو قانون کا راستہ اپنائیں گے ، پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے ، ہم نے کتنی مدت رہنا ہے فیصلہ اتحادی کرینگے ،فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے ،سیاسی سرگرمیوں کی سب کو اجازت ،انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،آئین شکنوں کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کریں گے ، نیب کو کسی کے خلاف
مزید پڑھیے


تنقیدی آوازوں کو ہدف بنایا جانا قابل تشویش: عمران خا، سوشل میڈیاایکٹوسٹس کی ہراسگی پر آج ہائیکورٹس سے رجوع کا فیصلہ

بدھ 13 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور،پشاور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر ، کامرس رپورٹر،خبرنگار،نیٹ نیوز،این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ،لہٰذا پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔گزشتہ روزویڈیو پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے ۔ جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔ پشاور کے لوگو آج آپکے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں آپ
مزید پڑھیے








اہم خبریں