BN

قومی خبریں



وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، مہمند ڈیم2025ء سے پہلے مکمل کیا جا ئے: سپریم کورٹ، واپڈا کے 200 ارب جاری کرنیکی ہدایت

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے حکومت کو مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے واپڈ کو 200 ارب روپیہ کے فنڈز جاری کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ عدالت ڈیم کے معاملے میں مداخلت نہیں کررہی بلکہ تعمیراتی منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنانا چاہتی ہے ۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریما رکس دیئے کہ ڈیم لوگوں کو کمیشن دینے کے لئے نہیں بنا رہے ۔نامز دچیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے دیا میر بھاشا اور
مزید پڑھیے


بھارت نسل پرست ریاست بن چکا ہے :شیریں مزاری

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد (لیڈی رپورٹر ،این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک اب اپنے قانون کے مطابق نسل پرست ریاست بن چکا ہے ۔ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بالآخر بھارتی پارلیمنٹ نے نازی نسل پرستی کے نظریے کو تازہ کر دیا ہے ۔
مزید پڑھیے


پولیو وائرس ٹو نے پنجاب کا رخ کرلیا، گوجرانوالہ میں پہلا کیس رپورٹ

جمعه 13 دسمبر 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری)پنجاب کو پولیو سے پاک کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا،شمالی علاقہ جات میں بچوں کو معذور کرنے کے بعد پولیو وائرس ٹائپ ٹو نے پنجاب کا بھی رخ کر لیا ۔رواں سال ٹائپ ٹوکی وباء کے باعث پہلا کیس پنجاب سے رپورٹ ہو گیا،کھیالی شاہ پور ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی 2 سالہ بچہ اس ٹائپ ٹو سے معذور ہو گیا ، پاکستان میں ٹائپ ٹو نے اب تک 12 بچوں کو متاثر کیا ہے ، پنجاب میں لاہور سے ایک اور روالپنڈی سے تین ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ٹو وائرس بھی پایا گیا، لاہور کے نمونہ
مزید پڑھیے


عوام کے دلوں سے بینظیر شہید کا نام مٹانا ناممکن ہے :بلاول

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان چھوٹے ہتھکنڈوں سے شاید عوام بھول جائیں مگر بینظیر بھٹو ایسی تھیں کہ آپ ان کو کیسے چھپائیں گے ، آپ بی آئی ایس پی کارڈاور ائیرپورٹ سے تو ان کا نام ہٹا سکتے ہو مگر عوام کے دلوں سے یہ نام نہیں نکال سکتے ۔اسلام آباد میں ترکی سے آئی ناول نگار یشار سیمان کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی پر لکھے ہوئے
مزید پڑھیے


خیبر پی کے : پولیو سے مزید 4معذور ، پنجاب میں بچاؤ کا جامع پلان

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد ، لاہور ( خبر نگار خصوصی، جنرل رپورٹر ) خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں 4 مزید بچے پولیو مرض کا شکار ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے ، لکی مروت سے 3 اور ٹانک سے ایک متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ، خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 72ہوگئی ، تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ میں پولیو وائرس کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہو گئی ، پولیو پروگرام کا فوکل پرسن تبدیل کرنے کے باوجود مہم میں کامیابی نہیں مل رہی، لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی ایک
مزید پڑھیے




ڈی آئی خان: مسافر کوچ اور بس میں تصادم، 5 جاں بحق، کئی زخمی

جمعه 13 دسمبر 2019ء
ڈ ی آئی خان، پنڈی بھٹیاں، قصور ( مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ 92نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی خان میں درابن روڈپرمسافرکوچ اوربس کے درمیان تصادم ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پنڈی بھٹیاں میں ٹریکٹر کے الٹنے سے ڈرائیورجاں بحق ہوگیا، نواحی گاؤ ں ہجن کا رہائشی ولایت حسین اپنے ٹریکٹر پر گاؤں جا رہا تھا ، فلائی اوور پُل پر چڑھا تو ٹریکٹر بے قابو ہو کر پُل سے نیچے جا گرا ، ولایت شدید زخمی ہو گیا ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا
مزید پڑھیے


پاکستان کی مثالی وسعت قلبی،145 بھارتی ہندویاتریوں کو ویزے جاری

جمعه 13 دسمبر 2019ء
لاہور،اسلام آباد، نئی دہلی (نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ )بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں غاصبانہ اقدامات کے برعکس پاکستان نے مثالی وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 145بھارتی ہندویاتریوں کو شادانی دربارسکھر اورکٹاس راج چکوال کی یاترا کیلئے ویزے جاری کردیئے ۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق نومبر،دسمبرمیں ہائی کمیشن دہلی نے ہندویاتریوں کے دوگروپوں کو ویزے جاری کئے ۔ویزے اجراسے بھارتی ہندویاتریوں کو پاکستان میں موجود اپنے مقدس مذہبی مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔57بھارتی ہندویاتریوں نے شواوتری سنگروسنت شادارام صاحب سکھرکی یاتراکی۔شادانی دربار300سال قدیم مندر ہے جو کہ ہندویاتریوں کیلئے اہم مقدس مقام ہے ۔تر جمان
مزید پڑھیے


تربیت پانے والے غیرملکی سفارتکاروں کی گریجوایشن تقریب

جمعه 13 دسمبر 2019ء
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے 27 ویں جونیئر ڈپلومیٹک کورس کی گریجوایشن تقریب کا وزارت خارجہ میں انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ سیکرٹریز خارجہ اعزاز چوہدری، تہمینہ جنجوعہ،ڈائریکٹر جنرل فارن سروس اکیڈمی آفتاب کھوکھر اور وزارت خارجہکے اعلیٰ حکام،غیرملکی سفیروں نے شرکت کی ۔ پارلیمانی سیکرٹری خارجہ عندلیب عباس نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہورہی ہے ،افریقہ کے ساتھ معاشی، سٹرٹیجک اور سیاسی
مزید پڑھیے


ایچ ای سی میں چیئرمین کے من پسند10کنسلٹنٹس بھرتی

جمعه 13 دسمبر 2019ء
لاہور (علی ارشد سے ) وزیر اعظم کی بچت پالیسی نظر اندازکرتے ہوئے ہا ئر ایجوکیشن کمیشن میں بھاری تنخواہوں کے عوض چیئرمین کے من پسند دس سے زائد کنسلٹنٹس کو بھرتی کرلیا گیا ۔کنسلٹنٹس کو ماہانہ 3 سے 4 لاکھ روپے تنخواہ ، لگژری کار، ٹی اے ڈی اے اور گریڈ 21 کی مراعات دی جا رہی ہیں۔ روزنامہ 92 نیوز کو کمیشن کے اعلی ذرائع نے بتایا کمیشن کے 8 سو ملازمین، مشیران اور 9 ڈائر یکٹر جنرلز کے ہوتے ہو ئے تمام شعبہ جات کی نگرانی کے لیے عارضی بنیادوں پر کنسلٹنٹس کی بھرتی کی گئی ہے
مزید پڑھیے


نااہل ، نالائق حکومت کو بے شرمی کا ایوارڈ ملنا چاہیے :ن لیگ

جمعه 13 دسمبر 2019ء
لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں جو ہوا قابل مذمت ہے مگر جو تباہی اور نحوست عمران صاحب کی حکومت میں آئی وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی تھی،عمران صاحب پی آئی سی کے واقعہ سے ثابت ہو گیا کہ آپ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران صاحب پی آئی سی کے واقعے سے ثابت ہو گیا ملک میں حکومتی ایڈمنسریشن اور گورننس کا مکمل
مزید پڑھیے