Common frontend top

قومی خبریں


مجرموں کو این آر او ٹو دیکر ملک و قوم سے مذاق کیا گیا،اب فیصلہ کن کال دونگا :عمران :مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلیاں

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،لاہور،پشاور ( سپیشل رپورٹر،وقا ئع نگار ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر روز باری باری حکمرانوں کے کرپشن کیسز ختم ہورہے ہیں، یہ پہلے قانون بناتے ہیں اور پھر اس سے اپنے کیس ختم کراتے ہیں ،اگر حکمرانوں نے یہی کرنا ہے تو جیلوں کو کھول دیں غریبوں کا کیا قصور ہے ، چور ملک پر قابض ہیں، حقیقی آزادی کیلئے جہاد کرنا ہو گا،قائدین پوری یکسوئی سے تیاری کریں ، ہماری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،اپنی حقیقی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کال دوں
مزید پڑھیے


آرمی چیف کابدین میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، کراچی میں تاجروں سے ملاقات

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،کراچی (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بدین کے سیلاب متاثرین علاقوں میں ریلف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا جبکہ سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا اور پاک فوج کی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے بدین اور اسکے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے کراچی میں تاجروں سے
مزید پڑھیے


پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان بنایا: پرویز الہٰی

هفته 24  ستمبر 2022ء

لاہور (وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چودھری پرویزالہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے جامع پلان بنایا ہے ۔ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر سیاستدان سلیم بریار اور ایم پی اے احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت
مزید پڑھیے


پاک بھارت تعلقات معمول پر آگئے تو خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا: بلاول

هفته 24  ستمبر 2022ء

نیویارک،کراچی ( ندیم منظور سلہری سے ، آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ممالک کو فوری مناسب امداد فراہم کرنی چاہیئے ۔نیویارک میں گروپ 77کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی معیشت کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں نے نگل لیا ہے ، ہم اپنے دوستوں کے شکر گزار ہیں وہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ہماری مدد کر رہے ہیں اور اس مشکل کی
مزید پڑھیے


ملکہ الزبتھ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ منایا گیا

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ، لندن ( خبر نگار خصوصی، این این آئی ) آٹھ ستمبر کو وفات پانے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات اور تدفین 19 ستمبر کو ہو رہی ہے ۔ ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں پیر کے روز یوم سوگ منایا گیا۔ پاکستانی پرچم سرنگوں رہا ۔ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے (آج)منگل کو لندن پہنچایا جائے گا۔شاہ چارلس نے 19 ستمبر کو برطانیہ میں بنک تعطیل کی منظوری دے دی۔ آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز
مزید پڑھیے



پرویز اشرف سے صدرآئی پی یو کی ملاقات، تعاون فروغ پر اتفاق

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوارتے پشیگو نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئی پی یو ایشیاء پیسیفک ریجن کے رکن ممالک پر مشتمل دو روزہ سیمینار سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر ایشیا پیسفک خطے کے تیسرے علاقائی سیمینار میں شرکت پر صدر آئی پی یو کا خیر مقدم کیا۔آئی پی یو سیلاب زدہ علاقوں
مزید پڑھیے


صوبا ئی دارالحکو مت : رواں سال جرائم میں 200فیصد اضافہ

منگل 13  ستمبر 2022ء
لا ہو ر (میاں رؤف)صوبا ئی دارالحکو مت میں جرا ئم کے اضافہ پر آئی جی پنجاب کا افسران پر بر ہمی کا اظہا ر ،آئی جی نے لاہورپولیس کے اعلی افسران کو سیاسی معاملات میں دلچسپی ترک کرکے شہر بڑھتے ہوئے قتل ،ڈکیتی قتل ،اغوا زیا دتی ۔ اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم پر قابو اور مقدما ت کی تفتیش پر دھیا ن دیں ۔ ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب پو لیس نے لا ہو ر پو لیس کی رواں سا ل میں کی کا رکردگی کا جا ئزہ لیا گیا تو گزشتہ سا ل
مزید پڑھیے


مریم کو پاسپورٹ واپسی ، لاہورہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی فل بنچ کل 14ستمبر کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ججز چار بار کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ادھرسیشن عدالت نے مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست
مزید پڑھیے


حضرت علی ہجویریؒ کی خانقاہ ،علوم قرآن کا مرکز:طاہر بخاری

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی استقبالیہ تقریب کے سلسلے میں چوتھے روزبین المدارس و جامعات کے طلباء کے مابین " مقابلہ حسن قرأت" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی خانقاہ، علوم قرآن کا مرکزتھی، حضرت اقبال نے آپؒ علوم و معارف ِ قرآنیہ کا پاسبان قرار دیا۔ عہدِ حاضر میں قرآنی افکار کی ترویج کے لیے سیّدہجویرؒ کے طرزِ زیست سے رہنمائی کی ضرورت ہے ۔قرآنی افکار کا فروغ اور سیرت طیبہﷺکی ترویج،
مزید پڑھیے


عرس علی ہجویریؒ،کمیٹی ممبران خادم کے طور پر کام کرینگے :شاہد حمید

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے) امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار کے چیئر مین شاہد حمید قادری نے کہا ہے کہ حضرت سید داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور محکمہ اوقاف ایک پیج پر ہیں جبکہ امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار کے تمام ممبران عرس انتظامات کو فول پروف اور بہتر بنائے رکھنے کے لئے اوقاف حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔سیکرٹری اوقاف میاں ابرار احمد، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، داتا دربار انتظامیہ عرس تقریبات کے حوالے سے معاملات کو خوش اسلوبی سے سر
مزید پڑھیے








اہم خبریں