Common frontend top

BN

قومی خبریں


پٹرول اور بجلی کے بعد یکم جولائی سے گیس بھی 45 فیصد مہنگی

هفته 04 جون 2022ء

اسلا م آباد (92نیوزرپورٹ )پٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی،اوگراکے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواکے عوام کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 45فیصد،سندھ اوربلوچستان کیلئے سوئی گیس 44فیصدمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ،اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت کوارسال کردیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنمافواد چودھری نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک اضافہ کرکے ایک اور ڈاکہ ماردیا گیا ہے ۔ یہ سخت
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردیں: مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن پلان تیار

هفته 04 جون 2022ء

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔گزشتہ روزریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔پسے ہوئے طبقہ کی مشکلات کم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ نئے ٹیکس لگانے کے بجائے عام آدمی کو ریلیف دینے پر فوکس کیا اور امیر طبقہ کیلئے ٹیکس بیس بڑھایا جائے ۔ وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات تجویز کئے اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ۔علاوہ
مزید پڑھیے


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے :پاکستان

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کی جانے والیانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے ۔گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کئے ،
مزید پڑھیے


منحرف رکن کا ووٹ شمار ہوگا نہ تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ، انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس

بدھ 18 مئی 2022ء
اسلام آباد (خبر نگار،92نیوز رپورٹ،صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں صدارتی ریفرنس کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لاجر بنچ نے تین دو کے اکثریتی فیصلے کے تحت منحرف رکن کی نااہلیت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جبکہ منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے بارے پی ٹی آئی کی پٹیشن مسترد کردی۔ دو جج صاحبان جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندو خیل نے اکثریتی فیصلے سے
مزید پڑھیے


عدالتی فیصلے سے شہباز اور حمزہ کی حکومتیں ختم، صدر اسمبلیاں تحلیل، الیکشن کرائیں: تحریک انصاف

بدھ 18 مئی 2022ء
لاہور ،اسلام آباد، کوہاٹ،ملتان ( سٹاف رپورٹر ، وقائع نگار، ،سپیشل رپورٹر،،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے موقف کی فتح قرار دیتے ہوئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ فیصلے سے وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں ختم ہو گئی ہیں فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل اور عام انتخابات کرائے جائیں۔سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آپ کاشکریہ! لوٹوں کیخلاف فیصلہ دے کر آپ نے اخلاقیات کوبچالیا، امپورٹڈ حکومت پراس وقت خوف طاری ہے ،امپورٹڈ حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے ،کوہاٹ
مزید پڑھیے



پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹا جائیگا، اگست 2023 تک ساتھ، تمام فیصلوں کو سپورٹ کرینگے: اتحادیوں کی وزیر اعظم کو یقین دہانی

بدھ 18 مئی 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اگست 2023 تک حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم کو تمام اقدامات پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔ منگل کی شام وزیراعظم کے زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے کنونینر خالد مقبول صدیقی سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے ۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جبکہ تمام اتحادی جماعتوں نے
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ: نیب ترامیم کیلئے کمیٹی بنانے کی منظوری، سول سرونٹس رولز 2020ء منسوخ

بدھ 18 مئی 2022ء
اسلام آباد( خبر نگار خصوصی )وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کیلئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے اور سول سرونٹس رولز 2020 کو منسوخ کرنے اور ان رولز کے تحت سرکاری افسران کے خلاف شروع کی گئی کارروائیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان کو درپیش خطرات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے
مزید پڑھیے


ڈالرانٹربینک196.50، اوپن مارکیٹ میں199روپے کا ہوگیا: سونا1500روپے تولہ مہنگا

بدھ 18 مئی 2022ء
کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان میں ڈالر نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر196روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200روپے سے صرف ایک روپیہ دوری پرہے ،سونا بھی 1500 روپے فی تولہ بڑھ گیا اورپاکستان سٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹر بینک میں 1.90روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید195.50 اورقیمت فروخت 196.50 روپے ہو گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں 3.50 روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 194.50سے بڑھ کر198 اور قیمت فروخت 195.50 سے بڑھ کر199روپے پر جا پہنچی ۔ملکی صرافہ مارکیٹوں
مزید پڑھیے


اداروں پر تنقید بند اور فوری الیکشن ہی آگے بڑھنے کا راستہ

منگل 10 مئی 2022ء
تجزیہ:سید انورمحمود مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سیاستدانوں کو افواج کو سیاست میں گھسیٹنیاور نام لے کر الزام لگانے سے گریز یا احتیاط کرنے کا مشورہ دینا قابل فہم ہے ۔اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور نام لینے سے نہ صرف ملک کے محافظوں کے تشخص بلکہ مورال پر بھی اثر پڑتا ہے ۔اور کوئی پاکستانی اس پر خوش نہیں ہوگا۔درحقیقت ہر پاکستانی ہمہ وقت اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑا ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور مکمل حمایت کرے گا۔تاہم افسوس کہ یہ انتہائی بدقسمتی کا وقت ہے ۔نہ صرف سیاستدان جن کے
مزید پڑھیے


کب تک کشکول لئے پھرتے رہینگے، بھیک سے زندگی نہیں موت ملتی : وزیراعظم

اتوار 08 مئی 2022ء
اسلام آباد ،بشام(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوامیں آٹاپنجاب کی قیمت پردینے ،بشام کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دوارب روپے کی گرانٹ،شانگلہ میں میڈیکل کالج بنانے کااعلان کردیا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے صوبے بھرکے ہسپتالوں میں ادویات مفت کرنے کی بھی درخواست کردی،وزیراعظم نے پوران گرڈسٹیشن بھی 3ماہ میں بنانے کااعلان کردیا،وزیر اعظم نے صوبے میں گندم کی فراہمی ہرصورت یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ کب تک ہم کشکول لے کرپھریں گے ؟بھیک کے ذریعے زندگی نہیں موت ملتی ہے ،اکیلے پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں ۔تفصیلات کے مطابق
مزید پڑھیے








اہم خبریں