Common frontend top

لاہور


اپوزیشن کا اپنا اسمبلی اجلاس، عدم اعتماد 197 ووٹ سے کامیاب،عمران غدار،آرٹیکل 6 لگے گا:قائدین

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد ، لاہور،لندن( سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے اپنا قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا، لیگی رہنما ایاز صادق سپیکر کی نشست پر براجمان ہوئے اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی، 197 ارکان نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔اس موقع پر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے حق میں 197 ووٹ پڑے ہیں جس میں حکومتی منحرف ارکان کے ووٹ بھی شامل ہیں۔متحدہ
مزید پڑھیے


چودھری سرور برطرف،عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھالیا

پیر 04 اپریل 2022ء

اسلام آباد ،لاہور( خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر ، وقائع نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرتے ہوئے چودھری سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کی منظوری اور عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دیدی ۔ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرنے آرٹیکل 101 کے تحت یہ منظوری دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چودھری سرور کو ناراض ارکان کا گروپ بنانے اور ن لیگ کی حمایت کرنے پر برطرف کیا گیا ۔بعدازاں عمرسرفرازچیمہ نے گورنرپنجاب کے عہدے کا
مزید پڑھیے


پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ، وزیراعلی کے انتخاب کے بغیر اجلاس بدھ تک ملتوی

پیر 04 اپریل 2022ء

لاہور(سٹاف رپورٹر، وقائع نگار ،نیوزایجنسیاں ) نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا،حکومتی و اپوزیشن خواتین ارکان میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے کے باعث ڈپٹی سپیکر نے چند منٹ بعد ہی اجلاس 6اپریل تک ملتوی کردیا۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کرائے بغیر اجلاس ملتوی کرنے پر متحدہ اپوزیشن نے ایوان کے اندر بھرپور احتجاج کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان اسمبلی کی بھاری اکثریت
مزید پڑھیے


ٹی بی کا مرض قابل علاج بن چکا،پروفیسر الفرید ظفر

اتوار 03 اپریل 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر)میڈیکل سائنس کی ترقی،جدیدتحقیق، بر وقت تشخیص اور موثر ادویات کی دستیابی سے ٹی بی کا مرض قابل علاج بن گیاہے تاہم غریب اور پسماندہ ممالک میں تپ دق کے مرض کے متعلق لوگوں میں آگاہی کا فقدان، بے احتیاطی اور دیگر عوامل کی بنا پر ابھی بھی یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ پاکستان میں سالانہ 4لاکھ سے زائد مریضوں کا تپ د ق کے مرض میں مبتلا ہونا تشویشناک امر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار
مزید پڑھیے


سرکاری امور کی انجام دہی متاثر نہیں ہونی چاہئے ،چیف سیکرٹری

اتوار 03 اپریل 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہئے ۔افسران کی کارکردگی کی جانچ کیلئے کے پی آئیزمتعارف کرائے گئے ہیں، آن لائن پورٹل پر مکمل ڈیٹا کی دستیابی 10روز میں یقینی بنائی جائے ۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ
مزید پڑھیے



عمران خان مستقبل کی ’’شان‘‘ قرار ، وینا کا ’’نہ گھبرانے ‘‘ کا مشورہ

اتوار 03 اپریل 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر، این این آئی )معروف اداکار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے مستقبل کی ’’شان ‘‘قرار دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور اْس کے ساتھ ہی خصوصی پیغام بھی لکھا اور کہاکہ میں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ، اْن کی حمایت میں کھڑا ہوں۔ دوسری طرف ا داکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کو ’ ’نہ گھبرانے ‘‘ کا مشورہ دیا ہے ۔وینا ملک نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ چوروں کو کون ریلیف دیتا رہا اس
مزید پڑھیے


وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ یا حمزہ شہباز،فیصلہ آج

اتوار 03 اپریل 2022ء

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر ، نیوز ایجنسیاں ) پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی، گزشتہ روز سپیکر پرویزالہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایوان میں آمد کے بعداپوزیشن اورحکومتی ارکان کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا،ن لیگ کے ارکان نے الوداع الوداع بزدار الوداع اورشیرشیرکے نعرے جبکہ حکومتی بینچوں سے شیم شیم اورگیدڑ گیدڑ کے نعرے لگائے گئے ۔ حکومتی خواتین ارکان نے ڈیسک بجائے اورچیری بلاسم کے نعرے لگائے ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ
مزید پڑھیے


شاہینوں نے 20 سال بعد کینگروز کیخلاف سیریز جیت لی

اتوار 03 اپریل 2022ء

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کپتان بابر اعظم کی پھر سنچری ، پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ۔ پاکستان نے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز 20 سال بعد اپنے نام کی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کینگروز کی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایلکس کیری نے 56 اور سین ایبٹ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ گرین شرٹس کے حارث رئوف اور
مزید پڑھیے


کورونا : مزید4ا موات، اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم

هفته 02 اپریل 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی(رپورٹنگ ٹیم، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید4افرادجاں بحق ہوگئے اور اموات کی مجموعی تعداد30359ہوگئی ۔وزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29315کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک میں (باقی صفحہ 5نمبر)کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61فیصد رہی، کورونا کے 180نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 8690ہو گئے ،403مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید189مریض مکمل صحتیاب ہو گئے ۔قبل ازیں این سی اوسی کے آپریشن کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا ،جہاں اس سلسلہ میں پہلا وافتتاحی اجلاس ہوا۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک
مزید پڑھیے


سیاسی صور ت حال مزید بگڑ گئی ، وزیراعظم باعزت راستہ اپناتے ہوئے استعفیٰ دیں:سراج الحق

هفته 02 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال مزید بگڑ گئی ،وزیراعظم باعزت راستہ اپناتے ہوئے استعفیٰ دیں، غیر ملکی مداخلت سے متعلق وزیراعظم کو اگر کوئی خط آیا تھا تو ا نہیں اسے بروقت پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہیے تھا،جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ امریکا پور ی دنیا میں حکومتیں گرانے اور بنانے میں اپنا سازشی کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ جمعہ اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جانے کے بعد بقیہ مدت کے لیے
مزید پڑھیے








اہم خبریں