Common frontend top

لاہور


روزنامہ92نیوز فورم: عمران کی شکست کا میدان سج چکا: (ن) لیگ ، جماعت اسلامی؛ تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے: تحریک انصاف

هفته 02 اپریل 2022ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں تحریک عدم اعتماد کو آ ئینی اور قانونی راستہ کے اندر رہتے ہوئے ناکام بنائیں گے ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی واضح اکثریت موجود ہے ، عمران خا ن کی شکست کا میدان سج چکا ہے ،پنجاب اسمبلی میں بھی تبدیلی لیکر آ ئیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا پنجاب میں فگرز ہماری فیور میں ہیں اور پرویز الٰہی
مزید پڑھیے


او جی ڈی سی ایل کرپشن،ملزم شفیق کوچار سال قید

هفته 02 اپریل 2022ء
کراچی ،لاہور(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، آن لائن ) احتساب عدالت کراچی نے چار سال بعد او جی ڈی سی ایل میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفیق سومرو کو چار سال قید کی سزا سنادی جبکہ ٹیکنیکل آفیسر او جی ڈی سی ایل ملزم لطیف کو بری کردیا۔احتساب عدالت لاہور نے ڈبل شاہ کے ساتھی امجد حسین کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ 6 اپریل تک موخرکردیا۔احتساب عدالت لاہور نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت7اپریل تک ملتوی کرکے وکلائسے ضمانت پردلائل طلب کرلئے ۔احتساب عدالت لاہور نے نیشنل فرٹیلائزر کمپنی کے ذریعے کھاد
مزید پڑھیے


ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کیلئے تیار ہونا چاہئے : فواد چودھری

هفته 02 اپریل 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی وقت باقی ہے ،ہر سیاسی جماعت کو الیکشن کیلئے تیار ہونا چاہئے ۔ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں اینکر پرسن شازیہ ذیشان سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرائیں گے ۔جو لوگ بیرونی سازش میں ملوث ہیں ان کو سزا ضرور ملنی چاہئے ۔ہم دیکھتے ہیں کہ اس پر کیا کارروائی ہوسکتی ہے ۔ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف لیرو لیر ہوچکی
مزید پڑھیے


بزدار کا استعفیٰ منظور، کابینہ تحلیل، حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے امیدوارنامزد: پنجاب اسمبلی کااجلاس آج طلب

هفته 02 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار ،نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں )گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ باضابطہ منظور کر لیا،وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ۔گورنرپنجاب نے نئے قائدایوان کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے طلب کر لیا ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور وزیراعلی ٰ عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں ارکان اسمبلی سے رابطوں پر مشاورت کی گئی، عثمان بزدارنے گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں حکومت سازی اور آئندہ لائحہ عمل پربات چیت کی گئی۔ پرویزالٰہی سے ارکان پنجاب اسمبلی
مزید پڑھیے


مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری و دیگر کیخلاف سماعت ملتوی

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور،اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی،این این آئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کیخلاف آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس پر سماعت ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک کی مہلت کی استدعاپر سترہ مئی تک ملتوی دی۔احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنماء برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت نے سابق ڈی آئی جی پولیس جنید ارشد کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کرکے نیب کے گواہ کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔احتساب عدالت لاہور
مزید پڑھیے



غلطی سے بھارت جانیوالاگونگا بہرہ نوجوان پاکستان کے حوالے

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور(کرائم رپورٹر)غلطی سے بھارتی حدود میں جانے والے گونگے بہرے نوجوان کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔ ایدھی فائو نڈیشن کی کاوشیں رنگ لانے پرگونگا بہرہ وسیم تنویر واپس بھمبر میں اپنے گھرپہنچ گیا۔ ترجمان ایدھی فائو نڈیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ بھمبر کا رہائشی 19 سالہ وسیم تنویر 2013 میں غلطی سے بھارتی حدودمیں چلا گیا تھا جبکہ اہلخانہ اسے تلاش کرتے رہے مگرکوئی سراغ نہ ملا۔ انڈین پنجاب کے زیراہتمام این جی اوآئی سی پی ایس نے فیصل ایدھی سے رابطہ کیا کہ ایک گونگا بہرہ نوجوان ملا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی اور سیاستدانوں
مزید پڑھیے


75سال بعد گورودوارہ چوآہ صاحب جہلم ازسرنو فنکشنل

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) تہذیب کے اہم مقام گورودوارہ چوآہ صاحب جہلم کوتقسیم ہند کے 75 سال بعدکے از سر نو فنکشنل کر دیا گیا۔ اس ضمن میں جمعرات کی دوپہر ایک تقریب ہوئی جس میں چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدنے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز عمر ان گوندل، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، سردار ستونت سنگھ و دیگر ممبران پی ایس جی پی سی کے ہمراہ گورودوارہ چوآہ صاحب میں کارسیوا کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیے


پریانتھا قتل: 2 عینی شاہدین کے بیان پر جزوی جرح

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمار کے قتل کے مقدمہ کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ،عدالت میں2 عینی شاہدین کے بیان پر جزوی جرح کی گئی ،عدالت نے دونوں عینی شاہدین پر جرح مکمل کرنے کے لئے مزید سماعت ملتوی کردی ،عدالتی حکم کے مطابق تفتیشی افسر پر جرح بھی یکم اپریل کو ہوگی۔
مزید پڑھیے


349رنزکاپہاڑ عبور: آسٹریلیاکوشکست، بابر کی سنچری ، کئی ریکارڈ پاش پاش

جمعه 01 اپریل 2022ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) کستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 349 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ۔بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اب تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے سیریز ایک ایک سے برابر کی ۔ٹاس کے فاتح بابر اعظم کی دعوت پر آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے ۔ جس میں بین میکڈرمٹ نے 104 رنز کی اننگز کھیلی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں
مزید پڑھیے


ملک بھرکیلئے بجلی مزید4.68، کراچی کیلئے 3.27روپے یونٹ مہنگی: LPG کی قیمت میں 13.34روپے کلو اضافہ

جمعه 01 اپریل 2022ء
اسلام آباد، لاہور(نیوز ایجنسیاں، کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لئے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا،نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا ایندھن
مزید پڑھیے








اہم خبریں